دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 30 | فتاوی رضویہ جلد ۳۰

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۳۰

میں حدیثِ میسرہ کی نسبت فرمایا:سندہ،قوی [1](اس کی سند قوی ہے۔ت)؂

آدم ستر وتن بآب وگِل داشت                    کوحکم بملك جان جان ودل داشت

(آدم علیہ السلام ابھی گارے کا مجسمہ تھے کہ آنحضرت کی حکومت دل وجان کی مملکت میں تھی۔ت)

اسی لئے اکابر علماء تصریح فرماتے ہیں کہ جس کا خدا خالق ہے محمد صلی الله تعالٰی علیہ وسلم اس کے رسول ہیں۔شیخ محقق رحمۃ الله تعالٰی علیہ مدارج النبوۃ میں فرماتے ہیں:

چو بود خلق آنحضرت صلی الله تعالٰی علیہ وسلم اعظم الاخلاق بعث کر دخدائے تعالٰی اورابسوئے کافہ ناس ومقصور نہ گردانید رسالت اورابرناس بَلکہ عام گردانید جن وانس را،بَلکہ برجن و انس نیز مقسور نہ گردانید تا آنکہ عام شد تمامہ عالمین را،پس ہر کہ الله تعالٰی پروردگار اوست محمد صلی الله تعالٰی علیہ وسلم رسول اُوست[2]۔

چونکہ آنحضرت صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کی پیدائش تمام مخلوق سے اعظم ہے۔لہذا الله تعالٰی نے آپ کو تمام لوگوں کی طرف مبعوث فرمایا۔آپ کی رسالت کو انسانوں میں منحصر نہیں فرمایا بَلکہ جن وانس کے لیے عام کردیا بَلکہ جن و انس میں بھی انحصار نہیں فرمایا یہاں تك کہ آپ کی رسالت تمام جہانوں کے لئے عام ہے۔چنانچہ الله تعالٰی جس کا پروردگار ہے محمد صلی الله تعالٰی علیہ وسلم اس کے رسول ہیں۔(ت)

 اب تو یہ دلیل اور بھی زیادہ عظیم وجلیل ہوگئی کہ ثابت ہوا جو نسبت انبیائے سابقین علیہم الصلٰوۃ والتسلیم سے خاص ایك بستی کے لوگوں کو ہوئی وہ نسبت اس سرکار عرش وقار سے ہرذرّہ مخلوق وہرفردماسواالله یہاں تك کہ خود حضرات انبیاء ومرسلین کو ہے،اوررسول کا اپنی امت سے افضل ہونابدیہی،والحمدلله رب العٰلمین(اورسب تعریفیں الله تعالٰی کے لیے ہیں جو پروردگار ہے تمام جہانوں کا۔ت) اب تو یہ دلیل اوربھی زیادہ عظیم وجلیل ہوگئی کہ ثابت ہوا جو نسبت انبیائے سابقین علیہم الصلٰوۃ والتسلیم سے خاص ایك بستی کے لوگوں کوہوتی ہے وہ نسبت اس سرکار عرش وقار سے ہر ذرئہ مخلوق وہر فرد ماسوا الله یہاں تك کہ خود حضرات انبیاء ومرسلین کو ہے،اوررسول کا اپنی امت سے افضل ہونا بدیہی،والحمدلله رب العٰلمین(اورسب تعریفیں الله تعالٰی کے لیے ہیں جو پروردگار ہے تمام جہانوں کا۔ت)

آیت رابعہ:" تِلْکَ الرُّسُلُ فَضَّلْنَا بَعْضَہُمْ عَلٰی بَعْضٍۘ مِنْہُمۡ

چوتھی آیت:الله تعالٰی نے فرمایا:یہ رسول ہیں کہ ہم نے ان میں بعض کو بعض پرفضیلت دی

 


 

 



[1] الاصابۃ فی تمییز الصحابۃ حرف المیم ترجمہ میسرۃ الفجر ۸۲۸۲ دارالفکر بیروت ۵/۲۱۷

[2] مداراج النبوۃ باب دوم دراخلاق عظیمہ مکتبہ نوریہ رضویہ سکھر ۱ /۳۴

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن