30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
" وَاَخَذْتُمْ عَلٰی ذٰلِکُمْ اِصْرِیۡؕ"[1]۔خالی اقرار ہی نہیں بَلکہ اس پر میرا بھاری ذمہ لو۔
سابعًا: علیہ یا علٰی ھٰذا کی جگہ " عَلٰی ذٰلِکُمْ "[2] فرمایاکہ بُعد اشارت عظمت ہو۔
ثامنًا: اورترقی ہوئی کہ " فَاشْہَدُوۡا "[3]۔ایك دوسرے پر گواہ ہوجاؤ ۔حالانکہ معاذ الله اقرار کر کے مُکر جانا ان پاك مقدس جنابوںسے معقول نہ تھا۔تاسعًا: کمال یہ ہے کہ فقط ان کی گواہیوں پر بھی اکتفا نہ ہوئی بَلکہ ارشادفرمایا:
" وَاَنَا مَعَکُمۡ مِّنَ الشّٰہِدِیۡنَ﴿۸۱﴾ "[4]۔میں خود بھی تمہارے ساتھ گواہوں سے ہوں ۔عاشرًا: سب سے زیادہ نہایت کاریہ ہے کہ اس قدر عظیم جلیل تاکیدوں کے بعد بآنکہ انبیاء کو عصمت عطافرمائی،یہ سخت شدیدتہدید بھی فرمادی گئی کہ
|
" فَمَنۡ تَوَلّٰی بَعْدَ ذٰلِکَ فَاُولٰٓئِکَ ہُمُ الْفٰسِقُوۡنَ﴿۸۲﴾ "[5]۔ |
اب و جو اس اقرار کے بعد پھرے گا فاسق ٹھہرے گا۔ |
الله ،الله ! یہ وہی اعتنائے تام واہتمام تمام ہے جو باری تعالٰی کو اپنی توحید کے بارے میں منظورہوا کہ ملائکہ معصومین کے حق میں ارشاد کرتاہے:
|
" وَمَنۡ یَّقُلْ مِنْہُمْ اِنِّیۡۤ اِلٰہٌ مِّنۡ دُوۡنِہٖ فَذٰلِکَ نَجْزِیۡہِ جَہَنَّمَ ؕ کَذٰلِکَ نَجْزِی الظّٰلِمِیۡنَ ﴿٪۲۹﴾ "[6] |
جو ان میں سے کہے گا میں الله کے سوا معبود ہوں اسے ہم جہنم کی سزادیں گے،ہم ایسی ہی سزادیتے ہیں ستمگاروں کو ۔ |
گویا اشارہ فرماتے ہیں کہ جس طرح ہمیں ایمان کے جز اول لا الٰہ الا الله کا اہتمام ہے یونہی جز دوم محمد رسول الله سے اعتنائے تام ہے،میں تمام جہان کا خدا کہ ملائکہ مقربین بھی میری بندگی سے سرنہیں پھیر سکتے اورمیرا محبوب سارے عالم کا رسول و مقتداکہ انبیاء ومرسلین بھی ا سکی بیعت وخدمت کے محیط دائرہ میں داخل ہوئے ۔
|
والحمد لله رب العٰلمین،وصلی الله تعالٰی علٰی سید المرسلین محمد و |
سب تعریفیں الله تعالٰی کے لیے ہیں جو پروردگار ہے تمام جہانوں کا۔اورالله تعالٰی درودنازل فرمائے |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع