30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
نے فرمایا:
|
والذی نفسی بیدہٖ لو ان موسیٰ کان حیًّا الیوم ماوسعہ الا ان یتبعنی ۔اخرجہ الامام احمد [1]والدارمی و البیھقی فی شعب الایمان عن جابر بن عبدالله رضی الله تعالٰی عنہما،ابو نعیم فی دلائل النبوۃ واللفظ لہ عن امیر المؤمنین [2]۔عمر الفاروق رضی الله تعالٰی عنہ ۔ |
قسم اس کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے آج اگر موسیٰ دنیا میں ہوتے تو میری پیروی کے سوا ان کو گنجائش نہ ہوتی(اس کو امام احمد،دارمی اورشعب الایمان میں بیہقی نے جابر بن عبدالله رضی الله تعالٰی عنہما سے اورابو نعیم نے دلائل النبوۃ میں امیر المومنین عمر فاروق رضی الله تعالٰی عنہ سے روایت کیا ہے اورلفظ ابو نعیم کے ہیں ۔ت) |
اوریہی باعث ہے کہ جب آخر الزمان میں حضرت سیدنا عیسٰی علیہ الصلٰوۃ والسلام نزول فرمائیں گے بآنکہ بدستور منسب رفیع نبوت ورسالت پر ہوں گے،حضور پرنور سید المرسلین صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کے امتی بن کر رہیں گے،حضور ہی کی شریعت پر عمل کریں گے،حضو رکے ایك امتی ونائب یعنی امام مہدی کے پیچھے نماز پڑھیں گے ۔حضورسیدالمرسلین صلی الله تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
کیف انتم اذا نزل ابن مریم فیکم وامامکم منکم ۔اخرجہ الشیخان [3]عن ابی ھریرۃ رضی الله تعالٰی عنہ ۔ |
کیسا حال ہوگا تمہارا جب ابن مریم تم میں اتریں گے اورتمہارا امام تم میں سے ہوگا(اس کو شیخین نے حضرت ابو ہریرہ رضی الله تعالٰی عنہ سے روایت کیا۔ت) |
اوراس عہد واثق کی پوری تائید وتوکید حق عزجلالہ نے توریت مقد س میں فرمائی جس کی بعض آیتیں ان شاء الله تابش اول ہیکل دوم میں مذکور ہوں گی ۔
امام علامہ تقی الملۃ والدین ابوالحسن علی بن عبدالکافی سبکی رحمۃ الله تعالٰی علیہ نے اس آیت کی
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع