دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 30 | فتاوی رضویہ جلد ۳۰

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۳۰

اقول:وان کان الزاعم ان یزعم ان الزوال بمعنی الحرکۃ الاینیۃ ولکن کبراء الصحابۃ رضی الله تعالٰی عنہم اعرف منا بتفسیر القراٰن فلا یجوز الاستدراك علیھم عند من نورالله بصیرتہ جعلنا الله منھم بحرمتھم عندہ اٰمین۔

میں کہتاہوں کہ کوئی شخص یہ گمان کرسکتا ہے کہ زوال تو حرکت اینیہ کو کہتے ہیں لیکن بزرگ ترین صحابہ ہم سے زیادہ قرآن کی تفسیر کے جاننے والے تھے کہ انکے کہے ہوئے کو (رضی الله تعالٰی عنہم)وہ شخص رد نہیں کرے گا جسے خدا نے نوربصیرت دیا۔الله ان کے صدقے میں ہمیں بھی انہیں کے ساتھ کرے آمین ۔

مسئلہ ۲۳: ایضًا

سبع سیارہ کا بیان کس آیت میں ہے:

الجواب:

قال الله تعالٰی" وَّ الشَّمْسَ وَ الْقَمَرَ وَالنُّجُوۡمَ مُسَخَّرٰتٍۭ بِاَمْرِہٖ ؕ"[1]۔

الله تعالٰی فرماتاہے:سورج،چاند اورستارے سب اسی کے حکم کے فرمانبردارہیں۔

اور " وَکُلٌّ فِیۡ فَلَکٍ"[2]سے بھی اس طرف اشارہ ہے کہ اس میں سات حرف ہیں ۔اپنے نفس پر دائر اور یزین کا بیان تو بکثرت فرمایا،خاص متحیرات خمسہ کا ذکر "فَلَاۤ اُقْسِمُ بِالْخُنَّسِ ﴿ۙ۱۵﴾ الْجَوَارِ الْکُنَّسِ ۙ﴿۱۶"[3]۔میں ہے،میں قسم یاد فرماتاہوں دُبك جانے والوں،چلنے والوں کی ۔یہ انکے وقوف،استقامت ورجعت کا بیان ہے کہ سیدھے چلتے ہیں،پھر ٹھہر جاتے ہیں،پھر پیچھے ہٹتے ہیں، پھر ٹھہرتے ہیں،پھر سیدھے ہوجاتے ہیں ۔اس لئے ان کو متحیرہ کہتے ہیں۔ابن ابی حاتم تفسیر امیر المومنین مولٰی علی کرم الله تعالٰی وجہہ الکریم سے فلااقسم بالخنس کی تفسیر میں راوی:

قال خمسۃ انجم زحل وعطارد والمشتری،وبھرام و الزھرۃ لیس فی الکواکب شیئ یقطع المجرۃ غیرھا[4]۔

فرمایا:وہ پانچ ستارے ہیں:زحل،عطارد،مشتری،مریخ، زہرہ، کوئی ستارہ ان کے سوا کہکشاں کو قطع نہیں کرتا۔

 


 

 



[1] القرآن الکریم ۱۶ /۱۲

[2] القرآن الکریم ۳۶ /۴۰

[3] القرآن الکریم ۸۱/ ۱۵ و ۱۶

[4] الدرالمنثوربحوالہ ابن ابی حاتم تحت آیۃ فلااقسم بالخنس داراحیاء التراث العربی بیروت ۸ /۳۹۵

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن