30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
" اَزْوٰجًا مِّنْہُمْ"[1]۔ |
کچھ جوڑوں کو برتنے دی۔(ت) |
(۱۰)جمالِ عدل،کہ تثقیف وتادیب وتربیتِ امت میں جس کی رعایت کریں۔
|
" وَ اِنْ حَکَمْتَ فَاحْکُمۡ بَیۡنَہُمْ بِالْقِسْطِ ؕ"[2]۔ |
اوراگر ان میں فیصلہ فرماؤ تو انصاف سے فیصلہ کرو۔(ت) |
(۱۱)کمالِ عقل،کہ اصل فضائل ومنبع فواضل ہے،ولہذا عورت کبھی نبی ہوئی۔
|
" وَمَاۤ اَرْسَلْنَا مِنۡ قَبْلِکَ اِلَّا رِجَالًا"[3]۔ |
اورہم نے تم سے پہلے جتنے رسول بھیجے سب مرد ہی تھے۔(ت) |
نہ کبھی اہل بادیہ وسُکّان دِہ کو نبوت ملی کہ جفا وغلظت ان کی طینت ہوتی ہے:
|
" اِلَّا رِجَالًا نُّوۡحِیۡۤ اِلَیۡہِمۡ مِّنْ اَہۡلِ الْقُرٰی ؕ"[4]ای اھل المصار۔ |
جنہیں ہم وحی کرتے اورسب شہر کے ساکن تھے(ت) |
حدیث میں ہے:من بدأ جفا [5]۔(جس نے دیہات میں رہائش اختیار کی اس نے ظلم کیا۔ت)اسی نظافتِ نسب وحسن سیرت وصورت سب کی صفاتِ جمیلہ کی حاجت ہے کہ ان کی کسی بات پر نکتہ چینی نہ ہو۔غرض یہ سب انہیں خزائن سے ہیں جو ان سلاطین حقیقت کو عطاہوئے ہیں،پھر جس کی سلطنت عظیم اس کے خزائن عظیم۔حدیث میں ہے:
|
ان الله تعالٰی ینزل المعونۃ علی قدرالمؤنۃ وینزل الصبرعلی قدر البلاء [6]۔ |
بے شك الله تعالٰی ذمہ داری کے مطابق معاونت نازل فرماتا ہے اور آزمائش کے مطابق صبر نازل فرماتاہے۔(ت) |
توضرور ہوا کہ ہمارے حضور ان سب اخلاق فاضلہ واوصافِ کاملہ میں تمام انبیاء سے اتم واکمل واعلٰی واجل ہوں۔اسی لئے خود ارشاد فرماتے ہیں:
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع