30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ششم سورہ ذاریات میں:
|
"فَمَا اسْتَطٰعُوۡا مِنۡ قِیَامٍ وَّ مَا کَانُوۡا مُنۡتَصِرِیۡنَ ﴿ۙ۴۵﴾ "[1]۔ |
تووہ نہ کھڑے ہوسکے اورنہ وہ بدلہ لے سکتے تھے ۔(ت) |
عام مصاحف میں یعنی مولوی احمد علی صاحب سہارنپوری اوران کے مقلدین نے سورہ نساء کے پہلے اور سورہ مائدہ والے کو بدوں الف لکھا ہے ۔اورباقی سب جگہ مع الف۔اوریہی رسالہ مرتع الغزلان سے ثابت ہے مگر منشی اشرف علی نے صرف آخر کے تینوں کو باثباتِ الف اوراول کے تینوں کو بدون الف لکھاہے ۔
|
(۴)"لِلرِّجَالِ نَصِیۡبٌ مِّمَّا تَرَکَ الْوٰلِدَانِ وَالۡاَقْرَبُوۡنَ ۪ وَلِلنِّسَآءِ نَصِیۡبٌ مِّمَّا تَرَکَ الْوٰلِدَانِ وَالۡاَقْرَبُوۡنَ مِمَّا قَلَّ مِنْہُ اَوْکَثُرَ ؕ"[2]۔ |
مردوں کےلئے حصہ ہے اس میں سے جو چھوڑگئے ماں باپ اور قرابت والے اورعورتوں کےلئے حصہ ہے اس میں سے جو چھوڑگئے ماں باپ اورقرابت والے ترکہ تھوڑا ہو یا بہت ۔ (ت) |
اور
|
" وَلِکُلٍّ جَعَلْنَا مَوٰلِیَ مِمَّا تَرَکَ الْوٰلِدَانِ "[3] الآیۃ۔ |
ہم نے سب کےلئے مال کے مستحق بنادیے ہیں جو کچھ چھوڑ جائیں ماں باپ۔(ت) |
یہ سب مصاحف مروجہ ہندی میں الف اول موجود اورثانی مفقود ہے مگر مؤلف خلاصۃ الرسوم دونوں کا حذف فرماتے ہیں اوروالدین یا و نون سے سب جگہ مع الالف ہے ۔
|
(۵)"لَا تَقْرَبُوا الصَّلٰوۃَ وَاَنۡتُمْ سُکَارٰی"[4]۔ |
نشہ کی حالت میں نماز کے پاس نہ جاؤ۔(ت) |
سورہ حج میں:
|
"وَ تَرَی النَّاسَ سُکٰرٰی وَمَا ہُمۡ بِسُکٰرٰی"[5]۔ |
اورتو لوگوں کو دیکھے گا جیسے نشہ میں ہیں اورنشہ میں نہ ہوں گے۔(ت) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع