30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
والمقام المحمود والحوض المورود ومال لایحصٰی من الصفات العلٰی والدرجات العلیاء فصلی الله تعالٰی و سلم وبارك علیہ وعلٰی اٰلہٖ وصحبہٖ وکل منتم الیہ دآئما ابدًاکما یحب ویرضیٰ ھو وربہ العلی الاعلٰی ۔ |
اعظم شفاعت اوروہ مقام جس میں سب اگلے پچھلے ان کی حمد کریں اوروہ حوض جس پر تشنگان امت آکر سیراب ہوں گے اوربے گنتی بُلند صفتیں اورسب سے اونچے درجے،تو الله تعالٰی درود وبرکت اتارے ان پر اور ان کے آل واصحاب اورہر ان کے نام لیوا پر ہمیشہ ہمیشہ جیسی انہیں اوران کے بُلند وبالا تر رب کو پسند ومحبوب ہے ۔ |
حضور پرنور سید عالم صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کا افضل المرسلین وسید الاولین والآخرین ہونا قطعی ایمانی،یقینی،اذعانی،اجماعی،ایقانی مسئلہ ہے جس میں خلاف نہ کرے گا مگر گمراہ بد دین بندہ شیاطین والعیاذبالله رب العٰلمین کلمہ پڑھ کر اس میں شك عجیب ہے،آج نہ کھلا تو کل قریب ہے،جس دن تمام مخلوق کو جمع فرمائیں گے،سارے مجمع کا دولھا حضور کو بنائیں گے،انبیائے جلیل تاحضرت خلیل سب حضور ہی کے نیاز مند ہوں گے،موافق ومخالف کی حاجتوں کے ہاتھ انہیں کی جانب بُلند ہوں گے،انہیں کا کلمہ پڑھا جاتا ہوگا،انہیں کی حمد کا ڈنکا بجتا ہوگا،جو آج بیاں ہے کل عیاں ہے،اس دن جو مومن ومقِرّ ہیں نور بارعشرتوں سے شادیاں رچائیں گے،" الْحَمْدُ لِلہِ الَّذِیۡ ہَدٰىنَا لِہٰذَا ۟"[1](سب خوبیاں الله کوجس نے ہمیں اس کی راہ دکھائی ۔ت)اورجو مبطل ومنکر ہیں دلفگارحسرتوں سے ہاتھ چبائیں گے،
|
" یٰلَیۡتَنَاۤ اَطَعْنَا اللہَ وَ اَطَعْنَا الرَّسُوۡلَا ﴿۶۶﴾"[2]۔
اللھم اجعلنا من المھتدین ولاتجعلنا فتنۃ للقوم الظٰلمین۔ |
ہائے کسی طرح ہم نے الله کا حکم مانا ہوتا اور رسول کا حکم ماناہوتا ۔ اے الله !ہم کو ہدایت پانے والوں میں سے بنادے اورہمیں ظالموں کے لئے آزمائش نہ بنا۔(ت) |
گروہ معتزلہ کہ ملائکہ کرام کو حضرات انبیاء علیہم الصلٰوۃ والسلام سے افضل مانتے ہیں وہ بھی حضور
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع