دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 3 | فتاوی رضویہ جلد ۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۳

منیہ و حلیہ :

اذا تیمّم الرجل من موضع فتیمّم اٰخر من ذلك الموضع ایضاجاز[1]  کما فی غیرماکتاب منj الکتب المعتبرۃ فی المذھب۔

جب آدمی نے ایك جگہ سے تیمم کیا پھر دوسرے نے بھی اسی جگہ سے تیمم کیا توجائز ہے جیسا کہ مذہب کی کتب معتبرہ سے متعدد کتابوں میں موجود ہے۔ (ت)

 بالجملہ مسئلہ ظاہرہے اور عبارات وافر۔

غیران الغنیۃ ابدت فیہ تشکیکا ان ھذا علی قول من لم یجعل الضربۃ من التیمّم ظاھر واما علی قول من جعلھا منہ ففیہ اشکال [2]اھ۔

اقول :  لافرق علی القولین٭ ولااشکال فی البین٭

اما(۱)اولا فلمااعلمناك فی البحث السابع المذکوران الضرب المنوی یطھرالکفین ھو الصحیح فلا تمسحان بعد فثبت اسقاط الفرض بنفس الضرب و

بجزاس کے کہ غنیہ میں اس پر ایك تشکیك کااظہار کیاہے کہ “ یہ ان لوگوں کے قول پرتوظاہر ہے جنہوں نے ضرب کوتیمم سے نہ قراردیالیکن جنہوں نے ضرب کو تیمم سے قرار دیا ہے ان کے قول پر اس میں اشکال ہے اھ(ت)۔

اقول : دونوں قول کی بنیاد پرکوئی فرق نہیں نہ ہی کوئی اشکال ہے۔ اولًا : اس لیے کہ ہم مذکورہ ساتویں بحث میں بتاچکے کہ ضرب منوی سے دونوں ہتھیلیاں پاك ہوجاتی ہیں۔ یہی صحیح ہے۔ پھر بعدمیں ان پرمسح نہ ہوگا تونفس ضرب سے اسقاطِ فرض ثابت ہوگیا اگرچہ

ان لم یرتفع الحدث بعدالعدم تجزیہ کماء غسل بہ المحدث بعض اعضائہ وھذا لایتخالف فیہ القولان فان ثبت بہ الاستعمال حصل علی کل منہما الاشکال۔

واما ثانیا :   فلان(۱)المحدث اذاادخل(۲)رأسہ الاناء لایصیر الماء مستعملا کمافی الخانیۃ وکذا(۳) الخف والجبیرۃ کما فی البحر والصحیح ان المسألۃ وفاقیۃکمابینا فی الطرس المعدل والنمیقۃ الانقی من اٰخرھما وما التیمم الامسحا فلایفید الاستعمال٭وبہ زال الاشکال٭والله تعالٰی اعلم بحقیقۃ الحال٭         

ابھی حدث مرتفع نہ ہوااس لیے کہ وہ ناقابل تقسیم ہے جیسے اس صورت میں ، جب محدث نے پانی سے اپنے بعض اعضاء پانی سے دھولئے ہوں اور اس بارے میں کوئی دومتخالف قول نہیں تواگر اس سے استعمال ثابت ہوتودونوں ہی قول پراشکال لازم آئے گا۔

ثانیًا :  اس لیے کہ محدث جب اپنا سربرتن میں ڈال دے توپانی مستعمل نہیں ہوتا جیساکہ خانیہ میں ہے یہی حکم موزہ اور پٹّی کابھی ہے جیسا کہ بحر میں ہے۔ ۔ ۔ اور صحیح یہ ہے کہ یہ مسئلہ متفق علیہ ہے جیساکہ ہم نے الطرس المعدل اور النمیقۃ الانقٰی کے آخر میں بیان کیاہے۔ اور تیمم مسح ہی تو ہے تومستعمل نہ بنائے گا اور اسی سے اشکال دور ہوگیا اور خدائے برتر حقیقت حال کوخوب جاننے والا ہے(ت)

دوسری وہ مٹی کہ بعض صورتوں میں ہاتھوں کولگتی ہے ، یہ اگرجھاڑدی گئی جیساکہ مسنون ہے جب تو اس کے مستعمل ہونے کی کوئی وجہ نہیں کہ ہتھیلیاں نفسِ ضرب سے پاك ہوگئیں یہ مٹی پاك ہتھیلیوں کولگی تو اُن سے مل کر مستعمل ہوسکتی ہے نہ ان سے چھوٹ کر ، اور اگر نہ جھاڑی گئی اور چہرہ وہردودست کولگی تو اس وقت بھی مستعمل نہ ہوگی کہ مذہب صحیح میں استعمال کے لئے انفصال شرط ہے کمافی الطرس المعدل (جیساکہ الطرس المعدل میں گزرا۔ ت)تواگرمستعمل ہوتی توچہرہ وذراعین سے چھوٹ کر اور کتب مذھب میں نص صریح ہے کہ وہ اسوقت بھی مستعمل نہ ہوگی یہاں تك کہ اگرتیمم کرنے والوں کے چہرہ ودست سے جھڑی ہوئی مٹیاں جمع کرلی جائیں کہ قابل ضرب ہوجائیں اور کوئی ان سے تیمم کرے جب بھی جائز ہے۔ ۱درایہ شرح ہدایہ امام قوام الدین کاکی پھر ۲شلبیہ علی شرح الکنز للزیلعی نیز ۳بنایہ امام عینی میں ہے :

یجوزالتیمّم بالتراب المستعمل عندناوفی قول للشافعی وفی ظاھرمذھبہ لایجوز والمستعمل ماتناثر من العضو[3]اھ۔

مستعمل مٹی سے تیمم ہمارے نزدیك جائزہے اور امام شافعی کابھی ایك قول یہی ہے اور ان کے ظاہر مذہب میں جائز نہیں اور مستعمل وہ مٹی ہے جو عضو سے جھڑے۔ (ت)

۴حاشیہ علامہ سید احمدمصری علی الدرالمختار میں ہے :

التراب لایوصف بالاستعمال ولوالذی علق بیدیہ حتی لوتجمع ماعلق بایدی المتیممین یجوز علیہ التیمّم[4]۔

مٹی مستعمل ہونے سے موصوف نہیں ہوتی اگرچہ وہی مٹی ہوجوہاتھوں میں لگی ہوئی ہے ، یہاں تك کہ اگر چند تیمم کرنے والوں کے ہاتھوں پرلگی ہوئی مٹی اکٹھی ہوجائے تواس پر تیمم جائز ہے۔ (ت)

توثابت ہوا کہ جنسِ ارض کسی طرح مستعمل نہیں ہوتی۔

نص۵ اجل امام اجل شمس الائمہ حلوانی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِنے تصریح فرمائی کہ تیمم میں جو منہ اور ہاتھوں پرمسح کیاجاتاہے یہاں کوئی چیز ایسی نہیں کہ مستعمل ہوجائے۔ ۶فتح القدیرمیں ہے :

واختیار شمس الائمۃ ان المنع فی مد الاصبع والاثنتین غیر معلل باستعمال البلۃ بدلیل انہ لومسح باصبع اواصبعین فی التیمّم لایجوز مع عدم شیئ یصیر مستعملا خصوصا اذا تیمّم علی الحجر الصلد [5] اھ وقد ذکرنا وجہ ھذاالخصوص اٰخر رسالتنا الطرس المعدل۔                                  

 



[1]   منیۃ المصلی باب التیمم مطبع عزیزیہ کشمیری بازار لاہور ص۱۶

[2]   غنیہ المستملی باب التیمم  مطبع سہیل اکیڈمی لاہور ص۸۰

[3]   شلبیہ علی تبیین الحقائق باب التیمم مطبعہ امیریہ مصر ۱ / ۳۸

[4]   طحطاوی علی الدرالمختار باب التیمم مطبع دارالمعرفۃ بیروت ۱ / ۱۳۲

[5]   فتح القدیر مسح الرأس مطبع نوریہ رضویہ سکھر ۱ / ۱۶

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن