دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 3 | فتاوی رضویہ جلد ۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۳

اقول :  بلکہ نمک۱  آبی وترابی میں فرق ظاہر ہے اور قولِ فیصل یہ ہے کہ روئے زمین پراگرخشك یاخفیف نم کانمك پھیلا ہے تواگرنمك ترابی ہے جائز اور آبی ہے توناجائزہے فان علی وجہ الارض غیرجنسہا کاٰنیۃ مدھونۃ اومصبوغۃ بغیر جنس الارض (اس لیے کہ روئے زمین پرغیرجنس زمین ہے جیسے غیرجنس زمین سے پالش کیے ہوئے یارنگے ہوئے برتن۔ ت) یہی قول سوم کامنشا اور اسی کی صورت اولٰی پرقول اول محمول۔

اقول : اور اس کااطلاق اس لیے کہ غالبًا زمین شور میں نمك ترابی ہی ہوتاہے اور اگرنمك کاپانی پھیلا ہے مطلقًا ناجائز لغلبۃ المائیۃ (کیونکہ پانی غالب ہے۔ ت) اور یہی قول دوم ہے والله تعالٰی اعلم۔

نمک۷۔ اگرآبی ہوناجائز فتح۱ منیہ۲ خلاصہ۳ جوہرہ۴ محیط۵ درر۶ بزازیہ۷ سراجیہ۸ ظہیریہ۹ خزانہ۱۰ اس پراتفاق ہے تبیین۱۱ بحر۱۲ عبدالحلیم۱۳ شرنبلالی۱۴ خادمی۱۵ اور اگرجبلی ہو  اقول یعنی اجزائے ارض سے بناہو خواہ پہاڑ سے نکلے یازمین شور سے دو۲روایتیں ہیں تبیین اور دونوں طرف تصحیحین بحر امام شمس الائمہ حُلوانی نے فرمایا : اصح یہ کہ ناجائز ہے ذکرہ فی المستغنی (اسے مستغنی میں ذکرکیاہے۔ ت) خلاصہ۔ اسی طرح امام فقیہ النفس نے شرح جامع صغیرمیں فرمایا :

من الناس من قال یجوز بالملح الجبلی والاصحج انہ لایجوز [1] اھ حلیہ۔

کچھ لوگ اس کے قائل ہیں کہ پہاڑی نمك سے جائز ہے اوراصح یہ ہے کہ ناجائز ہے۔ اھ حلیہ۔ (ت)

امام۳ شمس الائمہ سرخسی کی طرف بھی منسوب ہوا کہ میرے نزدیك صحیح عدم جواز ہے۔

ففی المنیہ طبع الہند ان کان جبلیا یجوز وقال شمس الائمۃ السرخسی الصحیح عندی انہ لایجوز کذا ذکرہ فی المحیط[2]۱ھ وفی الغنیۃ طبع قسطنطینیۃ جعل لفظ السرخسی من الشرح [3]وفی الحلیۃ (م) قال شمس الائمۃ (ش) وفی بعض النسخ بزیادۃ السرخسی ونقل ھذا فی الخلاصۃ عن الحلوانی فلعلہ عنہما[4]۱ھ۔

 منیہ مطبوعہ ہند میں ہے : “ اگر پہاڑی ہوجائز ہے اور شمس الائمہ سرخسی نے فرمایا : میرے نزدیك صحیح یہ ہے کہ جائز نہیں ، ایسا ہی انہوں نے محیط میں ذکر کیا “ ۱ھ۔ اور غنیہ مطبوعہ قسطنطنیہ میں لفظ “ سرخسی “ شرح میں رکھا ہے اور حلیہ میں ہے : “ (متن) شمس الائمہ نے فرمایا (شرح) اور بعض نسخوں لفظ “ سرخسی “ کے اضافہ کے ساتھ ہے اور خلاصہ میں اسے حلوانی سے نقل کیا ہے توشاید یہ دونوں ہی (شمس الائمہ۔ سرخسی و حلوانی۔ ) سے مروی ہوا “ ۔ ۱ھ(ت)

اقول :   قال فی السراجیۃ قال الشیخ الامام السرخسی وحسام الدین اذاکان جبلیا یجوز وان مائیا لا [5]۱ھ فالظاھر ان السرخسی وقع فی تلك النسخۃ سھوا مکان الحلوانی او عن السرخسی روایتان والله تعالٰی اعلم۔                                       

اقول : (میں کہتاہوں) سراجیہ میں لکھا ہے : “ شیخ امام سرخسی اور حسام الدین نے فرمایا : “ پہاڑی ہوتوجائز ہے اور اگر آبی ہوتوجائز نہیں۔ “ ۱ھ تو ظاہر یہ ہے کہ اس نسخہ میں حلوانی کی جگہ سرخسی سہوًا آگیا ہے یایہ کہ سرخسی سے دو۲ روایتیں ہوں۔ والله تعالٰی اعلم۔ (ت)

اس قول کی وجہ یہ بیان کی گئی کہ وہ پگھلتا ہے۔ تبیین۔

ونقلہ فی الشلبیۃ عن الدرایۃ عن قاضیخان ای فی شرحہ للجامع الصغیر اوکتاب اٰخر لافی فتاواہ کما قدیتوھم من قولہ وفی قاضیخان الخ وفصلہ فی الغنیۃ بقولہ کانّ وجہہ انہ لما استحال التحق بالمائی لتبدل طبعہ حتی انہ یذوب فی الماء وینحل بالبرد ویشتدد بالحر کالمائی فخرج من کونہ من اجزاء الارض[6]۱ھ۔

اقول :  (۱) لکن ھذا خلاف مااجمع علیہ کلماتھم فی تحدید جنس الارض۔

اور اسے شلبیہ میں درایہ سے اس میں قاضیخان سے یعنی ان کی شرح جامع صغیر یا کسی اور کتاب سے نقل کیاہے۔ یہ ان کے فتاوٰی میں نہیں جیسا کہ ان کی عبارت “ وفی قاضیخان الخ “ سے وہم ہوتاہے۔ اور غنیہ میں اس کی تفصیل ان الفاظ میں کی ہے : “ گویا اس کی وجہ یہ ہوگی کہ جب وہ بدل گیاتوآبی سے لاھق ہوگیا کیونکہ اس کی طبیعت ، آبی کی طبیعت میں تبدیل ہوگئی یہاں تك کہ وہ بھی پانی میں پگھلتا ، سردی سے گھلتا ، اور گرمی سے سخت ہوتاہے جیسے آبی کاحال ہے س لیے وہ جزوزمین ہونے سے خارج ہوگیا۔ “ ۱ھ(ت)

اقول : (میں کہتاہوں) لیکن جنس زمین کی تحدید میں جس بات پرکلمات علماء کااجماع ہے یہ تفصیل اس کے برخلاف ہے۔ (ت)ظاہر۴ کافی اسی قول کااختیار ہے اذا طلق فقال لابنحو الحنطۃ والملح (اس لیے کہ انہوں نے نمك کو مطلق رکھتے ہوئے یوں کہا : “ گیہوں اور نمك جیسی چیزوں سے نہیں “ ۔ ت) ہمارے امام اعظم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ

کے نزدیك جائز ہے خلاصہ۱ وخجندی۲ وفتاوی۳ میں اسی پرمشی کی جوھرہ۴ یوں ہی محیط۵ میں رحمانیہ اسی طرح منیہ۶ کمامر (جیسا کہ گزرا۔ ت) عامہ مشایخ اسی پرہیں بزازیہ۷ یہی اصح ہے خلاصہ وجیز کردری اسی کو امام۸ صدرالدین شہید نے واقعات میں اختیار فرمایا غیاثیہ۹ یہی  امام۱۰شمس الائمہ سرخسی کاقول ہے کما مر عن  السراجیہ۱۱ (جیسا کہ سراجیہ کے حوالہ سے گزرا۔ ت) یہی مختار ہے شلبیہ۱۲ عن  زاد الفقیر للمحقق علی الاطلاق (شلبیہ بحوالہ زادالفقیر از محقق علی الاطلاق۔ ت)۔ یہی صحیح ہے خانیہ۱۴ خزانہ۱۵ مراقی۱۶ توامام قاضیخان کی تصحیح مختلف ہوئی ، یونہی امام سرخسی سے نقل مختلف اور قاطع نزاع یہ ہے کہ فتوی جواز پر ہے تجنیس۱۷ الامام صاحب الھدایہ بحر۱۸  نھر۱۹  ہندیہ۲۰  ازہری۲۱  ط۲۲ توجب یہی قول امام ہے اور یہی قول جمہور اور اسی پرفتوی توخلاف کی اصلًا گنجائش نہ رہی۔

زجاج۸

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن