دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 30 | فتاوی رضویہ جلد ۳۰

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۳۰

اِلٰی فِرْعَوْنَ وَمَلَا۠ئِہٖ "[1]وقال تعالٰی " وَ تِلْکَ حُجَّتُنَاۤ اٰتَیۡنٰہَاۤ اِبْرٰہِیۡمَ عَلٰی قَوْمِہٖ ؕ "[2] وقال تعالٰی فی یونس علیہ السلام "  وَ اَرْسَلْنٰہُ اِلٰی مِائَۃِ اَلْفٍ اَوْ یَزِیۡدُوۡنَ ﴿۱۴۷﴾ۚ "[3]۔وقال تعالٰی فی عیسٰی علیہ السلام " وَرَسُوۡلًا اِلٰی بَنِیۡۤ اِسْرٰٓءِیۡلَ ۬ۙ "[4]۔

اورفرمایا:پھر ان کے بعد ہم نے موسیٰ کو اپنی نشانیوں کے ساتھ فرعون اوراس کے درباریوں کی طرف بھیجا۔اور فرمایا:اوریہ ہماری دلیل ہے کہ ہم نے ابراہیم کو اس کی قوم پر عطا فرمائی ۔ اور یونس علیہ السلام کے بارے میں فرمایا:اور ہم نے اسے لاکھ آدمیوں کی طرف بھیجا بَلکہ زیادہ ۔اورعیسٰی علیہ السلام کے بارے میں فرمایا:اوررسول ہوگا بنی اسرائیل کی طرف۔(ت)

اسی لئے صحیح حدیث میں فرمایا:

کان النبی یبعث الی قومہ خاصۃ۔رواہ الشیخان[5]عن جابر رضی الله تعالٰی عنہ ۔

نبی خاص اپنی قوم کی طرف بھیجا جاتا۔(اس کو شیخین نے حضرت جابر رضی الله تعالٰی عنہ سے روایت کیا ہے ۔ت)

دوسری روایت میں آیا:

کان النبی یبعث الٰی قریتہ ولا یعدوھا ۔رواہ ابو یعلی[6] عن عوف بن مالك رضی الله تعالٰی عنہ۔

نبی ایك بستی کی طرف مبعوث ہوتا جس کے آگے تجاوز نہ کرتا۔(اس کوابو یعلٰی نے حضرت عوف بن مالك رضی الله تعالٰی عنہ سے روایت کیا ہے ۔ت)

اورحضور سید المرسلین صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کے لئے فرماتاہے:

" وَمَاۤ اَرْسَلْنٰکَ اِلَّا کَآفَّۃً لِّلنَّاسِ بَشِیۡرًا وَّ نَذِیۡرًا وَّ لٰکِنَّ اَکْثَرَ النَّاسِ لَا یَعْلَمُوۡنَ ﴿۲۸ "[7]

نہ بھیجا ہم نے تمہیں مگر سب لوگوں کیلئے خوشخبری دیتا اورڈر سناتا،پر بہت لوگ بے خبر ہیں ۔

 


 

 



[1] القرآن الکریم ۷/۱۰۳

[2] القرآن الکریم ۶/ ۸۳

[3] القرآن الکریم ۳۷/۱۴۷

[4] القرآن الکریم ۳/۴۹

[5] صحیح البخاری کتاب التیمم ومواضع الصلٰوۃ قدیمی کتب خانہ کراچی ۱ /۴۸،صحیح مسلم کتاب المساجدومواضع الصلٰوۃ قدیمی کتب خانہ کراچی ۱ /۴۸

[6] الاحسان بترتیب صحیح ابن حبان بحوالہ ابی یعلٰی حدیث ۶۳۶۵مؤسسۃ الرسالہ بیروت ۹ /۱۰۴

[7] القرآن الکریم ۳۴ /۲۸

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن