30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
تفسیر میں ایك نفیس رسالہ ''التعظیم والمنہ فی لتؤمنن بہ ولتنصرنہ ''لکھا ۔اوراس میں آیت مذکورہ سے ثابت فرمایا کہ ہمارے حضور صلوات الله تعالٰی وسلامہ علیہ سب انبیاء کے نبی ہیں،اورتمام انبیاء ومرسلین اوران کی امتیں سب حضور کے امتی ۔حضور کی نبوت ورسالت زمانہ سیدنا ابوالبشر علیہ الصلٰوۃ والسلام سے روز قیامت تك جمیع خلق الله کو شامل ہے،اورحضور کا ارشاد ''وکنت نبیا واٰدم بین الروح والجسد''[1](میں نبی تھا جبکہ آدم علیہ السلام روح وجسد کے درمیان تھے ۔ت)اپنے معنی حقیقی پر ہے ۔
اگرہمارے حضور حضرت آدم ونوح وابراہیم وموسیٰ وعیسٰی صلی الله تعالٰی علیہم وسلم کے زمانہ میں ظہو رفرماتے،ان پر فرض ہوتا کہ حضور پر ایمان لاتے اور حضور کے مددگار ہوتے ۔اسی کا الله تعالٰی نے ان سے عہد لیا اورحضور کے نبی الانبیاء ہونے ہی کا باعث ہے کہ شب اسرا تمام انبیاء ومرسلین نے حضور کی اقتداء کی،اوراس کا پورا ظہور اروز نشور ہوگا جب حضور کے زیر ِلو ا آدم ومن سوا کا فہ رسل وانبیاء ہوں گے،صلوات الله وسلامہ علیہ وعلیہم اجمعین۔یہ رسالہ نہایت نفیس کلام پر مشتمل جسے امام جلال الدین نے خصائص کبری اور امام شہاب الدین قسطلانی نے مواہب لدنیہ اورائمہ مابعد نے اپنی تصانیف منیعہ میں نقل کیا اور اسے نعمت عظمیٰ ومواہب کبرٰی سمجھا من شاء التفصیل فلیرجع الٰی کلما تھم رحمۃ الله تعالٰی علیہم اجمعین(جو تفصیل چاہتا ہے وہ ان کے کلام کی طرف رجوع کرے ان سب پر الله تعالٰی کی رحمت ہو۔ت)
بالجملہ مسلمان بہ نگاہ ایمان اس آیہ کریمہ کے مفادات عظیمہ پر غور کرے،صاف صریح ارشاد فرمارہی ہے کہ محمد صلی الله تعالٰی علیہ وسلم اصل الاصول ہیں محمد صلی الله تعالٰی علیہ وسلم رسولوں کے رسول ہیں،امتیوں کو جونسبت انبیاء ورسل سے ہے وہ نسبت انبیاء ورسل کو اس سید الکل سے ہے،امتیوں پرفرض کرتے ہیں رسولوں پر ایمان لاؤ،اوررسولوں سے عہد وپیمان لیتے ہیں محمد صلی الله تعالٰی علیہ وسلم سے گروید گی فرماؤ۔غرض صاف صاف جتارہے ہیں کہ مقصود اصلی ایك وہی ہیں باقی تم سب تابع وطفیلی ع
مقصودذات اوست دگرجُملگی طفیل
(مقصود ان کی ذات ہے باقی سب طفیلی ہیں۔ت)
[1] المستدرك للحاکم کتاب الایمان دارالفکر بیروت ۲ /۶۰۹،کنزالعمال بحوالہ ابن سعد حدیث۳۱۹۱۷ ۳۲۱۱۸مؤسسۃ الرسالہ بیروت ۱۱ /۴۰۹ و۴۵۰
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع