30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ابن عساکرسیدنا عبدالله بن عباس رضی الله تعالٰی عنہما سے راوی:
|
لم یزل الله یتقدم فی النبی صلی الله تعالٰی علیہ وسلم الٰی اٰدم فمن بعدہ ولم تزل الامم تتباشربہ وتستفتح بہ حتی اخرجہ الله فی خیر امۃ،وفی خیر قرن وفی خیر اصحاب وفی خیر بلد[1]۔ |
ہمیشہ الله تعالٰی نبی صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کے بارے میں آدم اور ان کے بعد سب انبیاء علیہم الصلٰوۃ والسلام سے پیشگوئی فرما تارہا،اورقدیم سے سب امتیں تشریف آوری حضور کی خوشیاں مناتیں اور حضور کے توسل سے اپنے اعداء پر فتح مانگتی آئیں،یہاں تك کہ الله تعالٰی نے حضور کو بہترین امم و بہترین قرون وبہترین اصحاب وبہترین بلاد میں ظاہر فرمایا، صلی الله تعالٰی علیہ وسلم ۔ |
اوراس کی تصدیق قرآن عظیم میں ہے :
|
" وَکَانُوۡا مِنۡ قَبْلُ یَسْتَفْتِحُوۡنَ عَلَی الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا ۚ فَلَمَّا جَآءَہُمۡ مَّا عَرَفُوۡا کَفَرُوۡا بِہٖ ۫ فَلَعْنَۃُ اللہِ عَلَی الْکٰفِرِیۡنَ﴿۸۹﴾"[2]۔ |
یعنی اس نبی کے ظہور سے پہلے کافروں پر اس کے وسیلہ سے فتح چاہتے،پھر جب وہ جانا پہچانا ان کے پاس تشریف لایا منکر ہوبیٹھے تو خدا کی پھٹکار منکروں پر۔ |
علماء فرماتے ہیں:جب یہود مشرکوں سےلڑتے دعاکرتے:
|
اللھم انصرنا علیہم بالنبی المبعوث فی اٰخرالزمان الذی نجد صفتہ فی التورٰۃ[3]۔ |
الٰہی ! مدددے ان پر صدقہ نبی آخر الزمان کا جس کی نعت ہم تورات میں پاتے ہیں۔ |
اس دعا کی برکت سے انہیں فتح دی جاتی ۔
اسی پیمان الٰہی کا سبب ہے کہ حدیث میں آیا حضور سید المرسلین صلی الله تعالٰی علیہ وسلم
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع