دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 3 | فتاوی رضویہ جلد ۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۳

(۱۵) گیرو  ھی الاالبدائع ، تبیین ، فتح ، بحر ، نھر (بدائع کے سوایہ سبھی یعنی اصل ، خلاصہ ، خزانہ ، ہندیہ ، ہندیہ ، خانیہ ، مزیدبرآں تبیین ، فتح ، بحر ، نہر۔ (ت) اقول : وہ سرخ مٹی کاغیرہے۔

فقد عددھما مفر زین قال فی الخانیۃ یجوز التیمّم بالمغرۃ والکحل والطین لاحمر[1]۔ اھ۔

وفی الخلاصۃ یجوز بالطین الاحمر والاصفر والمغرۃ [2]۱ھ ومثلہ فی غیرھما اما قول القاموس المغرۃ طین احمر [3] فاقول :  لم یقل الطین الاحمر وھم (۱) اذاعرفوا نکروا واذانکرواعرفوا۔                                                                                                                                                                                               

اس لئے کہ فقہا نے گیرو اور سرخ مٹی کو الگ الگ شمار کیاہے۔ خانیہ میں فرمایا : گیرو ، سُرمہ اور سرخ مٹّی سے تیمم جائز ہے ۱ھ۔ اور خلاصہ میں فرمایا : سرخ مٹّی ، زردمٹّی اور گیرو سے تیمم جائز ہے ۱ھ۔ اسی کے مثل ان دونوں کے علاوہ میں بھی ہے۔ رہی قاموس کی یہ عبارت کہ “ گیرو ایك سرخ مٹّی ہے “ تومیں یہ کہتاہوں کہ اس میں یہ نہیں ہے کہ گیرو ، سرخ مٹّی۔ اور اہل لغت کاطریقہ یہ ہے کہ بیان معنی کے لئے جب وہ معرفہ بولیں توغیرمعیّن مراد لیتے ہیں اور جب نکرہ لائیں تو کسی معین چیز کو مراد لیتے ہیں۔ (ت)

(۱۶) کالی مٹّی (اور)
(
۱۷) سپید مٹّی بدائع ھندیۃ۔
(
۱۸) سبزمٹّی نوازل خزانۃ تتار خانیۃ ھندیۃ۔
(
۱۹) طفل مصری  عــہ طحطاویۃ جس سے مصرمیں کپڑے رنگتے ہیں تاج العروس۔

عــہ :  علامہ طحطاوی نے ایك مسئلہ کے ضمن میں کہ آتاہے طَفَل بالفتح کوبتایا کہ جنس ارض سے ہے تذکرہ داؤد و مخزن میں طفل کوطین قیمولیا نیز تذکرہ میں طین قیمولیا کو طفل اور دونوںکوطلیطلی سے تفسیرکیااور مخزن میں طین قیمولیا کوکہا بہندی کھری مٹی نامندواطفال برتحتہائے مشق میمالند (ہندی میں کھریا مٹّی کہتے ہیں اور اسے بچّے مشق کی تختیوں پرلگاتے ہیں۔ ت)(باقی اگلے صفحہ پر)

(۲۰) ڈھیلا اصل نوازل خلاصۃ خزانۃ منیۃ۔
(
۲۱) گُلِ ارمنی ۲۲ گل مختوم عــہ ۱ غنیۃ۔

 

(بقیہ حاشیہ صفحہ گزشتہ)

اقول : مگرکتاب دیسقوریدوس و انوارالاسرار میں قیمولیا کے صرف دو۲ رنگ لکھے سفید وبنفشی ، اور ابن حسان نے ایك سیاہ رنگ کی لکھی اور کہا وہ علاج میں کچھ کام نہیں آتی کما فی ابن البیطار (جیسا کہ ابن بیطارمیں ہے۔ ت) اور طفل کارنگ تاج العروس میں زرد بتایا کہ الطفل بالفتح ھذاالطین الاصفر المعروف بمصروتصبغ بہ الثیاب (طفَلَ بالفتح : یہی مٹّی جو مصرمیں معروف ہے اور اس سے کپڑے رنگے جاتے ہیں۔ ت) ابن بیطار نے علی بن محمدسے طفل کاسبزرنگ نقل کیا کہ طین شیراز لونہ مشبع الخضرۃ اکثر من خضرۃ الطفل ۱ھ والله تعالٰی اعلم (طین شیراز ، اس کارنگ طفل کی سبزی سے زیادہ گہراسبز ہوتاہے ۱ھ والله تعالٰی اعلم۔ ت) علامہ طحطاوی وصاحب تاج العروس دونوں سادات ساکنان مصر قریب العصر ہیں توان کی مراد وہی ہوگی جو شرح قاموس میں ہے۔ ۱۲منہ غفرلہ (ت)

عــہ :  بحرمغرب۱  میں ایك جزیرہ ملیون ہے وہاں ایك معبد ہے جس کی مجاور عورت ہوتی ہے بیرون شہر ایك ٹیلاہے جس کی مٹی متبرك خیال کی جاتی ہے وہ عورت تعظیم کے ساتھ اس کی مٹّی لاتی اور گوندھ کرٹکیاں بناکر اُن پرمہر لگاتی ہے دیسقوریدوس وغیرہ نے زعم کیا کہ اس میں بکری کاخون ملتاہے جالینوس کہتاہے میں اس کی تحقیق کے لئے انطاکیہ سے دوہزار میل سفر کرکے اس جزیرہ میں پہنچا میرے سامنے اس عورت نے وہاں سے ایك گاڑی مٹّی لی اور ٹکیاں بنائیں خون كاکچھ لگاؤنہ تھا میں نے وہاں کے مؤدب لوگوں علماء کی صحبت یافتوں سے پوچھا کیا پہلے کسی زمانے میں اس میں خون ملایاجاتا تھا؟ جس نے میرا یہ سوال سنا مجھ پرہنسنے لگا۔ ذکرہ ابن البیطار (اسے ابن بطارنے ذکرکیا۔ ت)

اقول :  والعجب(۲) ان الانطاکی فی التذکرۃ نسب زعم خلط الدم الی جالینوس والتنکابنی فی التحفۃ الیہ والی دیسقوریدوس مع ان جالینوس ھوالذی عنی ھذالعناء الشدید حتی کشف عن بطلانہ ۱۲منہ غفرلہ (م)                                                                                                                                                          

اقول : (میں کہتاہوں) اور حیرت ہے کہ انطاکی نے تذکرہ میں اس مٹی سے خون ملانے کا خیال جالینوس کی طرف منسوب کیا اور تنکابنی نے تحفہ میں یہ خیال جالینوس اور دیسقوریدوس دونوں کی طرف منسوب کیا حالانکہ جالینوس ہی وہ شخص ہے جس نے اس قدرشدید مشقت جھیل کراس خیال کے بے حقیقت ہونے کاانکشاف کیا۔ ۱۲منہ غفرلہ(ت)

(۲۳) گوندے کی دیوار اصل خلاصۃ جوھرۃ نوازل خزانۃ۔
(
۲۴) ڈھیلوں کی دیوار محیط خانیۃ منیۃ۔
(
۲۵) کچّی اینٹ کی دیوار غنیۃ۔
(
۲۶) مٹّی سے لسی ہوئی درمختار۔
(
۲۷) کچّی اینٹ فتح حلیہ بحر شلبیہ زاھدی۔
(
۲۸) گارا(اور)
(
۲۹) کیچڑ جس میں مٹّی غالب ہو اور پانی مغلوب۔ اس کی تفصیل مقامِ چہارم میں آئے گی ان شاء الله تعالٰی 
(
۳۰) جلی ہوئی خاك مختارات النوازل نصاب حلیہ۔

(۳۱) مٹّی کے آنجوری مٹکے محیط خانیۃ منیۃ خزانۃ کونڈے رکابیاں وغیرہا ہرظرف گلی جس پر روغن نہ ہو فتح شلبیۃ ازھری درمختار نہ غیرجنس کی رنگت خزانۃ الفتاوٰی حلیۃ بحرط۔

(۳۲) وہ ظروف گلی رنگین جن پرجنس ارض ہی مثلًا گیرو یاملتانی وغیرہ کی رنگت ہو)

یجوز باوان من طین غیر مدھونۃ [4] دراو مدھونۃ بصبغ من جنس الارض کالطفل والمغرۃ ط[5]۔

مٹّی کے ایسے برتنوں سے تیمم جائز ہے جن پرپالش نہ کی گئی ہو۔ درمختار۔ یا پالش ہوتوجنس ارض ہی کی کسی چیز جیسے طفل اور گیرو کے رنگ سے ہو۔ طحاوی۔ (ت)

 



[1]   فتاوٰی قاضیخان مایجوزبہ التیمم مطبوعہ نولکشورلکھنؤ ۱ / ۲۹

[2]   خلاصۃ الفتاوٰی مایجوزبہ التیمم مکتبہ حبیبیہ کوئٹہ ۱ / ۳۵

[3]   قاموس المحیط فصل المیم باب الرائ مطبع مصطفی البابی مصر ۲ / ۱۴۰

[4]   الدر المختار مع الطحطاوی باب التیمم مطبوعہ بیروت ۱ / ۱۲۸

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن