دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 30 | فتاوی رضویہ جلد ۳۰

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۳۰

وقت ریلوے دیا ہے جو آجکل گھڑیوں میں رائج ہے ۔والله تعالٰی اعلم

مسئلہ ۲۹:                                مسئولہ نواب امیراحمد خان صاحب                              ۱۵ربیع الاول شریف ۱۳۳۶ھ

حضور عالی ! جدول تحویل تاریخ عیسوی بہ ہجری میں میرے پاس مقابل چھ سو سال کے اہانب لہ ہے ۔حضورنے اہانب ل لکھا ہے کیا اس جدول میں تبدیلی کی گئی ہے تو مجھ کو از سر نو نقل لینی ہوگی؟

الجواب:

اہانب ل ہی ہے صحیح وبجا۔یہ نب لہ کسی ابلہ نے لکھو ادیا،اس جدول میں ترمیم کا ضرور خیال ہے مگر ابھی ہوئی نہیں،وہ ترمیم اسے بالکل کایا پلٹ کر دے گی حتی کہ مداخل شہور وسنین بھی بدل جائیں گے اوروہی صحیح واصح ہوں گے،اس وقت نہ یہ اہانب ل ہوگا نہ نب لہ کچھ اورہی ہوگا۔غالبًا اہانب الہ ہو،فقط

مسئلہ ۳۰:                               از نسواہ قادریہ جونیر مدرسہ ضلع چاٹکام مرسلہ مولوی جمال الدین صاحب     ۲۷رمضان ۱۳۳۸ھ

وقت نماز وصوم از گھری معین نمودن قطع نظر از آفتاب و ماہتا ب آیا جائز شود یا چنانچہ بعض دیوبندی قائل آنست برتقدیر عدم جائز چہ دلیل عقلًا ونقلًا باید وموجد گھڑی کیست و کدام وقت ایجادش گردید وچراائمہ ازوے وقت صوم وصلٰوۃ مقرر  نہ نمودند۔

نماز وروزہ کا وقت گھڑی سے معین کرنا سورج اورچاند سے قطع نظر کرتے ہوئے جائز ہے یا نہیں؟بعض دیوبندی اس کے قائل ہیں،ناجائز ہونے کی صورت میں اس پر کون سی عقلی و نقلی دلیل ہوگی،گھڑی کا موجد کون ہے اورکون سے زمانے میں ایجاد ہوئی،اورائمہ کرام نے اس کے ساتھ نماز اور روزے کا وقت کیوں مقرر نہیں فرمایا۔(ت)

الجواب:

موجد آلہ سماعت مردے از منجمان زمانہ ہارون رشید راگفتہ اند والله اعلم بہ فاما تازمانہ ائمہ ببَلکہ تاچند صد سال پیش از زمان مارواجش نبود واعتماد بروآنکس راکہ علم توقیت نداند حرام ست ہمچناں بریك آلہ سماعت اعتماد نشاید کہ

گھڑی کا موجد ہارون الرشید کے زمانے کاایك نجومی مرد بتایا جاتا ہے ۔اورالله تعالٰی خوب جانتاہے ۔ائمہ کرام کے زمانے میں ببَلکہ ہمارے زمانے سے چند سو سال پہلے تك اس کا رواج نہ تھا۔علم توقیت نہ جانے والے شخص کےلئے اس

 


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن