30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(۱۰۱) ریہ کہ ایك قسم کی نمکین خاك ہے۔
(۱۰۲) سچّی چینی کے برتن جبکہ ان پر غیرجنس کاروغن نہ ہو۔
(۱۰۳) گندھك کے برتن پیالے وغیرہ۔
(۱۰۴) مٹّی کے کھلونے جن پرغیرجنس کی رنگت نہ ہو۔
(۱۰۵) غلیل کے غُلّے اگرچہ ان میں روئی وغیرہ کاخلط ہو جبکہ مٹّی غالب ہو۔
(۱۰۶) پتھر کی بجری کہ قدرتی پتھردال کے برابر ہے۔
(۱۰۷) سیمنٹ ایك پتھرہے پھُنکاہوا۔
(۱۰۸) ہرونجی دیواروں پرسرخ رنگ میں کام آتی ہے۔
(۱۰۹) سیل کھری اس س دیوار پر سفید چمکدار چکنی قلعی ہوتی ہے اگرچہ تھوڑا دودھ بھی ملاتے ہیں۔ مگروہ قلیل ہے اور اعتبارغالب کا کما تقدم (جیسا کہ پہلے بیان ہوا۔ ت)
(۱۱۰) گٹی کہ عمارت کے کام کاچوناہے۔
(۱۱۱) کالا چونا یہ بھی کارِ عمارت میں آتاہے او رکوئلہ مغلوب۔
(۱۱۲) گٹّا ، پکّی اینٹ توڑ کر کالاچُونا اور گٹّی ملاتے ہیں۔
(۱۱۳) صندلہ گٹّی اور سرخی ملاکر۔
(۱۱۴) قلعی کاسفیدہ جس سے دیوار پرسفیدی ہوتی ہے معدنی پتھر ہے عربی اسفیداج الجصاصین۔
(۱۱۵) کہگل کی دیوار لان التبن قلیل مستھلك (اس لئے کہ اس میں بھُس تھوڑا اور فناہوتاہے۔ ت)
(۱۱۶) یونہی جس درودیوار یاچھت پرصندلہ یاسیمنٹ ۱۱۷ پھراہو۔
(۱۱۸) جس درودیوار پر بالوتَرہو۔
(۱۱۹) جن پربادامی۱۲۰ ، لاکھی ۱۲۱ ، سرخ۱۲۲ ، سبز۱۲۳ ، زرد۱۲۴ ، دھانی۱۲۵ ، آسمانی۱۲۶ ، کتھی۱۲۷ ، زنگاری۱۲۸ ، خاکی۱۲۹ ، فاختی۱۳۰ ، پیازی۱۳۱ ، فیروزی رنگتیں ہوں کہ اگرچہ سرخ میں شنجرف ، سبز میں مصنوع توتیاآم کی چھال بکائن کے پتّے ، زرد میں کبھی ملتانی کے سواٹیسو کے پھول ، دھانی میں کبھی سبزگل کے سوا وہی توتیا چھال ، آسمانی میں کوئلہ ، مصنوع لاجورد ، کتھی میں بول کی چھال ، زنگاری میں سبزتوتیا ، خاکی میں کوئلہ ، فاختی میں لاجورد وپیازی میں پیوڑی ، فیروزی میں توتیا وغیرہ وغیرہ اشیائے غیر کی آمیزش ہے مگربہرصورت اصل گٹی ہے اسی کاحصہ کثیروغالب اور اُن کاخلط اس میں رنگت لانے کے لئے ہوتاہے۔
(۱۳۲) پکّی قبر کہ وہاں ظنِ نجاست نہیں۔
(۱۳۳) سنگِ مرمر
(۱۳۴) سنگِ موسٰی
(۱۳۵) سنگِ سپید
(۱۳۶) سنگِ سرخ
(۱۳۷) چُوکا ، گہراسبز
(۱۳۸) سنگِ ستارہ سرخی مائل بہت چمکدار ذرّے ذرّے نمایاں۔
(۱۳۹) گؤونتی سپید نیلگوں جھلکدار ، اس کے نگینے بھی بنتے ہیں۔
(۱۴۰) حجرالیہود و(۱۴۱) مقناطیس ، (۱۴۲)سنگِ سماق جس کے کھرل مشہورہیں۔
(۱۴۳)سان ، (۱۴۴)سلی ، (۱۴۵)کرنڈ ، (۱۴۶)کسولی ، (۱۴۷)چقماق ، (۱۴۸)ریل کا کوئلہ کہ پتھر ہے۔ (۱۴۹) سلیٹ ، (۱۵۰)ترکستان کا وہ
پتھر کہ لکڑی ساجلتاہے۔
(۱۵۱) شام شریف کاوہ پتھر کہ آگ میں ڈالے سے لپٹ دیتاہے۔
(۱۵۲) صِقلَبَّہ کاوہ پتھر کہ گرم پانی سے مشتعل ہوتا اور تیل سے بجھتاہے۔
(۱۵۳) حجرالفتیلہ جس کی بتّی بناکر جلاتے ہیں ان چاروں پتھروں کابیان اوپرگزراہے۔
(۱۵۴) بلورمعدنی پتھر ہے ولاینافیہ مامر من ظن ارسطو انہ من انواع الزجاج المعدنی (اور ارسطو کاخیال جوبیان ہوا کہ “ وہ معدنی زجاج کے اقسام سے ہے “ اس کے منافی نہیں۔ ت)
(۱۵۵) سنگِ جراحت اور وہ ۱۵۶ لاجورد ، ۱۵۷ زہرمہرہ ، ۱۵۸ مہرہ مارکہ معدنی ہوں۔
(۱۵۹) دریائی توتیا کہ پتھر ہے امین الدولہ نوشتہ کہ توتیا بحری نیز باشدوآں سنگہائے سفید مستدیر شبیہ بسنگریزہ است ، مخزن[1] (امین الدولہ نے لکھا ہے کہ توتیا بحری بھی ہوتاہے ، یہ سفید ، گول سنگریزہ کے مشابہ پتھر ہوتے ہیں۔ مخزن۔ ت)
(۱۶۰) الماس یعنی ہیرا ۱۶۱ لعل ۱۶۲ نیلم
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع