دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 30 | فتاوی رضویہ جلد ۳۰

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۳۰

 

اوراگرنصف سرطانی یعنی برج سرطان کی ابتداء سے لے کر برج قوس کے آخر تك ہوتو تعدیل کو مطالع مذکورہ سے کم کردیں گے مگر اس صورت میں کہ عاشر کا میل منطقہ کے ربع دوم میں زیادہ ہو میل کو کب سے اوراگرستارے کا میل جنوبی ہے اگر عاشر نصف سرطانی میں ہے تو تعدیل کو زیادہ کریں گے مگر اس صورت میں کہ عاشر کا میل کوکب کے میل سے زیادہ ہو۔اوراگر نصف جدوی میں ہوتو تعدیل کو مطالع مذکورہ سے کم کردیں گے،مگر اس صورت میں کہ عاشر کامیل کوکب کے میل سے زیادہ ہو۔اوراگر نصف جدوی میں ہو تو تعدیل کو مطالع مذکورہ سے کم کردیں گے، مگر اس صورت میں کہ میل زیادہ ہواورربع میں ہو (۱۰)عمل معلوم حاجت کے مطابق کریں کہ یہی تقویم ہے ۔(ت)

زیج بہادر خانی سے مطالع استوائیہ کا ایك جدول بعینہٖ نقل کردیا ہے ۔ہم نے اپنے محاسبہ خاصہ سے اس کی تجدید کی ہے،تاہم یہ بھی تقریب کو کافی ہے ۔بروج یونانیہ و ہندیہ میں ۱۰۲۲کا فرق بشدت غلط ہے ببَلکہ اسی سال کے آغاز یعنی یکم محرم ۱۳۳۰ھ کو مالث م م لومہ فرق تھایعنی ۳۷ً ۴۰َ۴۰ َ۲ْ۲سے کچھ زائد اورروزانہ ترقی پر ہے ۔یہاں تك دنیا باقی رہی تو رجب ۱۷۹۲ھ میں پورے ایك برج کا تفاوت ہوجائےگا اس الثور سے ہندی سیکھ کی شنکرانت ہوگی۔اس ہندی حساب کو حقیقی تقویم کہنا ٹھیك نہیں ۔حقیقی تقویم یہی ہے جو محل تقاطع سے ہے،اسی سے حساب فصول ہے،اسی سے حساب کمی بیشی روزوشب ہے،اسی سے حساب مطالع ہے،اسی سے حساب طلوع غروب وسائر اوقات ہے،ہندی تقویم تقویم صوری ہے کہ صورت پر ستوں نے صورت کواکب پر اس کی بنارکھی ہے [1]۔والله تعالٰی اعلم

مسئلہ ۲۵:                               از میرٹھ بازارلال کرتی مرسلہ شیخ علاؤ الدین صاحب                    ۱۱شوال مکرم ۱۳۳۰ھ

حامیِ سنت،ماحی بدعت،مخدومی ومعظمی حضرت مولانا مولوی احمد رضا خان صاحب مدظلکم العالی،بعد تقدیم،ہدیہ سلام ومراسم نیاز مندی عرض ہے کہ مولوی عبدالله صاحب جنہوں نے قاعدہ استخراج تقویم کواکب از مطالع استوائیہ مرقومہ المینك کمترین کو بتایاتھا ان سے جب کمترین نے ان کے قاعدہ کی غلطی کا اظہار کیا اورجناب والا کی تحریردکھائی اس سے اطمینان نہ ہوا اورجناب والا کی تحریری کا مفہوم ان کی سمجھ میں نہیں آیا،ببَلکہ وہ کہتے ہیں کہ یہ قاعدہ بالکل ٹھیك ہے اورمیں اپنی ولایتی ستارہ بیں مشاہدہ کواکب کو دکھا کر آپ کا اطمینان کراسکتاہوں،چنانچہ کمترین نے ان سے وعدہ لیا ہے کہ بعد رمضان المبارك چند روز کے واسطے مع ستارہ بیں کے یہاں تشریف لاکر میرا اطمینان کردیں۔لہذا امید  


 

 



[1] مسفر المطالع للتقویم والطالع

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن