30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
عصفر اور زعفران وغیرہ کے بارے میں آپ معلوم کرچکے ہیں ، اس لحاظ سے جامد اورمائع دونوں میں اوصاف کے غلبہ کا اطلاق درست ہوسکتا ہے اگرچہ جامد میں تغیر مائع میں تغیر سے مختلف ہے ، بلکہ نمبر ۳۰۴ میں بدائع کی مذکور عبارت سے دونوں کے تغیر میں اتفاق کا گمان ہوتا ہے ، وہاں انہوں نے بہنے والی چیزوں(مائعات)میں تغیر کا معیار پانی کے نام کی تبدیلی کو قرار دیا ہے جس کی تفصیل میں انہوں نے رنگ اور ذائقہ کے غلبہ کو بیان کیا ہے حالانکہ یہی نام کی تبدیلی جامد چیزوں میں بھی تغیر کا معیار ہے بلکہ اس میں تغیر کا دارومدار نام کی تبدیلی ہے جیسا کہ بار بار گزر چکا ہے اور اس سے یہ نتیجہ اخذ ہوتاہے کہ صاحبین (امام ابویوسف وامام محمد) کے درمیان صرف تعبیر کا اختلاف ہے۔ (ت)میں کہتا ہوں مجھے یہ بات پسند ہے کیونکہ امام محمد سے جو نص منقول ہےوہ اشنان اور ریحان کےپکائے ہوئے پانی سےمتعلق ہےجبکہ اس مسئلہ میں پکانےکی وجہ سےایسا کامل امتزاج حاصل
تعاورعباراتھم علی نصب الخلاف بینھما منعنی عن ذلك وان عبرہ المحقق فی الفتح بقولہ نقل بعضھم فیہ خلافا بین الصاحبین ان محمدا یعتبرہ باللون واماابو یوسف بالاجزاء [1] اھ ، لکن التحقیق عندی ان زوال الاسم المذکور ھھنافی البدائع لیس بالمعنی المعتبر فی غیر المائع کما سیأتیك بیانہ ان شاء الله تعالٰی وبالجملۃ قد استقر عرش التحقیق ولله الحمد علی کل مانص علیہ الامام ملك العلماء فی البدائع ان۱ خلاف محمدانماھو فی المائع وانہ۲ لایقتصر علی اللون بل یعتبر الطعم وایضاوانہ۳ یرتب بینہما فیقدم اللون ثم الطعم وانہ۴ ینقل الحکم بعدھما الی الاجزاء ولایعتبر الریح٭ ھکذا ینبغی التنقیح٭ والحمدلله علی تواتر الاٰئہ٭ وافضل صلاتہ وسلامہ علیٰ سید انبیائہ٭واٰلہٖ وصحبہٖ وابنہ واحبائہ٭ اٰمین ھذا وزعم العلامۃ الحدادی فی الجوھرۃ بعد ماصحح قول ابی یوسف مانصہ ومحمد اعتبر الاوصاف ان غیر الثلثۃ لایجوز وان غیرواحداجازوان غیراثنین لایجوز قال والتوفیق بینہما ان کان مائعا جنسہ جنس الماء کماء الدباء فالعبرۃ للاجزاء کما قال ابویوسف وان کان جنسہ غیر جنس الماء کاللبن فالعبرۃ للاوصاف کماقال محمد قال والشیخ یعنی
ہوجاتا ہےجو اجزاء کےاعتبار سےغلبہ کا موجب بنتا ہے لیکن فقہاء کرام کی عبارات کا ظاہر مفہوم میرےلئے مانع ہےکہ میں صاحبین کےاختلاف کو صرف تعبیری اختلاف کہوں اگرچہ اس کو فتح القدیر میں محقق صاحب نےتعبیر کردیا یوں کہہ کر ، کہ بعض نےاس میں صاحبین کا اختلاف نقل کیا ہےکہ امام محمد رنگ کا اور امام ابویوسف اجزاء کےغلبہ کا اعتبار کرتےہیں اھ
لیکن میرےنزدیك تحقیق یہ ہےکہ بدائع میں اس مقام پر پانی سےزوالِ اسم کا جو ذکر کیا ہےوہ اس معنی میں زوالِ اسم نہیں جس معنی میں غیر مائع میں معتبر ہےجس کا آئندہ بیان آئے گا ان شاء الله تعالٰی خلاصہ کلام یہ ہےکہ الحمدلله ، مکمل تحقیق وہ ہےجس کو امام ملك العلماء نےبدائع میں ذکر کیا ہےکہ امام محمد کا اختلاف صرف مائع چیز کے بارےمیں ہےاوریہ کہ وہ اس میں صرف رنگ نہیں بلالکہ ذائقہ کا بھی اعتبار کرتےہیں اور ان دونوں میں ترتیب کےقائل ہیں پہلےرنگ کا اور پھر اس کےبعد ذائقہ کا اعتبار کرتےہیں اور اگر یہ دونوں نہ پائے جائیں تو پھر وہ غلبہ میں اجزاء کی طرف حکم کو منتقل کرتے ہیں اور بُو کا اعتبار نہیں کرتے ، یہی تنقیح مناسب ہے ، انعامات کے ہجوم پر الله تعالٰی کی حمد ہے اور صلٰوۃ وسلام تمام انبیاء کے سردار پر اور ان کی آل واصحاب پر ، آمین۔ اس کو محفوظ کر ، جوہرہ میں امام ابویوسف کے قول کو صحیح قرار دینے کے بعد علامہ حدادی نے خیال ظاہر کیا اور کہا کہ امام محمد نے تینوں اوصاف کی تبدیلی پر وضو کو ناجائز قرار دیا ، اور اگر
الامام القدوری اختار قول محمد حیث قال فغیر احد اوصافہ[2] اھ
اقول : (۱)ھذا لیس بتوفیق بل تلفیق ثم النصوص متظافرۃ عن محمد انہ یعتبر اللون ثم الطعم لاانہ لایعتبرالوصف الواحد (۲)وکون ماء الدباء من جنس الماء غیر معول ولامقبول (۳) ومن نظر الفروع المارۃ علم انہ لایوافق القولین ومااتت بہ النصوص علی المذھبین ثم (۴)ھو خلاف الاجماع فی ماء المدفقداطبقو انہ مادام علی رقتہ یجوز الوضو بہ مع انہ ربما یغیر وصفین بل الثلاث وماھو الا الاختلاط مالیس من جنس الماء من تراب و رمل وغثاء وکذا (۵)اجماعھم علی جواز الوضو بمانقع فیہ تمروان حلا ولاشك ان تغیر اللون یسبقہ مالم یصر نبیذا فلم یعتبر وافیہ الاوصاف بل الاجزاء بالمعنی الثالث والله تعالٰی اعلم
ایك وصف تبدیل اور متغیر ہوجائے تو وضو کو جائز اور دو اوصاف کی تبدیلی پر ناجائز کہا ہے ، اور امام حدادی نے کہا کہ امام ابویوسف اور امام محمد کے اقوال میں موافقت یوں ہوگی ، اگر پانی میں ملنے والی چیز مائع ہو جو پانی کی ہم جنس ہو جیسے کد وکاجوس ، تو اس صورت میں غلبہ کیلئے اجزاء کا اعتبار ہوگا جیسا کہ امام ابویوسف نے کہا ہے ، اگر وہ پانی میں ملنے والا مائع ایسا ہو جو پانی کا ہم جنس نہ ہو جیسے دُودھ۔ تو اس صورت میں غلبہ کے لئے اوصاف کا اعتبار ہوگا ، جیسے کہ امام محمد کا مسلك ہے۔ اور اس پر علامہ حدادی نے کہا شیخ قدوری نے امام محمد کےقول کو ترجیح دیتے ہوئے یوں کہا “ وہ ایك وصف کو تبدیل کرے اھ (ت)
میں کہتا ہوں ، یہ تو موافقت نہ ہوئی بلالکہ ایك نئی بات ہوئی ، کیونکہ تمام نصوص میں یہ بات واضح کی گئی ہے کہ امام محمد پہلے رنگ اور پھر ذائقہ کی تبدیلی کا اعتبار کرتے ہیں نہ کہ وہ ایك وصف کی تبدیلی کا اعتبار نہیں کرتے ، نیز کدو کے جوس کو پانی کا ہم جنس بتانا غیر معقول اور غیر مقبول ہے ، اور جس کو گزشتہ فروعات کا علم ہے وہ جانتا ہے کہ امام ابویوسف اور امام محمد کے اقوال میں موافقت نہیں ہے ، پھر علامہ حدادی کا یہ بیان سیلابی پانی میں اجماع کے بھی خلاف ہے کہ اس سے وضو جائز ہے جب تك رقت باقی رہے حالانکہ دو بلالکہ تینوں اوصاف اس میں تبدیل ہوتے ہیں باوجودیکہ یہ تبدیلی پانی کے ہم جنس کی وجہ سے نہیں بلالکہ مٹی ، ریت اور تنکے ملنے کی وجہ سے ہوتی ہے ، اسی طرح ان کا یہ بیان کہ کھجور ڈالنے سے میٹھے پانی میں اس اجماع کے بھی خلاف ہے جس میں اس سے وضو کو جائز قرار دیا گیا ہے جب تك یہ کھجور کا میٹھا پانی نبیذ نہ بن جائے حالانکہ اس میں شك نہیں کہ مٹھاس سے پہلے وہاں رنگ بھی تبدیل ہوتا ہے اوصاف کی تبدیلی کے باوجود یہاں اس کا اعتبار نہ کرتے ہوئے وضو جائز ہے بلالکہ یہاں اجزاء کے لحاظ سے غلبہ کا تیسرا معنی پائے جانے کے باوجود اس کا اعتبار نہیں کیا جاتا ، والله تعالٰی اعلم۔ (ت)
بحث دوم اس قول کی توجیہ احکام
اقول : وبالله التوفیق کتب معلله کو غالبًا ہر خلافیہ میں خصوصًا وہ خلاف کہ امام وصاحبین یا باہم صاحبین میں ہو دلائل فریقین بیان کرنے کا التزام ہوتا ہے اگرچہ خلافیات مشائخ میں ایسا اعتنا نہ کریں مگر اس خلافیہ میں دلیل قول امام محمد رَحِمَہُمُ اللہُ تَعَالٰی تعالٰی کسی کتاب میں نظر فقیر غفرلہ المولی القدیر سے اصلا نہ گزری حتیٰ کہ بدائع میں جس نے اُس پر مشے فرمائی سوا اس لفظ کے کہ مجمع الانہر میں اعتبار رنگ پر لکھا لان اللون مشاھد (کیونکہ رنگ نظر آتا ہے۔ ت) حالانکہ اس قول کے چارجز ہیں ہر جز طالب توجیہ ہے یہ دو حرفی جملہ ایك جُز کیلئے بھی وافی نہیں۔
فاولا : (۱) ماکل مشاھد معتبرا فالدلیل اعم من المدعی۔ وثانیا : (۲) ماکل معتبر مشاھدا فالدلیل اخص من المدعی وبالجملۃ لایلزم من کونہ مشاھدا اعتبارہ ولامن عدم مشاھدۃ اٰخر عدم اعتبارہ۔ وثالثا : ان (۳) خصت المشاھدۃ بالرؤیۃ خرج الطعم وقد اعتبرہ محمد وان اُریدبھا الحس دخلت الریح ولم یعتبرھا۔
وانا اقول : وبربی ثم بنبیہ استعین جل وعلا وصلی الله تعالٰی علیہ واٰلہٖ و
پس اوّلًا ، یہ کہ ہر مشاہدہ کی جانے والی چیز معتبر نہیں ہوتی (لہٰذا مجمع الانہر کا رنگ کے اعتبار میں رنگ کو مشاہدہ والا قرار دے کر دلیل بنانا درست نہیں) کیونکہ یہ دلیل عام ہے اور دعوٰی خاص ہے۔ (ت)
ثانیًا : یہ کہ ہر معتبر چیز قابلِ مشاہدہ نہیں ہوتی پس یوں دلیل ، دعوٰی سے خاص ہے ، خلاصہ کلام یہ ہے کہ قابلِ مشاہدہ ہونے کو معتبر ہونا لازم نہیں اور یوں ہی دوسری چیز کے قابلِ مشاہدہ ہونے کو غیر معتبر ہونا لازم نہیں ہے۔ (ت)اور ثالثا ، یہ کہ اگر مشاہدہ کو دیکھنے سے مختص کیا جائے تو ذائقہ کا اعتبار نہ رہے گا حالانکہ امام محمد رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُذائقہ کا اعتبار بھی کرتے ہیں اور اگر مشاہدہ سے مراد حِس ہو تو پھر بُو کا اعتبار بھی کرنا ہوگا حالانکہ وہ بُو کا اعتبار نہیں کرتے۔ (ت)اور میں کہتا ہوں ، الله تعالٰی اور اس کے نبی صلی الله علیہ وآلہٖ وصحبہ اجمعین کی امداد سے ، کہ
صحبہ اجمعین کان محمدا یقول رضی الله تعالٰی عنہ ان رفع الحدث منوط شرعا باستعمال الماء المطلق ومطلہ ھو الذی یتبادر الی الافھام باطلاق لفظ الماء ولاشك انھا حقیقۃ معروفۃ مشھورۃ معلومۃ لکل احد لاتلتبس ولایحتاج احد فی ادراکھا الی استجلاب العلم من خارج باخبار غیرہ ان ھذا ماء فلایراد بمطلقہ الا ماشأنہ ھذا ولاشك ان الماء اذاصار علی لون مائع اٰخر یرتاب الناظر فیہ ولایقطع انہ ماء الا اذا اخبرہ من یعرفہ من بدء امرہ واللون اول مدرك فان لم یغلب واخذہ فی فمہ للمضمضۃ فوجدہ علی طعم مائع اٰخر یاخذہ من الارتیاب ماکان یاخذ فی متغیر اللون بالنظر فخرجا عن الماء المطلق اما الریح فربما تکتسب بالمجاورۃ من دون خلط شیئ فماصح
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع