30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
چہارم سورۃ الفتح میں ہے:
|
"یُرِیۡدُوۡنَ اَنۡ یُّبَدِّلُوۡا کَلٰمَ اللہِ ؕ"[1]۔ |
وہ چاہتے ہیں کہ الله کا کلام بد ل دیں۔(ت) |
ان سب کو بعض مصاحف وکتب رسم الخط میں باثبات الف لکھا ہے اوربعض میں محذوف الالف اوربعض نے بعض کو مع الالف___________ اوربعض کو بغیر الف لکھا جاتاہے ۔آپ کی ان کے باب میں کیا رائے ہے؟
(۳)لفظ قیام دو مقام پر سورہ نساء میں،اوّلًا:
|
"وَلَا تُؤْتُوا السُّفَہَآءَ اَمْوٰلَکُمُ الَّتِیۡ جَعَلَ اللہُ لَکُمْ قِیٰمًا"[2]۔ |
بے عقلوں کو انکے مال نہ دو جو تمہارے پا س ہیں جن کو الله نے تمہاری بسر اوقات کیا ہے ۔(ت) |
دوم:
|
"فَاذْکُرُوا اللہَ قِیٰمًا وَّقُعُوۡدًا وَّعَلٰی جُنُوۡبِکُمْ ۚ"[3]۔ |
الله کی یاد کرو کھڑے بیٹھے اورکروٹوں پر لیٹے ۔(ت) |
سوم سورۃ المائدہ میں:
|
"جَعَلَ اللہُ الْکَعْبَۃَ الْبَیۡتَ الْحَرَامَ قِیٰمًا لِّلنَّاسِ"[4]۔ |
الله نے ادب والے گھر کعبہ کو لوگوں کے قیام کا باعث کیا۔(ت) |
چہارم سورہ فرقان:
|
"وَالَّذِیۡنَ یَبِیۡتُوۡنَ لِرَبِّہِمْ سُجَّدًا وَّ قِیٰمًا ﴿۶۴﴾ "[5]۔ |
اور وہ جورات کاٹتے ہیں اپنے رب کے لئے سجدے اورقیام میں۔(ت) |
پنجم سورہ زمر میں:
|
"ثُمَّ نُفِخَ فِیۡہِ اُخْرٰی فَاِذَا ہُمۡ قِیَامٌ یَّنۡظُرُوۡنَ ﴿۶۸﴾ "[6]۔ |
پھر وہ دوبارہ پھونکا جائے گاجبھی وہ دیکھتے ہوئے کھڑے ہو جائیں گے ۔(ت) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع