دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 30 | فتاوی رضویہ جلد ۳۰

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۳۰

اتنی ہی قدر افضل العبادات احمزھا(سب سے افضل عبادت سب سے سخت ہوتی ہے ۔ت)

ثالثًا:جیسا کام جلیل ہو ویسا ہی جلالت والا اس کےلئے درکار ہوتاہے ۔بادشاہ چھوٹی چھوٹی مہموں پر افسران ماتحت کو بھیجتا ہے اور سخت عظیم مہم پر امیر الامراء سردار اعظم کو لاجرم رسالت خاصہ وبعثت عامہ میں جو تفرقہ ہے وہی فرق مراتب ان خاص رسولوں اوراس رسول الکل میں ہے صلی الله تعالٰی علیہ وعلیہم اجمعین۔

رابعًا: یونہی حکیم کی شان یہ ہے کہ جیسے علوِّشان کا آدمی ہو اسے ویسے ہی عالیشان کا م پر مقرر کریں کہ جس طرح بڑے کام پر چھوٹے سردار کا تعین اس کے سرانجام نہ ہونے کا موجب،یونہی چھوٹے کام پر بڑے سردار کا تقرر نگاہوں میں اس کے ہلکے پن کا جالب۔

خامسًا: جتنا کام زیادہ اتنا ہی اس کے لیے سامان زیادہ۔نواب کو اپنے انتظامِ ریاست میں فوج وخزانہ اسی کے لائق درکار۔اور بادشاہ عظیم خصوصا سلطان ہفت اقلیم کو اس کے رتق وفتق ونظم میں اسی کے موافق۔اوریہاں سامان وہ تائید الٰہی وتربیت ربانی ہے جو حضرات انبیاء علیہم الصلٰوۃ والثناء پر مبذول ہوتی ہے۔تو ضرور ہے کہ جو علوم ومعارف قلب اقدس پر القاء ہوئے معارف وعلوم جمیع انبیاء سے اکثر واوفٰی ہوں۔افادہ الامام الحکیم الترمذی ونقلہ عنہ فی الکبیر الرازی(امام حکیم ترمذی نے اس کا افادہ فرمایا ہے اوراس سے امام رازی نے کبیر میں نقل کیا ہے۔ت)

اقول:پھر یہ بھی دیکھنا کہ انبیاء کو ادائے امانت وابلاغِ رسالت میں کن کن باتوں کی حاجت ہوتی ہے۔

(۱)حلم،کہ گستاخی کفار پر تنگ دل نہ ہوں۔

"دَعْ اَذٰىہُمْ وَ تَوَکَّلْ عَلَی اللہِ ؕ"[1]۔

ان کی ایذاپر درگزر فرماؤ اورالله پر بھروسا رکھو۔(ت)

(۲)صبر،کہ ان کی اذیتوں سے گھبرانہ جائیں۔

" فَاصْبِرْ کَمَا صَبَرَ اُولُوا الْعَزْمِ مِنَ الرُّسُلِ "[2]۔

تو تم صبر کرو جیساہمت والے رسولوں نے صبر کیا۔(ت)

 


 

 



[1] القران الکریم ۳۳ /۴۸

[2] القرآن الکریم۴۶ /۳۵

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن