30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ہمارے نزدیك نہ زمین متحرك نہ آسمان ۔
|
قال الله تعالٰی" اِنَّ اللہَ یُمْسِکُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ اَنۡ تَزُوۡلَا ۬ۚ وَلَئِنۡ زَالَتَاۤ اِنْ اَمْسَکَہُمَا مِنْ اَحَدٍ مِّنۡۢ بَعْدِہٖ ؕ "[1]۔ |
(الله تعالٰی نے فرمایا)بے شك الله روکے ہوئے ہے آسمانوں اور زمینوں کو کہ ہٹ نہ جائیں اورجو وہ ہٹیں توخدا کے سوا انہیں کون روکے۔ |
سعید بن منصور اپنی سنن،اورعبدبن حمید اورابن جریر اورابن منذر اپنی تفاسیر میں شفیق سے راوی،
|
قال قیل لابن مسعود رضی الله تعالٰی عنہما ان کعبًا یقول ان السماء تدورفی قطبۃ مثل قطبۃ الرحا فی عمود علی منکب ملك قال کذب کعب " اِنَّ اللہَ یُمْسِکُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ اَنۡ تَزُوۡلَا ۬ۚ"۔وکفی بھا زوالا ان تدور[2]۔ |
حضرت عبدالله بن مسعود رضی الله تعالٰی عنہ کو بتایا گیا کہ حضرت کعب کا کہنا ہے کہ آسمان چکی کے پاٹ کی طرح ایك کیل میں جو ایك فرشتے کے کندھے پر گھوم رہا ہے،آ پ نے فرمایا،کعب غلط کہتے ہیں الله تعالٰی فرماتاہے کہ اس نے آسمان وزمین کو ٹلنے سے روك رکھا ہے اورحرکت کے لیے ٹلنا ضروری ۔ |
عبدبن حمید قتادہ سے راوی:
|
ان کعبا کان یقول ان السماء تدورعلی نصب مثل نصب الرحافقال حذیفۃ بن الیمان رضی الله تعالٰی عنہما کذب کعب " اِنَّ اللہَ یُمْسِکُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ اَنۡ تَزُوۡلَا ۬ۚ"[3]۔ |
حضرت کعب احبار فرماتے تھے کہ آسمان چکی کی طرح کیلے پر گھوم رہا ہے ۔حذیفہ ابن الیمان رضی الله تعالٰی عنہما نے فرمایا:الله تعالٰی کا ارشاد ہے کہ ہم نے آسمان وزمین کو ٹلنے سے روك رکھا ہے ۔ |
ان دونوں حدیثوں کا حاصل یہ ہے کہ حضرت افقہ الصحابہ بعد الخلفاء الاربعۃ سیدنا عبدالله بن مسعود حضرت صاحب سرِّ رسول صلی الله تعالٰی علیہ وسلم سیدنا حذیفہ بن الیمان رضی الله عنہم سے عرض کی گئی:کعب کہتے ہیں کہ آسمان گھومتا ہے ۔دونوں صاحبوں نے کہا:کعب غلط کہتے ہیں ۔اوروہی آیۃ کریمہ اس کے رد میں تلاوت فرمائی ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع