دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 3 | فتاوی رضویہ جلد ۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۳

(۳۹) مردار سنگ مصنوع الاخیران وجامع الرموز(آخری دونوں۔ خزانۃ الفتاوی ، حلیہ(ت) وجامع الرموز)(۴۰) پارا درایہ شلبیہ۔ (۴۱) مصنوع شیشہ کہ ریتے میں دوسری چیزملاکر بناتے ہیں جیسے سجی محیط تبیین فتح بحر مجمع الانھرش۔ تقدم کلھا (ان سب کاذکر پہلے آچکا ہے۔ ت)(۴۲) راکھ یعنی لکڑی وغیرہ غیرجنس ارض کی جس کی تحقیق گزری۔ (۴۳) نمك زار زمین جس کانمك پانی سے بناہو۔ وستأتی الثلٰثۃ ان شاء عزوجل (ان تینوں کاذکر آگے بھی آئے گا اگر خدائے عزیز وجلیل نے چاہا۔ ت)(۴۴) نمك زار جس کانمك مٹّی سے ہو مگر اس کے پانی میں ڈوبی ہوئی ہے ذکر الاسبیجابی فی شرحہ

عــہ : اور جس۲ نے پھٹکڑی کوزاج سمجھا جیسا کہ تحفہ ومخزن میں خود اپنے بیانوں کے خلاف لکھایوں ہی زکریارازی کا کلام اُس میں مضطرب ہے اس نے غلطی کی جس کی تفصیل انوارالاسرارمیں ہے۔ (م)

یجوز التیمّم بالسبخۃ[1]منیۃ بناء علی الغالب وھو عدم الغرق بالنز [2]غنیہ

(اسبیجابی نے اپنی شرح میں ذکر کیا ہے : نمك زار سے تیمم جائز ہے۔ منیہ۔ اس بنیاد پرکہ اکثریہی ہوتاہے کہ زمین سے پھوٹنے والی تری سے مٹّی ڈوب نہیں جاتی۔ غنیہ۔ ت)

(۴۵) ظروف گلی کا وہ رخ جس پر رانگ وغیرہ غیرجنس کی قلعی ہے۔ (۴۶) جس پرغیرجنس کی رنگت ہے۔ (۴۷) روغنی ظروف وقد تقدمت (ان سب کاذکر گزرچکا ہے۔ ت)(۴۸) وہ ٹھیکری جس میں دوائیں ڈال کرپکائی ہوں وسیأتی ان شاء الله مفصلا (اس کابیان ان شاء الله تعالٰی آگے تفصیل سے آئے گا۔ ت)(۴۹) مٹّی جس میں راکھ اور (۵۰) جس میں آٹا برابر یازائد ملے ہوں جوھرہ نیّرہ۔ (۵۱)کیچڑ جس پرپانی غالب ہو۔ (۵۲) ناپاك زمین اگرچہ خشك ہونے سے اثر نجاست زائل ہو کرنماز کے لیے پاك مانی گئی ہو۔ (۵۳) غبار کہ ناپاك زمین سے اٹھا۔ (۵۴) غبار کہ ترچیز ناپاك پر گرا اگرچہ پھر خشك ہوگیا۔ (۵۵) غبار کہ خشك چیز ناپاك پرگرا اور اس کوتری پہنچی۔ (۵۶) درزی کی بٹیا رنگین۔ (۵۷) قبرستان کی مٹّی جہاں نجاست کا ظن ہو وقد تقدم کلہا فی المقابلات (ان سب کابیان مقابلات میں گزرچکا ہے۔ ت)

مزیدات (۵۸) زمین یاپہاڑ جس پر دوب اُگی ہے۔ (۵۹) جس پربرف جماہواہو۔ (۶۰) جس کا برف پگھل کربہہ رہا ہے۔ (۶۱) جس پر مینہ برس رہا ہے۔ (۶۲) جس پر مینہ برس کر کھل گیا مگرپانی جاری ہے۔ (۶۳) پکّافرش یادیوار جس پرکاہی جمی ہے۔ (۶۴) باورچی خانہ کی دیوار کی لجھی پھری ہے۔ (۶۵) وہ زمین جس پر کسم کی لجھی پھری ہے۔ (۶۶) مٹّی کاچراغ جس پر کانٹھ چڑھی ہے۔

(۶۷) گِلِ حکمت کہ مرکب نسخہ ہے  عــہ اور غیرجنس ارض کاحصہ زیادہ ہے۔ (۶۸) رام پور چینی کہ مٹّی پرمسالا ہے ، ہاں جس طرف چینی نہ چڑھی ہو اس طرف رواہے۔ (۶۹) تام چینی کہ ٹین اور مسالاہے۔ (۷۰) وہ سچّی چینی یا(۷۱) مٹّی کے کھلونے جن پرغیر جنس کاروغن ہے۔ (۷۲) وہ نورہ اور (۷۳) گلِ خوردنی اور (۷۴) غلیل کے غُلّے جن میں غیرجنس مقدار میں کم نہیں۔ (۷۵) پارے کاکٹورا(۷۶) پارے کاکشتہ(۷۷) سونے ، چاندی ، رانگ کسی دھات کاکشتہ(۷۸) شبہ مصنوع یعنی پیتل۔ یہ معدنی نہیں تانبا اور جَسْت ملاکر بناتے ہیں اسے صُفرسمجھنا غلط ہے۔ (۷۹) گانسا۔ ہفت جوش ساتوں دھات کامجموعہ۔ (۸۰) بھرت ، (۸۱) نکل ، (۸۲)جرمن سلور ، (۸۳)لکڑی وغیرہکسی غیرجنسِ ارض کاکوئلہ ، (۸۴)شورہ ، (۸۵) نوشادر ، (۸۶)سُہاگا ، (۸۷) پھٹکڑی(۸۸)زاج اخضیر ہندی یعنی نیلا تھوتھا(۸۹)بورہ ارمنی(۹۰) کہربا جس کی تسبیخ ہوتی ہے یہ پتھر نہیں گوند ہے تذکرۃ ابن سینا۔

صمغ کالسندروس___ الغافقی رطوبۃ تقطر من ورق الدوم نقلہما ابن البیطار  الظاھرانہ صمغ الجوز اوصمغ شجرۃ غیرہ انوارالاسرار۔

سُندروس کی طرح ایك گوند ہے۔ غافقی گوکھل کے پتّوں سے ٹپکنے والی ایك رطوبت ہے۔ ان دونوں کو ابن بیطار نے نقل کیا۔ ظاہر یہ ہے کہ وہ اخروٹ کاگوند ہے یااس کے علاوہ کسی اور درخت کاگوند ہے۔ انوارالاسرار۔ (ت)

 

عــہ :  صنعتہ(۱)طین خالص جزء فحم مسحوق شعر مقصوص ، ملح مکلس ، خطمی ، خبث الحدید ، کلس ،

قشرالبیض ، من کل نصف جزء الخ من التذکرۃ قال وقد تنقص ھذہ الاجزاء وقد تغیر اوزانہا ولایزید علی ماذکرنا فلیتحفظ بہ ۱ھ۱۲منہ غفرلہ(م) اس کانسخہ یہ ہے : خالص مٹّی ، پساہوا کوئلہ ، تراشا ہوا با ، چونادار نمک ، خطمی ، لوہے کامیل ، سفید چُونا ، انڈے کا چھلکا ، سب سے نصف حصّہ الخ__ ازتذکرہ__اس میں لکھا ہے کہ یہ اجزا کبھی کم بھی کردئے جاتے ہیں اور کبھی ان کے وزنوں میں تبدیلی بھی کردی جاتی ہے مگرجتنے ہم نے ذکرکیے ان سے زیادہ نہیں ہوتے تو اسے محفوظ رکھنا چاہیے۱ھ۔ ۱۲منہ غفرلہ (ت)

(۹۱) سفیدہ کاشغری کہ قلعی کاسپیدہ ہے یعنی رانگ اورجَست سے بنتا اور دکھتی آنکھ میں بھراجاتاہے۔ (۹۲) کاجل کہ پاراجاتاہے۔ (۹۳) طباشیر بانس کی رطوبت ہے کہ جم جاتی ہے۔ (۹۴) سیندور رانگ اور سفیدہ سے بنتاہے۔ (۹۵) شنجرف مصری (۹۶) شنجرف شامی (۹۷) شنجرف مہوسان سب مصنوع چیزیں ہیں پارے اور گندھك سے مختلف ترکیبوں پربناتے ہں ہرترکیب میں پارا غالب ہے۔ (۹۸) شنجرف ہندی اس میں دونوں مساوی بتائے جاتے ہیں بہرحال جنسِ ارض سے نہیں۔ (۹۹) شنجرف رمانی یہ سیماب ومس سوختہ سے بنتی ہے اس کے دونوں جزغیرجنس ہیں۔ ان کے نسخے انوارالاسرار و جامع ابن بیطار و تذکرہ و تحفہ و مخزن وغیرہا میں ہیں اور معدنی کبریت احمر کی طرح عنقا قالہ فی التذکرۃ (اسے تذکرہ میں بیان کیاگیا ہے۔ ت)(۱۰۰) رہی شنجرف رومی جس میں پارا بارہ ۱۲ جز ، گندھك آٹھ ہرتال پانچ ہے اس میں اگرچہ جنس ارض غالب ہے مگر باہم طبخ سے امتزاج شدید ہوکر سخت محلِ نظر ہے جس کابیان مقام چہار وذکرِ خلط میں آتاہے اِن شاء الله$&'); container.innerHTML = innerHTML; }

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن