دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 30 | فتاوی رضویہ جلد ۳۰

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۳۰

ہیکل اوّل میں جواہر زواہر آیات قرآنیہ

آیت اولٰی:قال تبارك وتعالی:" وَ اِذْ اَخَذَ اللہُ مِیۡثٰقَ النَّبِیّٖنَ لَمَاۤ اٰتَیۡتُکُمۡ مِّنۡ کِتٰبٍ وَّحِکْمَۃٍ ثُمَّ جَآءَکُمْ رَسُوۡلٌ مُّصَدِّقٌ لِّمَا مَعَکُمْ لَتُؤْمِنُنَّ بِہٖ وَلَتَنۡصُرُنَّہٗؕ قَالَ ءَاَقْرَرْتُمْ وَاَخَذْتُمْ عَلٰی ذٰلِکُمْ اِصْرِیۡؕ قَالُوۡۤا اَقْرَرْنَاؕ قَالَ فَاشْہَدُوۡا وَاَنَا مَعَکُمۡ مِّنَ الشّٰہِدِیۡنَ﴿۸۱﴾ فَمَنۡ تَوَلّٰی بَعْدَ ذٰلِکَ فَاُولٰٓئِکَ ہُمُ الْفٰسِقُوۡنَ﴿۸۲ "[1]۔

پہلی آیت:الله تبارك وتعالٰی نے فرمایا،اوریاد کراے محبوب ! جب خد انے عہد لیا پیغمبروں سے کہ جو میں تم کو کتاب و حکمت دوں،پھر تمہارے پاس آئے رسول تصدیق فرماتا اس کی جو تمہارے ساتھ ہے تو تم ضرور ہی اس پر ایمان لانا، اور بہت ضروراس کی مدد کرنا ۔پھر فرمایا کیا تم نے اقرار کیا، اور اس پر میرا بھاری ذمہ لیا ۔سب انبیاء نے عرض کی کہ ہم ایمان لائے ۔فرمایا تو ایك دوسرے پر گواہ ہوجاؤ اورمیں بھی تمہارے ساتھ گواہوں سے ہوں ۔اب جو اس کے بعد پھرے گا تووہی لوگ بے حکم ہیں۔

امام اجل ابو جعفر طبری وغیرہ محدثین اس آیت کی تفسیر میں حضرت مولی المسلمین امیر المومنین جناب مولٰی علی کرم الله تعالٰی وجہہ الکریم سے راوی:

لم یبعث الله نبیا من اٰدم فمن بعدہ الااخذ علیہ الھعد فی محمد صلی الله تعالٰی علیہ وسلم لئن بعث و ھو حی لیؤمنن بہ ولینصرنّہ ویاخذ العھد بذٰلك علی قومہٖ[2]۔

یعنی الله تعالٰی نے آدم علیہ الصلٰوۃ والسلام سے لے کر آخر تك جتنے انبیاء بھیجے سب سے محمد رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کے بارے میں عہد لیا گیا کہ اگریہ اس نبی کی زندگی میں مبعوث ہوتو وہ ان پرایمان لائے اور ان کی مددفرمائے اوراپنی امت سے اس مضمون کا عہد لے ۔

 


 

 



[1] القرآن الکریم ۳ /۸۱

[2] المواھب اللدنیۃ عن علی المقصد الاول اخذ العہد علی الانبیاء المکتب الاسلامی بیروت ۱ /۶۶،جامع البیان(تفسیر الطبری)تحت آیۃ ۳ /۸۱ داراحیاء التراث العربی بیروت۳ /۳۸۷

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن