دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 30 | فتاوی رضویہ جلد ۳۰

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۳۰

کہ اس وقت تك رسالہ مسفر المطالع کے طبع کرنے میں توقف کیا جائے ۔زیادہ حدِ ادب !

الجواب:

اس قاعدہ تقویم کی نسبت گزارش ہے کہ:

(۱)ستارہ بیں کے آنے پر کیوں محمول فرمائیے خود المینك ایك اعلٰی ستارہ بیں ہے ۔اس سے ملاحظہ کیجئے جس وقت اس نے دوکوکبوں کا قرآن لکھا ہے اگران میں ایك قمر ہے تو اس کی تقویم وقت قرآن کےلئے تعدیل مابین السطرین سے لیجئے اوردوسرے کی اس قاعدہ سے ملاحظہ ہوکر دونوں میں کتنافرق آتاہے ؟

(۲)یہ بھی نہ سہی نہایت سہل امکان گزارش کروں قمر کی تقویم نصف النہار ونصف اللیل روزانہ مکتوب ہے اورہر گھنٹے کے مطالع ممر بھی ان مطالع کو تحویل وتقویس کر کے دیکھ لیجئے کس قدر تفاوت پڑتاہے مثلًا ایك مثال گزارش،اس سال اکتوبر ۱۲بجے کے مطالع لکھے ہیں۔/۵ء۶۵۴۵۵۵ث درجات ہیں اس کی تحویل ہوئی ۔تح تح نٹ بط جدول مطالع استوائی میں اس کے طوالع ہوئے ۳۸َ ۰۲ ْ۱ حالانکہ اس وقت تقویم قمر ہے'۲۸ ۱۰ نصف درجہ کا فرق ہوا کہ ہرگز مخفی نہیں اور کہیں اس سے بھی زائد آئے گا کہیں کم کہیں قریب تطابق۔یہ عقم قاعدہ کی دلیل روشن ہے یہی حال ہر کوکب میں ہوگا مگرشمس اس میں حاجت نہیں کہ اس کی جس وقت کے مطالع ممرلکھے اسی وقت کی تقویم ضو بھی مکتوب ہے ۔

(۳)اہل ہیئات جدیدہ سہولت کے کمال حریض ہیں حتی کہ اس کے لیے مساہلت گوار اکرتے ہیں جیسا کہ ان کے اعمال وحقائق اعدائی کے مطالع پر مخفی نہیں یہاں بھی جو قواعد برہانیہ کے فقیر نے استنباط کئے ایسے نہ تھے ان کی فکر وہاں تك پہنچتی مگر طول امل وکثرت عمل کے باعث ان سہل انگاروں نے ان سے گریز کر کے یہ آسان قاعدہ رکھا جو میں نے آپ سے یہاں گزارش کیا تھا۔اسی کی خاطر روزانہ ہر کوکب کا طول بفرض مرکز یت شمس اور عرض بفرض مذکور اور لو گارثم بُعد کے خانے دیے اور اتنے اعمال گوارا کئے اگر وہ سہل سی بات کافی ہوتی تو کیا انکا سر پھرا تھا کہ تحقیق وتدقیق چھوڑ کر تطویل میں پڑتے ۔

(۴)صرف دو خط افق ونصف النہار تو کیا کام دے سکتے ہیں ہاں ایسے آلات میں ارتفاع بنانے کو اورخطوط بھی ہوتے ہیں مگر مقنطرات دوائر عریضہ میں بون بعید ہے ہاں یہ کہ کوکب اول السمٰوٰت پر ہوا اورعرض اقلیم رویت منتفی وہ نادرہ ہے اوریہ بریلی ومیرٹھ اوران سے شمال میں آخرتك اور جنوب میں تقریبا ساڑھے تین سو میل تك عادۃ ناممکن ہے اگرچہ قدرت میں سب کچھ ہے ۔


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن