دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 3 | فتاوی رضویہ جلد ۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۳

تجوز بماء خالطہ طاھر فغیراحداوصافہ کماء المد والماء الذی اختلط بہ الزعفران والصابون والاشنان [1]۔

ایسے پانی سے وضو جائز ہے جس میں کسی پاك چیز نے مل کر اس کے ایك وصف کو تبدیل کردیا ہو جیسے سیلاب کا پانی اور وہ پانی جس میں زعفران ، صابون اور اُشنان ملا ہو۔ (ت)

بعینہٖ اسی طرح ہدایہ ووافی ومنیہ میں ہے :

غیران ھذہ زادت بشرط ان یکون الغلبۃ للماء من حیث الاجزاء الخ و زادا فی الامثلۃ الماء الذی اختلط بہ اللبن [2]۔

مگر انہوں نے ایك زائد بات کی کہ وصف کی تبدیلی میں پانی کے اجزاء کا غلبہ ہو الخ اور وافی اور منیہ نے ایك مثال زائد بھی بیان کی ہے کہ وہ پانی جس میں دودھ ملا ہو۔ (ت)

وقایہ ، کنز ، اصلاح اور مختار وغیرہا :

وان غیراحد اوصافہ طاھر[3] اھ ومثلت الوقایۃ بامثلۃ القدوری والاصلاح بالتراب والزعفران۔

اگرچہ کسی پاك چیز نے پانی کا ایك وصف تبدیل کردیا ہو اھ وقایہ نے قدوری والی مثالیں ذکر کی ہیں اور اصلاح نے مٹی اور زعفران کی مثال دی ہے۔ (ت)

(۲)بعض اوصافہ کہ دو کو بھی شامل۔ بحر میں مجمع البحرین سے ہے :

نجیزہ بغالب علی طاھر کزعفران تغیربہ بعض اوصافہ [4]۔

ہم وضو کو جائز قرار دیتے ہیں اس پانی سے جو ملنے والی پاك چیز پر غالب ہو اور اس کے بعض اوصاف متغیر ہوجائیں یسے زعفران (ت)

ملتقی میں ہے :

وان غیر طاھر بعض اوصافہ کالتراب والزعفران والصابون [5]۔

اگرچہ پانی کے بعض اوصاف کو پاك چیز نے متغیر کر دیا ہو جیسے مٹّی ، زعفران اور صابون۔ (ت)

(۳) کل اوصاف۔ غرر میں ہے :

وان غیر اوصافہ طاھرجامد کاشنان و زعفران وفاکھۃ و ورق فی الاصح ان بقی رقتہ[6]۔

اگرچہ پانی کے اوصاف کو کسی پاك جامد چیز نے تبدیل کردیا ہو جیسے اشنان ، زعفران ، پھل اور پتّے جبکہ پانی کی رقت باقی رہے یہی اصح قول ہے (ت)

یہی مفادتنویر ہے :

فانہ ذکرمثلہ تبعالہ کعادتہ رحمھما الله تعالٰی وان ترك قولہ غیراوصافہ فقد دل علیہ بادارۃ الحکم علی بقاء الرقۃ مطلقًا۔

کیونکہ انہوں نے بھی اس کی مثل کہااپنی عادت کے مطابق ان کی اتباع کرتے ہوئے ، اگرچہ انہوں نے غرر کا قول “ غیر اوصافہ “ کو چھوڑ دیاہے لیکن اس پر دلالت کیلئے انہوں نے حکم کو پانی کی رقت کی بقاء پر مطقًا قائم رکھا۔ (ت)

ولہٰذا درمختار میں فرمایا :

وان غیرکل اوصافہ[7]

(اگرچہ اس کے تمام اوصاف کو بدل دے۔ ت)

سادات ثلثہ حلبی طحطاوی شامی نے اسے مقرر رکھا نورالایضاح میں ہے :

ولایضر تغیر اوصافہ کلھا بجامد[8]

(کسی جامد کی وجہ سے اگر پانی کے تمام اوصاف بدل جائیں تو کوئی مضائقہ نہیں ہے۔ ت)

اس پر شرح میں بڑھایا :

بدون طبخ ثم قال مستدلا علیہ لمافی صحیح البخاری ومسلم ان النبی صلی الله تعالٰی                                         بدون طبخ (پکائے بغیر) پھر اس پر دلیل پیش کرتے ہوئے وہ روایت ذکر کی جس کو بخاری اور علیہ وسلم امر بغسل الذی وقصتہ ناقتہ وھو محرم بماء وسدرامر قیس بن عاصم حین اسلم ان یغتسل بماء وسدر واغتسل النبی صلی الله تعالٰی علیہ وسلم بماء فیہ اثر العجین وکان صلی الله تعالٰی علیہ وسلم یغتسل ویغسل رأسہ بالخطمی وھوجنب و یجتزئ بذلك[9] اھ وتعقبہ السید ط فقال قد یقال غیر نحوالسدر لایقال علیہ لان المقصود بہ التنظیف فاغتفرفیہ تغیرالاوصاف ولا کذلك غیرہ[10]  اھ

اقول :  تعقب علی الاستدلال بالحدیثین الاولین و الرابع لاعلی الحکم فقد سلّمہ من قبل وسَلِم منہ الحدیث الثالث ثم قد علمت مماحققناان المغتفر فی المنظف تھیؤہ للثخن اما الاوصاف فلاعبرۃ بھا اصلا لکن یکفی منعا علی الدلیل۔                                                 

 



[1]   قدوری کتاب الطہارت  مطبع مجیدی کان پور ص۶

[2]   منیۃ المصلی  باب المیاہ مطبع عزیزیہ کشمیری بازار لاہور  ص۱۸

[3]   کنز الدقائق  کتاب الطہارۃ  ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ۱ / ۱۱

[4]   بحرالرائق کتاب الطہارۃ  ایچ ایم سعید کمپنی کراچی  ۱ / ۶۹

[5]   ملتقی الابحر  تجوز الطہارۃ بالماء المطلق  عامرہ مصر  ۱ / ۲۷

[6]   غرر مع شرح الدرر  فرض الغسل عثمانیہ مصر  ۱ / ۲۱

[7]   درمختار باب المیاہ مجتبائی دہلی  ۱ / ۳۵

[8]   نورالایضاح  کتاب الطہارۃ  علمیہ لاہور  ص۳

[9]   مراقی الفلاح  کتاب الطہارۃ  الامیریہ بولاق مصر  ص۱۶

[10]   طحطاوی علی مراقی الفلاح مطبعۃ الامیریہ بولاق مصر  ص۱۶

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن