دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 30 | فتاوی رضویہ جلد ۳۰

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۳۰

سید المرسلین صلی الله تعالٰی علیہ وسلم وعلیہم وعلٰی آلہٖ اجمعین کو بالیقن مخصوص ومستثنیٰ جانتے ہیں ۔انکے نزدیك بھی حضور پرنور انبیاء ومرسلین وملائکہ مقربین وخلق الله اجمعین سب سے افضل واعلٰی وبُلند وبالا علیہ صلٰوۃ المولٰی تعالٰی۔کلماتِ علمائے کرام میں اس کی تصریح اورفقیر کے رسالہ ''اجلال جبریل بجعلہ خادما للمحبوب الجمیل ''میں تحقیق وتوضیح ۔

اما الزمخشری فقد سفہ نفسہ وتبع ھواہ وجھل مذھبہ وتناھی فی الضلال حتی لم یعلم مشربہ کما نبہ علیہ اھل التحقیق،والله سبحانہ ولی التوفیق۔

رہا زمخشری،تو وہ دل کا احمق،اپنی نفسانی خواہش کا پیروکار،اپنے مذہب سے جاہل اورگمراہی میں انتہاء کو پہنچا ہوا ہے،یہاں تك کہ اس کے مشرب کا پتا نہیں جیسا کہ اہل تحقیق نے اس پر تنبیہ فرمائی ہے ۔اورالله سبحٰنہ وتعالٰی توفیق کا مالك ہے ۔(ت)

فقیر کو جہاں ایسے صریح مسئلے پر طلب دلیل نے تعجب دیا وہاں اس کے ساتھ ہی طرز سوال کو دیکھ کر یہ شکر بھی کیا کہ الحمدلله عقیدہ صحیح ہے،صرف اطمینان خاطر کو خواہش توضیح ہے،مگر اس لفظ نے بیشك حیرت بڑھائی کہ قرآن وحدیث میں دلیل نہ پائی۔سبحان الله مسئلہ ظاہر،دلیلیں وافر،آیتیں متکاثر،حدیثیں متواتر ۔پھرسائل ذی علم ہوتو تو اطلاع نہ ملنے کی کیا صورت۔ اور جاہل بے علم ہوتو اپنے نہ پانے کی بیجا شکایت ۔فقیر غفرالله تعالٰی لہ نے مسئلہ تفضیل حضرات شیخین رضی الله تعالٰی عنہما میں دلائل جلائل قرآن وحدیث سے جو اکثر بحمدالله استخراجِ فقیر ہیں نوے۹۰جز کے قریب ایك کتاب مسمّٰی بہ ''منتھی التفصیل لمبحث التفضیل''لکھی جس کے طول کو ممِلِّ خواطر سمجھ کر ''مطلع القمر ین فی ابانۃ سبقۃ العمرین (۱۲۹۷ھ)میں اس کی تلخیص کی،پھرکہاں وہ بحث متناہی المقدار اورکہاں یہ بحر ناپیداکنار،الله الله العظمۃ لله ''

" وَلَوْ اَنَّ مَا فِی الْاَرْضِ مِنۡ شَجَرَۃٍ اَقْلٰمٌ وَّ الْبَحْرُ یَمُدُّہٗ مِنۡۢ بَعْدِہٖ سَبْعَۃُ اَبْحُرٍ مَّا نَفِدَتْ کَلِمٰتُ اللہِ ؕ"[1]۔

اوراگرزمین میں جتنے پیڑ ہیں سب قلمیں بن جائیں اورسمندر اس کی سیاہی ہو،اس کے پیچھے سات سمندر اور،توالله کی باتیں ختم نہ ہوں(ت)

بلامبالغہ اگرتوفیق مساعد ہو اس عقیدے کی تحقیق مجلدات سے زائد ہو،مگر بقدرحاجت و


 

 



[1] القرآن الکریم ۳۱ /۲۷

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن