دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 30 | فتاوی رضویہ جلد ۳۰

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۳۰

علماء فرماتے ہیں:رسالت والاکا تمام جن وانس کو شامل ہونا اجماعی ہے،اورمحققین کے نزدیك ملٰئکہ کو بھی شامل،کما حققنا ہ بتوفیق الله تعالٰی فی رسالۃ''اجلال جبریل''۔بَلکہ تحقیق یہ ہے کہ حجروشجر وارض وسماء وجبال وبحار تمام ماسوا الله اس کے احاطہ عامّہ ودائرہ تامّہ میں داخل،اورخود قرآن عظیم لفظ عٰلمین،اور روایت صحیح مسلم میں لفظ خلق وہ بھی مؤکد بکلمہ کافّۃ ۔اس مطلب پر احسن الدلائل طبرانی معجم کبیر میں یعلٰی بن مرہ رضی الله تعالٰی عنہ سے راوی،حضور سید المرسلین صلی الله تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

مامن شیئ الا یعلم انی رسول الله الا کفرۃ الجن و الانس[1]۔

کوئی چیز نہیں جو مجھے رسول الله نہ جانتی ہو،مگر بے ایمان جن وآدمی ۔

اب نظر کیجئے کہ یہ آیت کتنی وجہ عــــــہ سے افضلیتِ مطلقہ حضور سید المرسلین صلی الله تعالٰی علیہ وسلم پر حجت ہے :

اولًا: اس موازنہ سے خود واضح ہے کہ انبیائے سابقین علیہم الصلٰوۃ والتسلیم ایك ایك شہر کے ناظم تھے ۔اورحضور پرنور سید المرسلین صلوات الله تعالٰی وسلامہ وعلیہم اجمعین سلطان ہفت کشور،بَلکہ بادشاہ زمین وآسمان ۔

ثانیًا: اعبائے رسالت سخت گرانبارہیں۔اوران کا تحمُّل بغایت دشوار " اِنَّا سَنُلْقِیۡ عَلَیۡکَ قَوْلًا ثَقِیۡلًا ﴿۵﴾ "[2] (بے شك عنقریب ہم تم پرایك بھاری بات ڈالیں گے ۔ت)اسی لیے موسیٰ وہارون سے عالی ہمتوں کو پہلے ہی تاکید ہوئی "k لَاتَنِیَا فِیۡ ذِکْرِیۡ ﴿ۚ۴۲﴾"[3]دیکھو میرے ذکر سے سست نہ ہوجانا ۔ پھر جس کی رسالت ایك قوم خاص کی طرف اس کی مشقت تو اس قدر جس کی رسالت نے انس وجن وشرق و غرب کو گھیر لیا اس کی مؤنت کس قدر۔پھر جیسی مشقت ویسا ہی اجر،اورجتنی خدمت  

عــــــہ:ان میں بعض وجوہ افادہ علماء ہیں اوراکثر بحمدالله تعالٰی استخراجِ فقیر ۱۲منہ


 

 



[1] المعجم الکبیر حدیث۶۷۲ المکتبۃ الفیصلیۃ بیروت ۲۲ /۲۶۲،کنزالعمال بحوالہ الطبرانی عن یعلٰی بن مرہ حدیث۳۱۹۲۳ مؤسسۃ الرسالہ بیروت ۱۱ /۴۱۱

[2] القرآن الکریم ۷۳/ ۵

[3] القرآن الکریم ۲۰ /۴۲

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن