دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 30 | فتاوی رضویہ جلد ۳۰

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۳۰

سراج القاری میں ہے: 

قولہ مسجّلا ای مطلقا لجمیع القراء فی جمیع القراٰن (علی ما اتی فی النحل)ای استعذ علی اللفظ الذی نزل فی سورۃ النحل جاعلا مکان استعذ اعوذ بالله من الشیطٰن الرجیم ومعنی یسرًا ای مسیرًا وتیسرہ قلۃ کلماتہ وزیادۃ التنزیہ ان تقول اعوذبالله من الشیطٰن الرجیم انہ ھو السمیع العلیم، و اعوذ بالله السمیع العلیم من الشیطٰن الرجیم و نحو ذٰلك وقولہ فلست مجھلا ای لست منسوبا الی الجھل لان ذٰلك کلہ صواب ومروی [1]۔

ماتن کا قول مسجلا کا مطلب یہ ہے کہ تمام قراء قرآن کی قراء ت میں ہرجگہ اسی کو راجح قرار دیتے ہیں ۔علی مااتی فی النحل کا مطلب یہ ہے کہ سورہ نحل شریف میں استعاذہ کے جو الفاظ وارد ہیں انہیں پڑھو،اوریسرًا کے معنی یہ ہیں کہ چونکہ اس استعاذہ میں کلمات کم ہیں اس لئے ان کا پڑھنا آسان ہے اورتنزیہ کے اضافہ کا مطلب یہ ہے کہ اورروایتوں میں جوسمیع العلیم وغیرہ تعریف الٰہی کے کلمات وارد ہیں ان کا اضافہ کروفلست مجھلاکا مطلب یہ کہ ایسا کرنے پر تم جاہل نہ قرار نہ دیے جاؤگے کیونکہ وہ زائد کلمات بھی درست اورمروی ہیں۔

مگر دیگرالفاظ مرویہ سے بھی منع ہرگز نہیں ۔وہ سب بھی باجماع قراء جائز ہیں۔غیث وشاطبیہ وشروح کی عبارات ابھی گزریں۔امام جلال الدین سیوطی اتقان میں فرماتے ہیں:

قال الحلوا نی فی جامعہ لیس للاستعاذۃ حدینتھی الیہ،من شاء زاد ومن شاء نقص[2]۔

حلوانی نے اپنی جامع میں لکھا کہ استعاذہ کی کوئی حد نہیں ہے کہ اسی پر بس ہے ۔تو جو چاہے اضافہ کرے اورجو چاہے کم کرے۔

حضور پرنور سید عالم صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کا دیگر الفاظ سے منع فرمانا ہرگز ثابت نہ ہوا،اوراگر ثابت ہوجاتا تو کیا معنٰی تھے کہ بعد منع اقدس پھر بھی دیگر الفاظ جائز رہتے ۔قاری صاحب نے یہاں عجیب بین المتنافیین کیا ہے اورالفاظ سے منع فرمانا بالجزم


 

 



[1] سراج القاری لعلی بن عثمان المعروف بابن القاصع

[2] الاتقان فی علوم القرآن النوع الخامس والثلاثون داراحیاء التراث العربی بیروت ۱ /۳۴۱

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن