30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ازقلم حضرت علامہ مولاناالحاج محمدمنشاتابش قصوری
بسم الله الرحمن الرحیم ط
نحمدہ ونصلی ونسلم علی رسولہ الکریم ط
مرکز علم وعرفان جامعہ نظامیہ رضویہ لاہور پاکستان جس کی شہرت ومقبولیت چہار دانگ عالم میں بڑھتی ہی جارہی ہے،اس کا سبب یہ ہے کہ اس کے بانی وناظم اعلیٰ حضرت علامہ مولانا مفتی محمد عبدالقیوم ہزاروی علیہ الرحمہ(المتوفی ۲۶اگست ۲۰۰۳) جنہیں آج دنیائے اسلام کی نامور شخصیات مفتی اعظم پاکستان کے عظیم ترین علمی لقب سے یاد کرتی ہیں،ان کی ہرشعبہ علم سے گہری وابستگی اسے بام عروج تك پہنچانے میں عشق کی حد تك لگاؤ ہے،ان کی جہد مسلسل اور مساعی جمیلہ نے ایسے کارہائے نمایاں سر انجام دیئے ہیں کہ دنیائے سنیت بجا طور پر فخر کر سکتی ہے۔وہ اپنی ذات میں پاکیزہ انجمن اور ایك متحرك ادارہ تھے۔درس و تدریس،تعلیم و تعلم،تصنیف و تالیف اور افتاء سے انتہائی شغف تھا۔ان کی بصیرت و فراست کے سامنے مستقبل،حال کی طرح نمایاں اور ان کاماضی ان کے وجود باجود کی طرح خوبصورت،حسن و جمال کا پیکر تھا۔
حضرت مفتی اعظم علیہ الرحمہ مسلك حق کے صحیح ترجمان اور اس کی ترویج و اشاعت کے سچے مبلغ تھے۔امانت،دیانت،تقویٰ ان کے فتوٰی کی طرح درست۔علماء و مشا ئخ عظام کے لئے دیدہ و دل فرش راہ کئے ہوتے۔طلباء کو اپنے فرزندوں سے بڑھ کر نوازتے۔جامعہ نظامیہ رضویہ کی تعمیر و ترقی کا تصور آپ پر
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع