دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 3 | فتاوی رضویہ جلد ۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۳

۸بحرالرائق میں ہے :

فی المحیط والبدائع لوتیمّم اثنان من مکان واحد جازلانہ لم یصر مستعملا لان التیمّم انما یتأدی بما التزق بیدہ لابما فضل کالماء الفاضل فی الاناء بعدوضوء الاول اھ وھویفید تصور استعمالہ وقصرہ علی صورۃ واحدۃ وھی ان یمسح الذراعین بالضربۃ التی مسح بھا وجہہ لیس غیر[1]۔                         

محیط اور بدائع میں ہے : اگر دو۲نے ایك ہی جگہ سے تیمم کیاتوجائز ہے اس لیے کہ وہ جگہ مستعمل نہ ہوئی کیونکہ تیمم تو اسی سے اداہوجاتاہے جوکچھ ہاتھ میں لگ گیا ہے اس سے نہیں جوبچ رہا ، جیسے وہ پانی جوپہلے شخص کے وضو کے بعد برتن میں بچ گیاہواھ اس عبارت سے اس کے مستعمل ہونے کاتصورملتاہے اور اس کاکہ وہ ایك ہی صورت میں محدود ہے اور وہ صرف یہی ہے کہ کلائیوں کامسح اسی ضرب سے کرے جس سے چہرے کامسح کیا ہے دوسری ضرب سے نہیں۔ (ت)

۹طحطاوی عــہ علی مراقی الفلاح میں ہے :

قال فی الفتح ھذا یفید تصور استعمالہ وھو مقصور علی صورۃ واحدۃ وھو ان یمسح الذراعین بالضربۃ التی مسح بھا وجہہ لاغیر[2]۔

فتح القدیرمیں فرمایا : اس سے اس کے مستعمل ہونے کا تصورملتاہے اور یہ کہ وہ ایك ہی صورت میں محدود ہے وہ یہ کہ کلائیوں کا اسی ضرب سے مسح کرے جس سے چہرے کامسح کیا ہے نہ کہ دوسری ضرب سے۔ (ت)

 

عــہ نقلناعبارتہ لفائدتین اظھار تقریرہ ودفع ایراد العلامۃ ش عنہ کما سیأتی ۱۲منہ غفرلہ (م)

ہم نے ان کی عبارت دو۲فائدوں کے تحت نقل کی : (۱) ان کی تقریر کااظہار (۲)اور اس پر علامہ شامی کے اعتراض کادفعیہ۔ جیسا کہ عنقریب آرہاہے ۱۲منہ غفرلہ(ت)

کیسی صریح تصریح ہے کہ مستعمل ہوناصرف تراب حکمی کے لیے ہے کہ ایك ضرب سے دوعضو کامسح نہیں ہوسکتا اور یہ کہ اس کے سوا کوئی صورت تراب کے مستعمل ہونے کی نہیں۔

دلیل سوم : نصوص عامہ ائمہ وعلمائے قدیم وحدیث ومتون وشروح وفتاوٰی اقول : بحرسے پہلے تمام ائمہ وعلمانے جملہ کتب مذہب میں تیمم کے لیے صعید طاہر کی قید لگائی جس سے ثابت وروشن کہ تیمم کے لیے جنسِ ارض کی صرف طہارت درکار تولازم کہ ہرصعید طاہرمطلقًا مطہرہے کہ اگرایسا نہ ہو تا اور جنس ارض بھی پانی کی طرح کبھی طاہر غیر مطہربھی ہوتی تو واجب تھاکہ مطہّر کی شرط لگاتے صرف طاہر پر اکتفاصحیح نہ ہوتا مگر وہ اسی پراطباق فرمائے ہوئے ہیں توصراحۃً بتارہے ہیں کہ مٹّی مستعمل نہیں ہوتی ۱قدوری ۲تحفۃ  الفقہاء ۳ہدایہ ۴وقایہ ۵نقایہ ۶مختار ۷وافی ۸کنز ۹غرر ۱۰اصلاح  ۱۱ملتقی ۱۲نورالایضاح میں کہ سب متون معتمدہ مذہب ہیں یہی لفظ طاہر یاطہارت کہا اورشراح نے اسے مقرر رکھا۔ مختصر میں ہے : یتیمّم بصعیدطاھر[3]۔ (پاك صعیدسے تیمم کرے۔ ت)وقایہ و نقایہ و وافی و غرر و اصلاح میں ہے : علی کل طاھر من جنس الارض[4] (جنسِ زمین سے ہرپاك پر۔ ت)کنزوغیرہ میں ہے : بطاھر من جنس الارض[5]  (جنسِ زمین کے کسی پاك پر۔ ت)

ملتقی الابحر میں ہے : شرطہ طہارۃ الصعید[6]  (اس کی شرط یہ ہے کہ صعید پاك ہو۔ ت)
۱۳بدائع میں ہے : ومنھا ان یکون التراب طاھرا[7]  (اور ان میں سے یہ ہے کہ مٹّی پاك ہو۔ ت)
۱۴ہدایہ میں ہے : لان الطیّب اریدبہ الطاھر فی النص[8]  (اس لیے کہ نص میں واردشدہ طیّب سے مراد پاك ہے۔ ت)
۱۵تبیین میں ہے : صعید اطیبا ای طاھرا[9]  (طیّب صعید پاک۔ ت)اس میں نیز ۱۶عنایہ و۱۷فتح و

۱۸غنیّہ میں ہے : الطاھر مراد بالاجماع[10] (پاک ، بالاجماع مراد ہے۔ ت)

بدائع میں ہے : معنی الطھارہ صارمرادا بالاجماع حتی لایجوزالتیمّم بالصعید النجس[11]  (معنی طہارت بالاجماع مراد ہے یہانتك کہ نجس صعید سے تیمم جائز نہیں۔ ت)۱۹مجمع الانہر میں ہے : الطیّب ھناك بمعنی الطاھر بدلالۃ قولہ تعالٰی وَّ لٰكِنْ یُّرِیْدُ لِیُطَهِّرَكُمْ [12] (طیّب یہاں پاك کے معنی میں ہے جس پریہ ارشادِ باری تعالٰی دلالت کررہا ہے : “ اور لیکن وہ چاہتاہے کہ تمہیں پاك کردے “ ۔ ت)۲۰نہایہ و عنایہ و عامہ شروح ہدایہ میں ہے



[1]   البحرالرائق  باب التیمم مطبع ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ۱ / ۱۴۷

[2]

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن