30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
فاخرجتہ الٰی ضحضاح[1]۔ |
گہرائیوں میں پایا تو اس کو تھوڑی سے آگ کی طرف نکال لیا۔ |
اسی طرح صحیحین میں ابو سعید خدری اور مسند بزاروابویعلی وابن عدی وتمام میں حضرت جابر بن عبدالله اورمعجم کبیر طبرانی میں ام المومنین ام سلمہ سے ہے،رضی الله تعالٰی عنہم اجمعین امام عینی شرح صحیح بخاری میں فرماتے ہیں:
|
فان قلت اعمال الکفرۃ ھباء منشور لافائدۃ فیھا، قلت ھذ ا النفع من برکۃ رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم وخصائصہ[2]۔ |
اگر تو کہے کہ کافروں کے اعمال تو بکھر ے ہوئے غبار کے ذروں کی طرح ہوتے ہیں جس کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا،تو میں کہوں گا یہ نفع رسول الله صلی الله علیہ وسلم کی برکت اورآ پ کے خصائص سے ہے ۔(ت) |
امام ابن حجر کی فتح الباری شرح بخاری میں ہے:
|
یؤید الخصوصیۃ انہ بعد ان امتنع شفع لہ حتی خفف عنہ العذاب بالنسبۃ لغیرہ[3]۔ |
اس خصوصیت کی تائید اس بات سے بھی ہوتی ہے کہ ایمان لانے سے انکار کے بعد بھی آپ نے اس کےلئے شفاعت کی یہاں تك کہ اس کے عذاب میں دوسروں کی بنسبت تخفیف کردی گئی ۔(ت) |
اسی طرح مجمع بحار الانوار وغیرہ میں ہے،ان سب کا حاصل یہ ہے کہ یہ نفع کافر کے عمل سے نہ ہوا بلکہ حضوررحمۃ للعالمین کی برکت سے،اوریہ خصائص عُلیہ حضوراکرم صلی الله تعالٰی علیہ وسلم سے ہے ۔والله تعالٰی اعلم ۔
مسئلہ ۳۲: از بارکپور،مرغی محال،مسجد حافظ محمد جعفر صاحب مرسلہ پیش امام صاحب ۱۰رمضان المبارك ۱۳۳۷ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ قیام مولود شریف فرض ہے یا واجب ہے یا سنت؟
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع