30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اسی طرح حِبرالائمہ عالم القرآن حضرت عبدالله ابن عباس رضی الله تعالٰی عنہما سے مروی ہوا،رواہ ابن جریر [1]وابن عساکر وغیرھما(اس کو ابن جریر اورابن عساکر وغیرہ نے روایت کیا۔ت) بَلکہ امام بدرزرکشی وحافظ عماد بن کثیر وامام الحفاظ علامہ ابن حجر عسقلانی نے اسے صحیح بخاری عــــــہ کی طرف نسبت کیا ۔والله تعالٰی اعلم۔
|
ونحوہ اخرج الامام ابن ابی حاتم فی تفسیرہ عن السدی کما اوردہ الامام الاجل السیوطی فی الخصائص الکبرٰی[2]۔ |
اوراس کی مثل امام ابن ابی حاتم نے اپنی تفسیر میں سدی سے روایت کیا جیسا کہ امام اجل سیوطی علیہ الرحمہ نے خصائص کبرٰی میں وارد کیا ہے ۔(ت) |
اس عہد ربانی کے مطابق ہمیشہ حضرات انبیاء علیہم الصلٰوۃ والثناء نشرمناقب وذکر مناصب حضور سید المرسلین صلٰوۃ الله وسلامہ علیہ وعلیہم اجمعین سے رطب اللسان رہتے اور اپنی پاك مبارك مجالس ومحافل ملائك منزل کو حضور کی یاد ومداح سے زینت دیتے،اور اپنی امتوں سے حضورپرنورپر ایمان لانے اورمدد کرنے کا عہد لیتے یہاں تك کہ وہ پچھلا مژدہ رساں کنواری بتول کا ستھر ابیٹا مسیح کلمۃ الله علیہ صلوات الله " مُبَشِّرًۢا بِرَسُوۡلٍ یَّاۡتِیۡ مِنۡۢ بَعْدِی اسْمُہٗۤ اَحْمَدُ ؕ "[3] (اس رسول کی بشارت سناتا ہوا جو میرے بعدتشریف لائیں گے ان کا نام احمد ہے ۔ت)کہتا تشریف لایا۔اورجب سب ستارے روشن مہ پارے مکمنِ غیب میں گئے افتاب عالمتاب ختمیت مآب نے باہزاراں ہزار جاہ وجلال طلوع اجلال فرمایا صلی الله تعالٰی علیہ وعلیہم اجمعین وبارك وسلم دھر الداھرین(الله تعالٰی آپ پر اوردیگر تمام رسولوں پر ہمیشہ ہمیشہ درودوسلام اوربرکت نازل فرمائے ۔ت)
|
عــــــہ:قال الزرقانی قال الشامی ولم اظفربہ فیہ [4]۱۲ منہ۔ |
زرقانی نے کہا:شامی نے فرمایا ہے کہ میں اس کو صحیح بخاری میں نہیں پاسکا۔ت) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع