دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 3 | فتاوی رضویہ جلد ۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۳

درخت اس سے خارج ہوگئے اور وہ شیشہ بھی جو ریت اور دوسری چیز سے بنایاگیا۔ (ت)

بحرالرائق میں ہے :

لایجوز بالاشجار والزجاج المتخذ من الرمل وغیر[1]۔

درختوں سے جائز نہیں اور اس شیشے سے بھی جائز نہیں جوریت اور دوسری چیز سے بنایاگیا ہو۔ (ت)

مجمع الانہرمیں ہے :

لایجوز بالزجاج المتخذ من الرمل وشیئ اٰخر[2]۔

اس شیشے سے جائز نہیں جوریت اور کسی دوسری چیز سے بنا ہو۔ (ت)

اسی طرح ابوالسعودازہری میں ہے۔ عبارت درمختار کفضۃ وزجاج (جیسے چاندی اور شیشہ۔ ت) پرردالمحتار میں لکھا : ای المتخذ من رمل وغیرہ [3] بحر(یعنی وہ شیشہ جو ریت اور دوسری چیز ملاکربنایاگیاہو۔ بحر۔ ت)توجسے منطبع کہا وہ جنسِ ارض سے نہیں اور جوجنس ارض سے ہے اسے منطبع نہ کہا۔ اقول : یہ اس وقت ہے کہ خود سنگ شیشہ معدنی اس معنی پر منطبع نہ ہو حالانکہ وہ بھی یقینا مثل مصنوع آگ سے گلتا ، پگھلتا ، ہو اسے ٹھنڈا ہوتا ، سانچے میں ڈھلتا ہے ، پھر مفرکدھرجامع میں ارسطوسے متصل عبارت مذکورہ ہے :

وھو سریع التحلل مع حرالنار سریع الرجوع مع الھواء البارد الی تحجرہ [4]۔

اور وہ آگ کی حرارت کے ساتھ تیزی سے تحلیل ہوجاتاہے اور ٹھنڈی ہوا کے ساتھ بہت جلد سنگی حالت کی جانب عود کرآتاہے۔ (ت)

انوارالاسرار میں بعد عبارت سابقہ ہے :

وھو من الین الاحجار علی النار وسریع الجفاف بعد التزویب [5]۔

اور وہ آگ پرسارے پتھروں سے زیادہ نرم ثابت ہوتاہے اور پگھلانے کے بعد بہت جلد خشك بھی ہوتاہے۔ (ت)

اسی میں ہے :

یستحیل مع حرالنار ویجمدسریعا مع برودۃ الھواء[6]۔

آگ کی حرارت کے ساتھ بدل جاتاہے اور ہوا کی برودت کے ساتھ بہت جلد جم جاتاہے۔ (ت)

اب یہ مثال غایت اشکال میں ہوگئی کہ خود اپنے نفس کی مبطل ہے تواس سے تقریر فقیرپر شبہ کیامعنی خود اسی پرشبہ شدیدہ کیاجائے وہ اگرخودمتناقض نہ ہوتی تو ان احکام مصرحہ عامہ متون وشروح وفتاوٰی منصوصہ خود محررالمذہب وامام اعظم صاحب مذہب کے مقابل مضمحل ہونی واجب تھی نہ کہ جب آپ ہی اپنا نقض ہے ہاں مسلك اس کی تاویل ہے اگرممکن ہواگرچہ بعید کہ تاویل بعید بھی تخطبہ محض سے خیروبہترہے۔

فاقول :  وبالله التوفیق(تومیں کہتاہوں اور توفیق خداہی کی جانب سے ملتی ہے۔ ت) جملہ۱ معدنیات کاتکون گندھك اور پارے کے ازدواج سے ہے کبریت نر ہے کہ گرم ہے اور پارہ مادہ۔ انہیں کے اختلاف مقادیر واصناف واوصاف واحوال سے مختلف معدنی چیزیں پیداہوتی ہیں جن میں سے بعض کو ہمارے ائمہ کرام جنس ارض سے رکھتے ہیں جیسے یاقوت ، زمرد ، زبرجد وغیرہا جواہر اور بعض کو نہیں جیسے ذہب وفضہ وحدیدوغیرہا معادن حالانکہ مادہ تکوّن سب کاایك ہے ، تذکرہ انطاکی میں ہے :

(معدن) مادتہ الزئبق والبریت جیدین متساوین کالاکسیر اوزادالکبریت مع القوۃ الصابغۃ کما فی الذھب اوضدہ مع عدمھا کما فی الفضۃ (الٰی ان قال) فان حفظت المادۃ بحیث یذوبا فالمنطرقات والافالفلزات علی وزان الأول کالیاقوت اوالثانی کبعض الزمرد  

(معدن) اس کامادہ پارہ اور گندھك ہے۔ دونوں عمدہ برابربرابر ہوں۔ جیسے اکسیر۔ یاکبریت زیادہ ہو ساتھ ہی رنگنے والی قوت بھی ہو جیسے سونا میں یا اس کی ضد(پارہ) زیادہ ہو اور رنگنے والی قوت بھی نہ ہو جیسے چاندی میں (یہاں تك کہ یہ کہا) تواگرمادہ محفوظ ہو اس طرح کہ پگھل جائے تومنطرقات ورنہ فلزات بطوراول جیسے یاقوت یا

الی اٰخرہ عــہ اولم تحفظ صوراولم تثبت معاصیۃ للتحلیل فالشبوب والاملاح [7]۔

بطوردوم جیسے بعض زمردالی آخرہ۔ یاکچھ صورتوں کومحفوظ نہ رکھے یاتحلیل کے مخالف نہ ثابت ہوتوشبوب واملاح۔ (ت)

اسی میں ہے :  عــــہ

(یاقوت) ھو اشرف انواع الجامدات وکلھا تطلبہ فی التکوین کالذھب فی المنطرقات بیمنع العارض واصلہ الزئبق ویسمی الماء والکبریت ویسمی الشعاع [8]ملخصًا

 



[1]   البحرالرائق باب التیمم ایچ ایم سعید کمپنی کراچی۱ / ۱۴۷

[2]   مجمع الانہر باب التیمم داراحیاء التراث العربی بیروت ۱ / ۳۸

[3]   ردالمحتار باب التیمم مطبع مصطفی البابی مصر ،  ۱ / ۱۷۶

[4]   جامع ابن بیطار

[5]   انوارالاسرار

[6]   انوارالاسرار

[7]   تذکرہ داؤد انطاکی حرف المیم لفظ معدن کے تحت مذکورہے مصطفی البابی مصر ۱ / ۳۰۰

[8]   تذکرہ داؤد انطاکی حرف الیاء لفظ یاقوت کے تحت مذکورہے مصطفی البابی مصر ۱ / ۳۴۰

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن