30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
طحطاوی نے درمختار کی عبارت “ فیجوز “ (توجائز ہے) پریہ اعتراض کیا ہے کہ تفریع کی کوئی وجہ نہیں۱ھ۔
اقول : (میں کہتاہوں) یہ تفریع نہیں بلکہ ان کے (باقی برصفحہ آیندہ)
لتراب علیھا۔ وقیدہ الاسبیجابی بان یستبین اثر التراب بمدیدہ علیہ وان لم یستبن لم یجز وکذا کل ما لایجوز التیمّم علیہ کحنطہ وجوخۃ فلیحفظ[1]۔
اس مٹی کی وجہ سے تیمم جائز ہے جو ان پرپڑی ہوئی ہے۔
اسبیجابی نے اس میں یہ قیدبڑھائی کہ مٹّی اتنی ہو کہ اس پرہاتھ پھیرنے سے مٹّی کانشان ظاہرہو اوراگر نشان نہ ظاہر ہوتوجائز نہیں۔ اسی طرح ہروہ چیز جس پرتیمم جائز نہیں جیسے گیہوں اور تواسے ذہن نشین رکھناچاہئے۔ (ت)
حلیہ میں سوم وچہارم کوغلبہ تراب سے مقید فرمایا۔
حیث قال ثم ماوقع لبعضھم من ان ھذہ المعادن ان کانت مسبوکہ لایجوز وان کانت غیرمسبوکۃ مختلطۃ بالتراب یجوز ولبعضھم من انھا مادامت فی معادنھا فی الارض لم یصنع منہا شیئ جاز فاذا صنع منہا شیئ لایجوز اذالم یکن علیھا غبار فالظاھران مرادھم کما فی المحیط للامام رضی الدین و ان لم یکن مسبوکا وکان مختلطا بالتراب والغلبۃ للتراب جاز انتھی فان ھذا
اس کی عبارت اس طرح ہے : پھر یہ جوبعض حضرات کی عبارات میں آیا کہ یہ معدنیات اگرگلائے جاچکے ہوں تو تیمم جائز نہیں اور اگر بغیرگلائے ہوئے مٹّی سے طے ہوئے ہوں توجائز ہے۔ اور بعض حضرات کی عبارات میں آیا کہ یہ جب تك زمین کے اندر اپنی کانوں میں ہوں ان سے کچھ بنایا نہ گیا ہوتوجائز ہے پھر جب ان سے کچھ صنعت ہوگئی تو اس سے جائز نہیں جبکہ اس پرغبار نہ ہو۔ توظاہر یہ ہے کہ ان کی مراد۔ جیسا کہ امام رضی الدین کی محیط میں ہے۔ یہ ہے کہ اگر گلائے ہوئے نہ ہوں اور مٹّی سے مخلوط ہوں اور مٹی غالب
(بقیہ حاشیہ صفحہ گزشتہ)
من قولہ فی محالہا ای لایجوز التیمم بمعادن ولوکانت فی محالہا فان التیمّم بھا اذ ذاك انما یجوزلتراب علیھا لابہا ۱۲منہ غفرلہ(م)
قول “ فی محالّھا “ (جواپنے محل میں ہوں) سے جو نفی مستفاد ہوتی ہے اس کی تعلیل ہے۔ یعنی تیمم معدنیات سے جائزنہیں اگرچہ وہ اپنے محل میں ہوں اس لیے کہ اس وقت ان سے تیمم اس مٹّی کی وجہ سے جائز ہوتاہے جو ان پرپڑی ہوتی ہے خود ان سے نہیں۔ ۱۲منہ غفرلہ۔ (ت)
القید لابدمنہ فیما یظھر کما صرحوا بہ فی غیرہ سیذکرہ المصنّف فی مسألۃ اختلاط الرماد بالتراب ثم لایخفی ان ھذا فی الحقیقۃ بالتراب لاباعیان ھذہ المعادن فیتفرع علی ھذا انہ یجوز عند الکل لکن فی فتاوی الولوالجی فلوکان مخلوطا بالتراب ان کانت الغلبۃ للتراب یجوزعند ابی حنیفۃ ومحمد وعند ابی یوسف لایجوز [2]۱ھ مافی الحلیۃ۔
اقول : ابویوسف لایجیز الابالتراب الخالص حتی لم یجز بالغبار لمما زجۃ الھواء ولابالارض الندیۃ لمما زجۃ قلیل من الماء فکیف یجیز بما خالطہ ذھب وفضۃ فالصواب مع الولوالجی۔
ہوتوجائز ہے ، انتہی۔ اس لیے ظاہرًا یہ قیدضروری ہے جیسا کہ دوسری چیز کے بارے میں ان حضرات نے تصریح فرمائی ہے۔ اور مٹی سے راکھ مل جانے کے مسئلہ میں عنقریب اسے مصنّف بھی بیان کریں گے۔ پھر یہ بھی مخفی نہ رہے کہ درحقیقت یہ مٹی سے تیمم ہے ان معدنیات سے نہیں تو اس پریہ متفرع ہوگا کہ یہ توسب کے نزدیك جائز ہے۔ لیکن فتاوٰی والوالجی میں ہے کہ مٹّی سے مخلوط ہے اگرمٹی غالب ہے تو امام ابوحنیفہ و امام محمد کے نزدیك جائز ہے اور امام ابویوسف کے نزدیك جائزنہیں۔ حلیہ کی عبارت ختم ہوئی۔ (ت)
اقول : امام ابویوسف خالص مٹی کے سوا کسی چیز سے تیمم جائزنہیں کہتے۔ یہاں تك کہ انہوں نے غبار اور ترزمین سے بھی تیمم جائز نہ کہا اس لیے کہ غبار میں ہوا کی آمیزش ہوتی ہے اور ترزمین میں کچھ پانی کی آمیزش ہوتی ہے پھر وہ اس مٹّی سے تیمم کیسے جائز کہہ سکتے ہیں جس میں سوناچاندی ملے ہوئے ہوں توصواب ودرستی والوالجی کے ساتھ ہے۔ (ت)
ردالمختار میں قولِ درمختار فیجوز لتراب علیھا (تواس مٹّی کی وجہ سے جائز ہے جو ان پرپڑی ہوئی ہے۔ ت) کو اسی غلبہ تراب سے مقید کیا اور قول سوم کے اطلاق کوغالب پرمحمول کہ جب تك وہ معادن میں ہیں غالبًا مٹّی ہی غالب ہوتی ہے اور اب اس قید ظہوراثر پرکہ درمختار نے زائد کی تھی اعتراض فرمایا کہ بحال غلبہ تراب اس کی کیاحت؟
حیث قال قولہ فیجوز ای اذا کانت الغلبہ للتراب کما فی الحلیۃ عن المحیط ولعل من اطلق
اس کے الفاظ اس طرح ہیں : قولہ فیجوز توجائز ہے ، یعنی جب مٹّی غالب ہوتو جائز ہے ، جیسا کہ حلیہ میں محیط کے حوالہ سے ہے۔ اور جس نے اسے مطلقًا بیان کیاہے شاید اس نے
بناہ علی انہا مادام فی محالہا تکون مغلوبۃ بالتراب بخلاف مااذا اخذت للسبك لان العادۃ اخراج التراب منہا قولہ وقیدہ الاسبیجابی کذا فی النھر وظاھرہ ان الضمیر راجع الی التیمّم بالمعادن لکن اذاکانت مغلوبۃ بالتراب لایحتاج الی ھذا القید [3]۔
اس پربنیاد رکھی کہ جب تك یہ معادن اپنے محل میں ہوتے ہیں مٹّی سے مغلوب ہوتے ہیں اور جب گلانے کے لیے لئے جاتے ہیں تویہ حالت نہیں ہوتی اس لیے کہ عادت یہ ہے کہ اس وقت ان سے مٹّی نکال لی جاتی ہے۔ قولہ وقیدہ الاسبیجابی (اسبیجابی نے ہاتھ پھیرنے سے مٹی کانشان بننے کی قید بڑھائی ہے) ایسا ہی نہر میں ہے اس کلام کاظاہریہ ہے کہ معدنیات سے تیمم کی طرف ضمیر راجع ہے لیکن جب وہ مٹّی سے مغلوب ہوں تو اس قید کی ضرورت نہیں۔ (ت)
اقول : ظاہرًا ذہن علامہ شارح میں بہ تبعیت نہریہ تھا کہ سوناچاندی اپنے معادن میں بڑے بڑے قطعے مٹّی چڑھے ہوئے ملتے ہیں اور اسی طرف ۱ کلام فتح مشیر کہ فیجوز لتراب علیھا (تو اس مٹی کی وجہ سے جائز ہے جوان پرپڑی ہوئی ہے۔ ت)اور مسموع یہ ہے کہ وہ اپنے معدن میں ریزہ ریزہ ہی ہوتے ہیں وہاں سے نکال کرمٹّی سے صاف کرکے ان کے پتراینٹ وغیرہ بناتے ہیں۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع