دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 3 | فتاوی رضویہ جلد ۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۳

عــہ مسلمان کہ سرورِ ولادت اقدس حضور پُرنور سید عالم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّممیں روشنی کرتے ہیں اُس کی بحث میں “ براہین اطعہ “ میں یہ۱ عبارت مولوی گنگوہی کی “ جو روشنی زائد از حاجت ہے وہ نار جہنم کی روشنی دکھانے والی ہے “ محض جہل وگزاف اور احادیث صحیحہ کے خلاف ہے رسول الله  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمتو فرمائیں کہ وہ کالی رات کی طرح اندھیری ہے مگر اس کو اس میں روشنی سُوجھی۔ (م)

اظھر لثبوت بیاض الثلج حادث لم یکن فی الماء والله تعالٰی اعلم۔

جہنّم کی آگ کیلئے اندھیری اور روشن نہ ہونے کے باوجود رنگ کا اثبات فرمایا۔ پس اب برف کی سفیدی کے ثبوت کیلئے جو کہ پانی میں نہ تھا ، ہمارا جواب واضح ہے (ت)

 اور بعض نے  پانی کا رنگ سیاہ بتایا اور اس پر اس حدیث سے سند لائے کہ ام المومنین۱  صدیقہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا نے حضرت عروہ بن زبیر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَاسے فرمایا :

والله یاابن اختی ان کنا لننظر الی الھلال ثم الھلال ثم الھلال ثلثۃ اھلۃ فی شھرین وما اوقد فی ابیات النبی صلی الله  تعالی علیہ وسلم نار قلت یاخالۃ فما کان یعیشکم قالت الاسود ان التمر والماء [1] ۔  رواہ الشیخان فی صحیحھما عن عروۃ عن ام المؤمنین رضی الله عنھا۔

اقول :   وقد کثر ذلك فی الاحادیث وکلام العرب ومنھا الحدیث المسلسل بالاضافۃ قال السفطی بعد ماذکر حدیث ام المومنین بلفظ کنا نمکث لیالی ذوات العدد لانوقد نارا فی حجر رسول الله صلی الله  تعالٰی علیہ واٰلہ وسلم وماھو الا الاسودان الماء والتمر اجیب بانھا رضی الله  تعالی عنھا جعلت الماء اسود تغلیبات للتمر علی الماء لان التمر مطعوم والماء مشروب والمطعوم اشرف من المشروب اوان اٰنیۃ مائھم اذذاك کان یغلب علیھا السواد                      

اے میرے بھانجے خدا کی قسم ہم ایك ہلال دیکھتے  پھر دوسرا تیسرا دو مہینوں میں تین چاند اور کاشانہ ہائے نبوت میں اگ روشن نہ ہوتی عروہ نے عرض کی اے خالہ پھر اہلِ بیت کرام مہینوں کیا کھاتے تھے؟ فرمایا : بس دو سیاہ چیزیں چھوہارے اور پانی (شیخین نے اپنی صحیحین میں عروہ سے ام المومنین رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا سے روایت کیا۔ ت)

میں کہتا ہوں کہ احادیث اور عربوں کے کلام میں یہ مضمون بکثرت موجود ہے ، اسی سلسلہ میں ایك حدیث جو مسلسل بالاضافت ہے سفطی نے حضرت ام المومنین رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کی حدیث کو ان الفاظ کے ساتھ کہ ہم کئی راتیں بسر کرتے در انحالیکہ حضور عَلَيْهِ  الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام  کے حجروں میں آگ روشن نہ ہوتی اور (وہ خوراک) صرف دو سیاہ چیزیں پانی اور کھجور تھیں کو بیان کرنے کے بعد کہا کہ اس کا جواب یہ دیا گیا ہے کہ حضرت ام المومنین رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا نے کھجور کو غالب قرار دے کر پانی کو سیاہ فرمایا کیونکہ کھجور خوراك ہے اور پانی مشروب ہے اور خوراك کو مشروب پر فضیلت ہونے

لکثرۃ دباغھا افاد جمیع ذلك شیخنا العیدروس و قررہ شیخنا  ایضا ومثلہ فی حاشیۃ شیخنا  الامیر وقال بعض شیوخنا ان لونہ اسود مستدلا بظاھر ھذا الحدیث لکن الاول ھو المتجہ فتأمل [2]  اھ

اقول :  اولًا(۱) التغلیب (۲) تجوز فلایصار الیہ مالم یثبت ان الماء لاسواد لہ (۳) وثانیا :  (۴) التغلیب فی الاسماء کالعمرین والقمرین دون وصفین متضادین فیقال لجید و ردی جیدان وطویل وقصیر طویلان وعالم وجاھل عالمان وھل یستحسن لمن اکل لحما وشرب ماء ان یقول ماھما الا الاحمران اللحم والماء ومن تناول تمرا ولبنا یقول ماھما الا الاسودان التمر واللبن وثالثا :  (۵) قد قلتم ان الماء اذا وضع فی اناء اخضر فالخضرۃ لم تقم بالماء فکذلك سواد الشن ففیم التجوز بلادلیل۔  

کی وجہ سے کھجور کو پانی پر غلبہ ہے ، یا اس لئے  پانی کو سیاہ فرمایا کہ اس وقت ان کے پانی والے برتن گہرے رنگ دار ہونے کی بنا پر غالب طور پر سیاہ ہوتے تھے اور کہا کہ یہ ساری بحث ہمیں شیخ عیدروس سے حاصل ہوئی اور اس کی ہمارے شیخ نے توثیق بھی کی اور اس طرح ہمارے شیخ امیر کے حاشیہ میں بھی اور ہمارے بعض شیوخ نے فرمایا کہ پانی کا رنگ سیاہ ہے انہوں نے اس حدیث کے ظاہر کو دلیل بنایا ہے۔ لیکن پہلی توجیہ ہی صحیح ہے غور کرو اھ (ت)

میں کہتا ہوں کہ اولًا تغلیب اگرچہ جائز ہے مگر جب تك کہ پانی کا سیاہ نہ ہو نا واضح نہ ہوجائے اس وقت اس کی ضرورت نہیں ہے اور ثانیا تغلیب کا عمل ناموں (اسماء) جیسے قمرین (سورج اور چاند) اور عمرین (عمر فاروق اور ابوبکر صدیق رضی الله  عنہما) میں جاری ہوتا ہے لیکن متضاد اوصاف میں جاری نہیں ہوتا تاکہ جیدان کہہ کر جیداور ردی مراد لیا جائے اور طویلان کہہ کر طویل اور چھوٹا مراد لیا جائے ، اور عالمان کہہ کر عالم اور جاہل مراد لیا جائے۔ کیا گوشت کھانے اور پانی پینے والے کو یہ کہنا مناسب ہوگا وہ صرف احمران (دو سرخ) ہیں یا کھجور اور دُودھ تناول کرنے پر یہ کہنا مناسب ہوگا ، وہ صرف اسودان (دو سیاہ) ہیں۔ اور ثالثًا تم نے خود کہا ہے کہ جب پانی سبز برتن میں رکھا جائے تو سبزی پانی کو نہیں لگتی پس اسی طرح مشکیزہ کا سیاہ رنگ ہو تو اس میں پانی کو کیونکر سیاہ کہا جاسکتا ہے بغیر دلیل مجاز کیسے ہوسکتا ہے۔ (ت)

اقول : حقیقت امر یہ ہے کہ پانی خالص سیاہ نہیں مگر اُس کا رنگ سپید نہیں میلا مائل بیك گونہ سواد خفیف ہے اور وہ صاف سپید چیزوں کے بمقابل آکر کھل جاتا ہے جیسا کہ ہم نے سفید کپڑے کا ایك حصہ دھونے اور دودھ میں پانی ملانے کی حالت بیان کی والله  سبحٰنہ وتعالٰی اعلم۔

(۷) علماء کو۱  اس اجماع اعنی قول متیقن ناصالح نزاع کے بعد کہ سب پانیوں میں افضل وہ پانی ہے جو اُس بحر بے پایاں کرم ونعم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی انگشتانِ مبارك سے بارہا نکلا اور ہزاروں کو سیراب وطاہر کیا زمزم افضل ہے یا کوثر؟ شیخ الاسلام سراج الدین بلقینی شافعی نے فرمایا کہ زمزم افضل ہے کہ شبِ اسرا ملائکہ نے حضور اقدس صَلَّی اللہُ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا دِل مبارك اُس سے دھویا حالانکہ وہ آبِ کوثر لاسکتے تھے اور الله  عزو جل نے ایسے مقام پر اپنے نبی صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کے لئے اختیار نہ فرمایا مگر افضل شمس نے اس میں سراج کا اتباع کیا فتاوٰی علامہ شمس الدین محمد رملی شافعی میں ہے :

افضل المیاہ مانبع من بین اصابعہ صلی الله  تعالٰی علیہ واٰلہ وسلم وقد قال البلقینی ان ماء زمزم افضل من الکوثر لان بہ غسل صدر النبی صلی الله  تعالی علیہ وسلم ولم یکن یغسل الابافضل المیاہ[3]  اھ

افضل ترین پانی وہ ہے جو حضور عَلَيْهِ  الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام  کی انگلیوں سے نکلا اور بلقینی نے فرمایا کہ زمزم کا پانی کوثر سے افضل ہے کیونکہ اس سے حضور عَلَيْهِ  الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام  کا سینہ مبارك دھویا گیا ہے اور اس کا دھونا افضل پانی سے ہی ہوسکتا تھا اھ (ت)

اس پر اعتراض ہوا کہ زمزم تو سیدنا اسمٰعیل عَلَيْهِ  الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام  کو عطا ہوا اور کوثر ہمارے حضور انور صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کو تو لازم کہ کوثر ہی افضل ہو امام ابن حجر مکی نے جواب دیا کہ کلام دنیا میں ہے آخرت میں بےشك کوثر افضل ہے۔

اقول : تو یہ قول ثالث یا دونوں قولوں کی توفیق ہوا۔ فتاوٰی فقہیہ کی عبارت یہ ہے :

(سئل) ایما افضل ماء زمزم اوالکوثر (فاجاب) قال شیخ الاسلام البلقینی ماء زمزم افضل لان الملٰئکۃ غسلوا بہ قلبہ صلی الله  تعالٰی علیہ وسلم حین شقوہ لیلۃ الاسراء مع قدرتھم علی ماء الکوثر فاختیارہ فی ھذا المقام دلیل علی افضلیتہ                         

آپ سے پُوچھا گیا کہ کیا آبِ زمزم افضل ہے یا کوثر؟ تو اس کے جواب میں فرمایا : شیخ الاسلام بلقینی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِنے فرمایا کہ آبِ زمزم افضل ہے کیونکہ معراج کی رات اس سے فرشتوں نے آپ (صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم) کے قلبِ مبارك کو کھول کر غسل دیا ، تو کوثر کے استعمال پر قدرت کے باوجود زمزم کو ترجیح دینا اس کی افضلیت

ولا یعارضہ  انہ عطیۃ الله تعالٰی لاسمٰعیل علیہ الصلٰوۃ والسلام والکوثر عطیۃ الله تعالی لنبینا صلی الله تعالی علیہ وسلم لان الکلام فی عالم الدنیا لاالاٰخرۃ ولامریۃ ان الکوثر فی الاٰخرۃ من اعظم مزایا نبینا صلی الله تعالٰی علیہ وسلم ومن ثم قال تعالٰی اِنَّاۤ اَعْطَیْنٰكَ الْكَوْثَرَؕ  بنون العظمۃ الدالۃ علی ذلك وبما قررتہ علم الجواب عما اعترض بہ علی البلقینی [4] اھ                     

 



[1]   صحیح للبخاری  کتاب الھبۃ قدیمی کتب خانہ کراچی  ۱ / ۳۴۹

[2]   حاشیۃ فاضل سفطی

[3]   فتاوٰی علامہ شمس الدین رملی علی الفتاوی الکبری  کتاب الطہارۃ دارالکتب العلمیہ بیروت ۱ / ۱۵

[4]   فتاوٰی کبرٰی  کتاب الطہارۃ  دار الکتب العلمیہ بیروت  ۱ / ۲۵

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن