30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
نہ ہوسکے تھے ان کوبھی موزوں ومناسب جگہ پر شامل کردیاہے۔
(ز)تبویب جدید کے بعد موجودہ ترتیب چونکہ سابق ترتیب سے بالکل مختلف ہوگئی ہے لہٰذامسائل کی مکمل فہرست موجودہ ابواب کے مطابق نئے سرے سے مرتّب کرناپڑی۔
(ح)کتاب الشتی میں داخل تمام رسائل کے مندرجات کی مکمل ومفصّل فہرستیں مرتب کی گئی ہیں۔
تیسویں۳۰ جلد
یہ جلد ۴۴ سوالوں کے جوابات اورمجموعی طور۷۷۲صفحات پرمشتمل ہے۔اس جلدکی عربی وفارسی عبارات کاترجمہ راقم الحروف نے کیا ہے البتہ نوروسایہ سے متعلق رسائل اربعہ کی بعض عبارات کا ترجمہ استاذی المکرم مفتی اعظم پاکستان حضرت علامہ مولانامفتی عبد القیوم ہزاروی علیہ الرحمہ نے فرمایا ہے۔
پیشِ نظرجلد(کتاب الشتی حصہ پنجم)کا زیادہ ترحصہ فضائل وخصائص سیدالمرسلین صلی الله تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ اجمعین پر مشتمل ہے۔علاوہ ازیں اس جلد میں شرح کلام علماء وصوفیاء،تشریحِ افلاك،علمِ توقیت،رسم القرآن اورتجویدوقراء ۃکے بارے میں سوالوں کے جوابات بھی شامل ہیں۔مذکورہ بالاعنوانات کے علاوہ متعددعنوانات سے متعلق مسائل ضمنًازیرِبحث ہیں۔انتہائی وقیع اورگرانقدرتحقیقات وتدقیقات پر مشتمل مندرجہ ذیل دس رسائل بھی اس جلد کی زینت ہیں۔
۱۔تجلی الیقین بان نبینا سید المرسلین (۱۳۰۵ھ)
حضور اقدس صلی الله تعالیٰ علیہ وسلم کے افضل الخلق وسید المرسلین ہونے کا قرآن وحدیث سے ثبوت۔
۲۔شمول الاسلام لاصول الرسول الکرام (۱۳۱۵ھ)
رسول الله صلی الله تعالیٰ علیہ وسلم کے والدین کریمین اورآباؤ اجدادکے مسلمان ہونے کا ثبوت۔
۳۔تمہید ایمان بآیات قرآن (۱۳۲۶ھ)
شان رسالت بزبان آیاتِ قرآنیہ
۴۔الامن والعلی لنا عتی المصطفیٰ بدافع البلاء (۱۳۱۱ھ)
حضور پر نور صلی الله
تعالیٰ علیہ وسلم کے مشکل کشا،حاجت روا اور دافع البلاء ہونے کا مدلل ثبوت۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع