دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 3 | فتاوی رضویہ جلد ۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۳

فی کثیر من الاحایین قد یحتاج الی التوتیا ولا توجد۔

بسااوقات توتیا کی ضرورت پڑتی ہے اور ملتی نہیں۔ (ت)

پھر وہ توتیائے معدنی کیسے ہوسکتاہے؟ ب

پھر وہ تو تیائے معدنی کیسے ہوسکتا ہے؟بلکہ مخزن میں توسرے  معدنی توتیاماناہی نہیں کہ انچہ بتحقیق پیوست آنست کہ غیرمصنوع نمی باشد (جوکچھ تحقیق میں آیا وہ یہ ہے کہ غیرمصنوع نہیں ہوتا۔ ت) ۱۲منہ غفرلہ (م)

(۶۹) معدنی شیشہ

(۷۰) لاہوری نمك جسے سیندھا اور ملح اندرانی کہتے ہیں ویأتیان ان شاء الله تعالٰی (دونوں کاذکر ان شاء الله تعالٰی پھر آئے گا۔ ت)(۷۱) وہ نمك کہ مٹّی سے بناہو۔

اقول :  دلت علیہ مسألۃ السبخۃ وجواز التيمّم بھا اذاکان ملحھا من تراب کما سیأتی اذلولم یجزبہ وھو علی وجھھا لم یجزبھا کمطلی بانٰك ومصبوغ بغیر الجنس۔                                                                                                                                                                                                                                                                                

اقول : اس کی دلیل زمین شور اور اس سے جوازتیمم کامسئلہ ہے جب کہ اس کانمك مٹی سے پیداہواہو جیسا کہ آگے آرہاہے۔ اس لئے کہ اگر اس نمك سے تیمم جائز نہ ہوتا جبکہ یہ اس زمین کی سطح پرپڑارہتاہے تو اس زمین سے تیمم جائز نہ ہوگا جیسے رانگ سے قلعی کئے ہوئے اور غیرجنس زمین سے رنگے ہوئے مٹی کے برتن سے تیمم جائزنہیں۔ (ت)

(۷۲) خاك جس میں اس سے کم راکھ ملی ہو۔ جوھرۃ فتح بحروتقدم عن ثمانیۃ اُخر فی النکات (جوہرہ ، فتح ، بحر اور مزید آٹھ کتابوں کے حوالہ سے نکات کے تحت اس کابیان گزرچکا۔ ت)

(۷۳) یونہی اگرآٹا مل گیا اور خاك زائد ہے جوھرہ۔

(۷۴) سوناکپڑا آدمی جانور جس چیز پرمٹّی یاایساغبار ہو کہ ہاتھ پھیرے سے انگلیوں کانشان بن جائے۔ فتح ، بحر ، در وکثیر وفی التبیین یجوز بالنقع سواء کان الغبار علی ثوبہ او علی ظھر حیوان [1] (اور تبیین میں ہے کہ غبار سے تیمم جائز ہے چاہے وہ اس کے کپڑے پرہو یاکسی جانور کی پشت پرہو۔ ت)

مزیدات (ایك سوسات۱۰۷ چیزیں کہ مصنّف نے زائد کیں)
(
۷۵) خاك شفا
(
۷۶) مسجد کی دیوار
(
۷۷) مسجد کاکچّا خواہ پکّا فرش
(
۷۸) زمین جس پرشبنم پڑی ہے۔

(۷۹) سخت زمین جس پرمینہ برس کرپانی نگل گیا وھما فی معنی ما یأتی من ارض  رش علیہا الماء وبقی نداہ (یہ دونوں اس زمین کے معنی میں ہیں جس پرپانی کاچھڑکاؤ ہوا اور تری باقی رہ گئی اس کاذکر آگے آرہاہے۔ ت)

(۸۰) گھڑا جس کے اندرپانی بھرااوپرسے بھیگا ہوا۔
(
۸۱) کھریامٹّی

(۸۲) ملتانی مٹّی اور وہ پیلی مٹی کی غیر ہے جس کے بورے پیسے پیسے بکتے ہیں ان میں وہی فرق ہے جوگیرو اور سرخ مٹّی میں۔

(۸۳) گِلِ سرشوے سردھونے کی مٹّی سفیدی مائل بزروی خوشبوہوتی ہے گِلِ شیرازی وطین فارسی کہلاتی ہے۔

(۸۴) گِلِ خوردنی خالص سوندھی مٹّی خوشبو خوش ذائقہ جسے طین خراسانی کہتے ہیں۔ بعض حاملہ عورتیں اور پست طبیعت لوگ اسے کھاتے ہیں۔ طبًّا مضر اور شرعاحرام۱  ہے مگرتیمم جائز جبکہ دوائیں ملاکر اسے مغلوب نہ کردیا ہو خالص سے ہماری یہی مراد ہے۔

(۸۵) پنڈول
(
۸۶) پھوڑی مٹی کہ چکنی کے مقابل ہے لس نہیں رکھتی جلد بکھرجاتی ہے۔
(
۸۷) کاٹھیاوار میں سنکر کی مٹی کہ سونے کی مثلی ہوتی ہے۔
(
۸۸) چولہے کی بھٹ
(
۸۹) تنور کاپیٹ
(
۹۰) دیوار کی لُونی
(
۹۱) ندی کنارے کاگیلاریتا
(
۹۲) بالُو۔ بھاڑ کاریتا
(
۹۳) سراب کہ دُور سے پانی نظرآتا ہے۔
(
۹۴) ریگِ روان کہ پانی کی طرح بہتاہے۔
(
۹۵) دیگچیوں کاتَلا جس پرپاك لیوا چڑھا ہے اگرچہ آنچ کھاچکا۔
(
۹۶) درختوں کاتنہ جس پر اَہْلے نے مٹی چڑھا دی خشك ہونے پرتیمم کیاجائے۔
(
۹۷) سانپ کی بانبی۔



[1]   تبیین الحقائق  باب التیمم ، مطبعہ امیریہ بولاق مصر ۱ / ۳۹

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن