30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
وہ پارہ ہے جس سے زمینی اجزاء مل گئے ہیں اور اس پر خشکی غالب کرکے ایسی تہوں میں جمادیا ہے جوٹھنڈك کی وجہ سے بندھ گئی ہیں۔ (ت)
مخزن میں ہے :
ماہیت آں جسمے معدنی ست متکون از زیبق خالص وکبریت قلیلے غالب براں ارضیت ویبس۔ گفتہ اند دوصفت مے باشد یکے صفائحی ورق ورق میگردد دوم مانند سنگ جص[1]۔
اس کی ماہیت ایك معدنی جسم ہے۔ خالص پارہ اور تھوڑی کبریت سے بنتاہے اس پرارضیت اور خشکی غالب ہوتی ہے۔ کہاگیا ہے کہ وہ دوقسم کاہوتاہے ایك صفائحی جوورق ورق ہوجاتاہے دوسری قسم گچ کے پتھر کی طرح ہوتی ہے۔ (ت)
بلکہ سنگ گچ اسی کی ایك قسم ہے۔ جامع میں زکریارازی کی کتاب علل المعادن سے ہے :
الطلق جنسان جنس یکون متصفحا یتکون من حجارۃ الجص ویکون فی جزیرۃ قبرس[2]۔
ابرك کی دو۲قسمیں ہیں ایك قسم وہ کہ چوڑی چوڑی ہوتی ہے جوگچ کے پتھروں سے بنتی ہے ، اور جزیرہ قبرس میں پیداہوتاہے۔ (ت)
اسی میں غافقی سے ہے :
ھذا الجنس ھو الجبسین وھو الطلق الاندلسی[3]۔
اسی قسم کانام جبسین ہے اور یہی اندلسی ابرك ہے۔ (ت)
اسی میں اسحق بن عمران سے ہے :
الجبسین ھو الجص والجص ھو الجبسین وھو حجر رخوبراق ابیض واحمر وممترج بینھما وھو من الابدان الحجریۃ الارضیہ[4]۔
جبسین گچ ہی ہے اور گچ یہی جبسین ہے اور یہ نرم ، خوب چمکدار ، سفید ، سرخ اور دونوں کی آمیزش رکھنے والا ایك پتھر ہوتاہے اور یہ سنگی زمینی اجسام سے ہے۔ (ت)
بلکہ انطاکی نے کہاگچ حقیقۃً کچّی ابرك ہے ، تذکرہ میں ہے :
(جبسین) ھو الجص وھو فی الحقیقۃ طلق لم ینضج وقیل انہ زئبق غلبتہ الاجزاء الترابیۃ فتحجر[5]۔
جبسین وہی گچ ہے اور یہ حقیقت میں وہ ابرك ہے جو ابھی پکّی نہ ہو اور کہاگیا یہ پارہ ہے جس پرزمینی اجزا کا غلبہ ہوا توپتھر بن گیا۔ (ت)
اور گچ سے جوازتیمم عامہ کتب متون وشروح وفتاوٰی میں منصوص اور خود محرر مذہب نے اس پرنص فرمایا تو ابرك سے بھی جوازلازم۔ والله تعالٰی اعلم وعلمہ جل مجدہ اتم واحکم۔
مقام سوم : وہ بعض اشیاءجن سے ہمار ے ائمہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمکے نزدیك تیمم صحیح نہیں۔ ظاہر ہے کہ اشیائے معدودہ کہ جنس ارض ہیں ان کے سوا دنیا کی تمام چیزین ہمارے ائمہ کے اجماع سے ناقابل تیمم ہیں تو ان کاشمار نامقدور مگرہم یہاں بدستور ان کاذکر کریں جن پرکتب میں نص اس وقت پیش نظر۔ عام ازیں کہ اُن میں کوئی محلِ خفا ہو یانہ ہو جیسے علما نے نص فرمایا ہے کہ گھاس لکڑی مہندی برف سے تیمم باطل ہے اس پر بعض عوام کہیں گے علما نے ایسی چیزیں کیوں گنائیں ان سے تیمم نہ ہوسکنا ہرشخص جانتاہے یہ اُن کی غلط فہمی ہے ہر شخص اگرجانتا بھی ہے تویوں ہی کہ علما ئے کرام افادہ فرماگئے ورنہ کیا اپنے گھر سے جان لیتا اقول بلکہیہ اب تمہارے لیے ظاہر ہیں ورنہ ان میں وہ خفا ہے کہ بعض ائمہ مجتہدین پر اُن کاناقابل ہونا ظاہر نہ ہوا مقدمہ عشماویہ اور اس کی شرح الاحمدبن تركی المالکی میں ہے :
(فرائضہ اربعۃ) رابعھا (الصعید الطاھر وھو کل ماصعد علی وجہ الارض) ای من جنسھا من ثلج اوخضخاص اومعدن غیر نقدوجوھر الا ان لایجد غیرھما[6]۔
تیمم کے فرائض چار ہیں۔ چوتھا فرض ، پاك صعید۔ اور یہ ہروہ چیز ہے جوروئے زمین پرچڑھی ہوئی ہے۔ یعنی جنس زمین سے ہو جیسے برف یاخضخاص یانقد (سونے چاندی) اور موتی کے علاوہ کوئی دھات مگر یہ کہ ان دونوں کے سواکچھ نہ ملے۔ (ت)
حاشیہ یوسف سفطی مالکی میں ہے :
قولہ من ثلج ومثلہ الماء الجامد والجلید وکذا یتیمّم علی الملح ولوکان مصنوعا من حلفاء اومن اراك والمعتمد انہ یجوز التیمّم علی الخشب وعلی الزرع وعلی الحشیش بشروط ثلثۃ اذا لم یجد غیر ذلك وضاق الوقت ولم یمکن قلعہ فمن کان علی شجرۃ او مرکب ولم یمکن قلعہ فمن کان علی شجرۃ او مرکب ولم یجد ماء ولا ترابا یتیمّم علی الخشب ھذا ھو المعتمد[7]۔
ان کی عبارت “ من ثلج “ ۔ برف ، اس کے مثل جماہوا پانی اور پالابھی ہے۔ اسی طرح نمك پربھی تیمم کرسکتا ہے اگرچہ حلفاء یااراك سے بناہوا ہو اور معتمد یہ ہے کہ لکڑی پر ، کھیتی پر اور گھاس پر تین شرطوں سے تیمم جائز ہے : (۱) جب دوسری چیز نہ ملے۔ (۲) اور وقت تنگ ہو۔ (۳) اور اسے اکھاڑنا ممکن نہ ہو تو جوشخص کسی درخت یاسواری پرہو اور اسے نہ پانی ملے نہ مٹّی تو وہ لکڑی پرتیمم کرلے گا۔ یہی معتمد ہے۔ (ت)
پھرمزیدات لکھیں اور ان میں غالبًا محلِ خفا وشبہ وافادہ تازہ کالحاظ رکھیں۔ وبالله التوفیق۔
منصوصات : (۱) جماہواپانی۔ جیسے کَلْ کابرف اگرچہ سل کی سل ہو۔ تبیین ، فتح ، بحر ، مجمع الانھر ، ہندیہ۔ (۲) کپڑا (۳) نمدا۔ خانیہ۔ (۴) درخت تحفہ بدائع ایضاح ھندیہ فتح حلیہ بحر۔ (۵) گھاس اربعۃ اول والحلیۃ (پہلی چاروں کتابیں (تحفہ ، بدائع ، ایضاح ، ہندیہ) اور حلیہ۔ ت)(۶) لکڑی بدائع حلیہ ھندیہ(۷) کھورا سراجیہ (۸) نباتات(۹) میوے غنیہ(۱۰) مہندی ظھیریہ خزانہ خزانۃ الفتاوی حلیہ(۱۱) وسمہ الاولان (پہلی دونوں کتابیں یعنی ظہیریہ اور خزانہ۔ ت)(۱۲) گیہوں محیط جواھر اخلاطی منیہ کافی خلاصہ ظہیریہ خزانہ(۱۳) جَو الاولان والخلاصۃ (پہلی تینوں (محیط ، جواہر اخلاطی) اور خلاصہ۔ ت)(۱۴) ہرقسم کاغلّہ الثلثۃ الاول (پہلی تینوں (محیط ، جواہراخلاطی ، منیہ)۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع