30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
انما بعثت لاتمم مکارم الاخلاق۔اخرجہ البخاری فی الادب [1]وابن سعد والحاکم والبیہقی عن ابی ھریرۃ رضی الله تعالٰی عنہ بسند صحیح۔ |
میں اخلاق حسنہ کی تکمیل کے لیے مبعوث ہوا۔۔(اس کو بخاری نے ادب میں اورابن سعد،حاکم اوربیہقی نے حضرت ابوہریرہ رضی الله تعالٰی عنہ سے صحیح سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔ت) |
وہب بن منبہّ فرماتے ہیں:میں نے اکہتر کتب آسمانی میں لکھا دیکھا کہ روز آفرنیش دنیا سے قیام قیامت تك تمام جان کے لوگوں کو جنتی عقل عطاکی ہے وہ سب مل کر محمدصلی الله تعالٰی علیہ وسلم کے آگے ایسی ہے جیسے تمام ریگستان دنیا کے سامنے ریت کا ایك دانہ [2]۔
سادسًا:ہم اوپر بیان کر آئے کہ حضور کی رسالت زمانہ بعثت سے مخصوص نہیں بَلکہ سب کو حاوی۔ترمذی جامع میں فائدہ تحسین واللفظ لہ،اورحاکم وبیہقی وابو نعیم ۱ابوہریرہ رضی الله تعالٰی عنہ سے۔اور ۲احمد مسند اوربخاری تاریخ میں،اورابن سعد وحاکم وبیہقی وابونعیم میسرۃ الفجر [3]۔رضی الله تعالٰی عنہ سے۔اور۳بزار وطبرانی،ابو نعیم عبدالله بن عباس رضی الله تعالٰی عنہما۔اور ۴ابونعیم بطریق صنالجی امیر المومنین عمر الفاروق لاعظم رضی الله تعالٰی عنہ،اور۵ابن سعد ابن ابی الجد عاء و۶مطرف بن عبدالله بن الشخیر و ۷عامر رضی الله تعالٰی عنہم سے باسانید متباینہ والفاظ متقاربہ راوی حضور پرنور سید المرسلین صلی الله تعالٰی علیہ وسلم سے عرض کی گئی:"متی وجببت لك النبوۃ " حضور کے لیے نبوت کس وقت ثابت ہوئی ؟فرمایا:"واٰدم بین الروح والجسد"[4]۔جبکہ آدم درمیان روح اورجسد کے تھے۔جبل الحفظ امام عسقلانی نے کتاب الاصابہ
[1] الادب المفرد حدیث۲۷۳ المکتبۃ الاثریۃ سانگلہ ہل ص۷۸،السنن الکبرٰی کتاب الشہادات باب بیان مکارم الاخلاق دارصادر بیروت ۱۰/ ۱۹۲،الطبقات الکبرٰی لابن سعد ذکر مبعث رسول الله صلی الله علیہ وسلم الخ دارصادر بیروت ۱ /۱۹۲ ۱۹۳
[2] سبل الہدٰی والرشاد الباب الثالث دارالکتب العلمیۃ بیروت ۱ /۴۲۷
[3] التاریخ الکبیر ترجمہ ۱۶۰۶ میسرۃ الفجر دارالبازمکۃ المکرمۃ ۷ /۳۷۴،الجامع الصغیر حدیث۶۴۲۴ دارالکتب العلمیۃ بیروت ۲ /۴۰۰
[4] جامع الترمذی کتاب المناقب باب فضل النبی صلی الله علیہ وسلم امین کمپنی دہلی ۲ /۲۰۱،المستدرك للحاکم کتاب التاریخ دارالفکر بیروت ۲ /۶۰۹،کنزالعمال بحوالہ ابن سعد حدیث ۳۱۹۱۷و۳۲۱۱۷ مؤسسۃ الرسالہ بیروت ۱۱ /۴۰۹ و ۴۵۰
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع