دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 3 | فتاوی رضویہ جلد ۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۳

اتحاد ، نوع یاصنف میں اختلاف سے مانع نہیں جیسے لعل ویاقوت رمانی اور نیلم وبسراق۔ (ت)

(۵۷) بلخش یتیمّم البلخش قالہ الثمانیۃ المذکورون (بلخش سے تیمم ہوسکتاہے۔ مذکورہ آٹھوں کتابوں میں اسے بیان کیاگیاہے۔ ت)

اقول : کتب لغت حتی کہ قاموس محیط میں اس لفظ کاپتانہیں ، نہ تاج العروس نے اس سے استدراك کیا نہ جامع ابن بیطار و تذکرہ انطاکی و تحفہ و مخزن میں اس کاذکر عجب۱  کہ کتاب مُغرب میں بھی اس سے غفلت کی حالانکہ وہ فقہ حنفی کالغت ہے اور یہ لفظ کتب فقہ حنفیہ میں موجود پھر میں نے تاج العروس میں زیرِلفظ بدخشان دیکھا کہ اس کی کان بدخشان میں بتائی ،

اذ قال فی المستدرك بعد باذش بدخشان ویقال بذخش بلدہ فی اعلی طخارستان والعامۃ یسمونھا بلخشان فی جبالھا معادن البلخش واللازورد وحجر الفتیلۃ [1]۔

اس میں استدراك کے تحت لفظ باذش کے بعد یہ لکھا ہے : بدخشاں ، اور بذخش بھی کہاجاتاہے۔ یہ طخارستان کے بالائی حصہ میں ایك شہر ہے اور عام لوگ اسے بلخشاں کہتے ہیں اس کے پہاڑون میں بلخش ، لازورد اورحجر الفتیلہ کی کانیں ہیں۔ (ت) 

 

(بقیہ حاشیہ صفحہ گزشتہ)

الانصاری قیل معدنہ قرب معدن الزمرد قال شیخنا وھذا نص فی المغایرۃ قال و فرق جماعۃ اٰخرون بان الزمرد اشد خضرۃ من الزبرجد ۱ھ والله تعالٰی اعلم بخلقہ یخلق مایشاء ویختار ۱۲منہ غفرلہ (م)

انصاری کہتے ہیں : کہاگیا کہ اس کامعدن زمرد کے معدن کے قریب ہوتاہے۔ ہمارے شیخ نے فرمایا : یہ اس بارے میں نص ہے کہ دونوں دو۲پتھر ہیں۔ انہوں نے کہا : کچھ دوسرے حضرات نے دونوں میں یہ فرق بتایا ہے کہ زمرد ، زبرجد سے زیادہ سبزہوتاہے ۱ھ۔ اور الله ہی اپنی مخلوق کوخوب جانتاہے جوچاہتاہے تخلیق فرماتاہے او اختیار کرتاہے۔ ۱۲منہ غفرلہ(ت)

اس سے مظنون ہوتاہے کہ لعل کوکہتے ہوں کہ نسبت بدخشان سے لعل ہی مشہور ہے مگرانوارالاسرار میں اس کاتذکرہ نظرآیا اس میں لکھا :

البلخش حجربناحیۃ المشرق فی معادن الذھب لونہ لون الیاقوت الاحمر وھو اشف من الیاقوت [2]۔

بلخش اطراف مشرق میں سونے کی کانوں میں ایك پتھر ہوتاہے جوسرخ یاقوت کے رنگ کا اور یاقوت سے زیادہ شفاف ہوتا ہے۔ (ت)

اس میں اتنی بات کہ سرخ رنگ ہے اور یاقوت سے زیادہ شفاف لعل پرصادق ہے مگر سونے کی کان مین پیداہونا ظاہرًا اس کے خلاف ہے۔ والله تعالٰی اعلم۔

(۵۸) عقیق الثمانیۃ الاالتبیین خانیۃ خلاصۃ خزانۃ غنیۃ مراقی (آٹھوں کتابیں سوائے تبیین کے ، خانیہ ، خلاصہ ، خزانہ ، غنیہ ، مراقی۔ ت)

(۵۹) مرجان یعنی مونگا علی مافی عامۃ الکتب ویأتی (جیسا کہ عامہ کتب میں ہے اور آگے بھی اس کا ذکر آئے گا۔ ت)

(۶۰) سُرمہ اصل قدوری ہدایۃ ملتقی والعامۃ۔ اقول : مگرپِسے ہوئے سے بے ضرورت صنع ہے اگرچہرے پردھبّہ دے لانہ من المثلۃ کما یأتی فی الطین (اس لئے کہ یہ مُثلہ میں شمار ہے جیسا کہ مٹّی کے بارے میں آرہاہے۔ ت)

(۶۱) اِثمِد یعنی اصفہانی سرمہ سیاہ وسرخ ہوتاہے ، حدیث میں ا س کی تعریف فرمائی۔ اصل ، نوازل ، خانیہ ، خلاصہ ، خزانہ۔
(
۶۲) کبریت گندھك مرّ عن ثمانیۃ کتب (آٹھ کتابوں کے حوالہ سے ذکر ہوا۔ ت)
(
۶۳) زرنیخ ہڑتال مرّ عن ستّۃ وعشرین کتابا (چھبیس۲۶ کتابوں کے حوالہ سے گزرچکاہے۔ ت)
زرد توکثیرالوجود ہے نیز (
۶۴) سرخ ، حلیہ ، غنیہ۔
(
۶۵) سپید۔ حلیہ۔
(
۶۶) سیاہ۔ غنیہ۔
(
۶۷) مردارسنگ معدنی ویأتی (اورآگے بھی ذکرآئے گا۔ ت)

(۶۸) تُوتیا۔ نوازل ، خزانہ اقول : یعنی معدنی پتھر اگرملے نہ جست کہ سونے چاندی تانبے کی طرح

اجساد سبعہ میں کاایك ہے کما یأتی (جیسا کہ آرہاہے۔ ت) اگرچہ  عــہ تحفہ ۱  ومخزن میں ناواقفانہ اسے معدنی توتیاکہا۔

عـــــہ :  فرہنگ خاتمہ مخزن میں ہے :

روئے توتیا شبہ است ومشہور بروح توتیاست چہ آں توتیائے غیرمصنوع ومعدنی ست چہ آں توتیائے غیرمصنوع ومعدنی ست۔ روئے توتیاجست کوکہتے ہیں اور روحِ توتیا کے نام سے مشہور ہے۔ اس لئے کہ یہ غیر مصنوع اور معدنی توتیاہے۔ ت)

تحفہ میں اتنا اور ہے :

بخلاف سائر اقسام توتیا کہ روئیدہ معدن نيستند۔

(بخلاف اور ساری اقسام توتیا کے کہ وہ معدن کی پیداشدہ نہیں۔ ت)

اقول : یہ صحیح نہیں بلالکہ صُفر کوکہ تانبے کی ایك قسم ہے فارسی میں رُو کہتے ہیں۔ تحفہ میں ہے : رُوئے اسم فارسی طالیقون ست (رُو ، طالیقون کافارسی نام ہے۔ ت) اسی میں ہے :

طالیقون بفارسی مس رست گویند وصفرعربی۔

طالیقون کوفارسی میں مس رست کہتے ہیں اور عربی میں صُفر۔ (ت)

اس سے امتیاز کے لئے جست کوروئے توتیاکہتے ہیں کہ توتیائے مصنوع جست اور رانگ سے بھی بنتاہے۔ مخزن میں ہے :

ہم چنیں از قلعی وشبہ یعنی روئے توتیا شنیدہ شد کہ بعمل آورند۔

اسی طرح سنایاگیا کہ قلعی اور شبہ یعنی روئے توتیا سے بھی بناتے ہیں۔ (ت)

 



[1]   تاج العروس  فصل الباء من باب الشین احیاء التّراث العربی مصر ۴ / ۲۸۱

[2]   انوارالاسرار

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن