30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مبسوط میں ہے امام ابوحنیفہ و امام محمد رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَانے فرمایا : تیمم ہراس چیز سے جائز ہے جو زمین کی جنس اور زمین کے اجزا سے ہو جیسے مٹی ، ریت ، چونا ، ہڑتال ، گچ ، پتھر ، ڈھیلا ، اثمد ، سرمہ ، گلِ سرخج ، گلِ زرد ، گیرو ، دیوار ، مردارسنگ وغیرہ۔ (ت)
امام فخرزیلعی نے فرمایا :
یتیمم بطاھرمن جنس الارض کالتراب والحجر والکحل والزرنیخ والنورۃ و الجص والرمل والمغرۃ والکبریت والیاقوت والزبرجد والزمرد والبلخش والفیروزج والمرجان[1]۔
تیمم کرے جنسِ زمین کی کسی پاك چیز سے جیسے مٹی ، پتھر ، سرمہ ، ہڑتال ، چونا ، گچ ، ریت ، گیرو ، گندھک ، یاقوت ، زبرجد ،
زمرد ، بلخش ، فیروزہ ، مرجان۔ (ت)
امام محقق علی الاطلاق نے فرمایا :
دخل الحجر والجص والنورۃ والکحل والزرنیخ والمفرۃ والکبریت [2] الخ۔
پتھر ، گچ ، چونا ، سُرمہ ، ہڑتال ، گیرو ، گندھك الخ ، داخل ہے۔ (ت)
ثانیا : سب سے طرفہ یہ کہ مفاد مثال زجاج خود مثال زجاج سے منقوض یہ نقض ہم نے نقوض انطباع میں ذکرنہ کیا کہ اسی مقام کے لیے اس کاذخیرہ رکھنا مناسب تھا تحفہ و بدائع سے درمختار و ہندیہ تك آٹھوں کتابوں نے زجاج مطلق رکھا ہے کہ معدنی ومصنوع دونوں کو شامل او راس کا معدنی ضرور حجر ہے۔ جامع عبدالله بن احمد اندلسی مالقی ابن بیطار میں ہے :
(زجاج) قال ارسطاطا لیس منہ متحجر ومنہ رمال والزجاج الوان کثیرۃ فمنہ الابیض الشدید البیاض الذی لاینکرمن البلوروھو خیراجناس الزجاج ومنہ الاحمر والاصفر والاخضر والاٰسمانجونی وغیرذلك وھو حجر من الاحجار کالمائق الاحمق من الناس لانہ یمیل الی کل صبغ یصبغ بہ والی کل لون یلون بہ [3]۔
(زجاج) ارسطو نے کہا اس میں متحجر بھی ہوتاہے اوراس میں ریت والا بھی ہوتاہے۔ اور زجاج کے بہت سے رنگ ہوتے ہیں ، کوئی بہت سفیدی والا ہوتاہے جوبلور سے بیگانہ نہیں معلوم ہوتا اور یہ زجاج کی سب سے بہتر جنس ہوتی ہے۔ اور سرخ ، زرد ، سبز ، آسمانی وغیرہ بھی ہوتاہے اور یہ پتھروں میں سے ایك پتھرہوتاہے جیسے انسانوں میں انتہائی بھولابے وقوف شخص ہوتاہے کیونکہ وہ ہررنگ لَون کی طرف جس سے اسے رنگاجائے مائل ہوجاتاہے۔ (ت)
انوارالاسرار الآيات البینات کتاب المعدن میں ہے :
اما حجر الزجاج فانواع کثیرۃ فی معادن کثیرۃ فمنہ متحجر ومنہ مترمل [4]۔
لیکن سنگِ زجاج توبہت سے معدنوں میں اس کی بہت سی قسمیں ہیں اس میں پتھر والابھی ہوتاہے اور ریت والا بھی ہوتاہے۔ (ت)
اسی میں ہے :
حجر الزجاج اذااصابتہ النار ثم خرج
سنگِ زجاج کوجب آگ کی آنچ لگے پھردخان
الی الہواء من غیرات یتدخن تکسر ولم ینقنع بہ [5]۔
ہوئے بغیر ہوا میں نکل آئے توٹوٹ جاتاہے اور کارآمد نہیں رہتا۔ (ت)
تحفہ تنکابنی میں ہے :
ارسطو بلور را ازجنس معدنی اودانستہ وآئینہ سنگ ازجملہ معدنی وغیربلورست[6]۔
ارسطو نے بلور کو اس کی معدنی جنس سے سمجھا ہے اور پتھرکاآئینہ معدنیات میں سے اور بلور کے علاوہ ہے۔ (ت)
مخزن میں ہے :
(زجاج) دو۲نوع ست معدنی ومصنوع ومعدن آن اکثر جاست انچہ درتبریز توابع شیراز وغیرانست سنگے ست تیرہ رنگ ریزہ [7] الخ۔
زجاج کی دو۲قسمیں ہیں : معدنی اور مصنوعی۔ اور اس کامعدن اکثرجگہ ہے جوشیراز کے توابع میں سے تبریز وغیرہ میں ہوتاہے وہ ایك تاریك رنگ کا ریزہ ریزہ پتھرہوتاہے الخ۔ (ت)
اور حجر بتصریح متواتر عامہ کتب میں علی الاطلاق بلاتخصیص جنسِ ارض سے ہے چھبیس۲۶ کتابیں کہ زرنیخ میں مذکورہوئیں وہ سب اور اُن کے علاوہ وقایہ۲۷ و اصلاح۲۸ و نورالایضاح۲۹ متون و درمختار۳۰ و شلبیہ۳۱ و مجتبی۳۲ شروح و بزازیہ۳۳ فتاوٰی وغیرہا زائد ہیں توزجاج سے تیمم جائز ہو اور وہ جنسِ ارض سے ہے حالانکہ اس معنی پرقید انطباع اسے خارج کررہی ہے کہ وہ خود ان کے اقرار سے منطبع ہے توجمع منقوض ہے۔
اگرکہیے زجاج میں ان علماء کا اطلاق مقید یعنی زجاج مصنوع پرمحمول ہے جوریتے اور کسی اور چیزغیرجنس ارض سے ملاکربنایاجاتاہے محققین شراح کابیان اس پرشاہد ، تبیین میں محیط سے ہے :
[1] تبیین الحقائق باب التیمم مطبوعہ امیریہ بولاق مصر ۱ / ۳۸
[2] فتح القدیر باب التیمم نوریہ رضویہ سکھر ۱ / ۱۱۲
[3] جامع ابن بیطار
[4] انوارالاسرار
[5] انوارالاسرار
[6] تحفۃ المومنین علی حاشیۃ مخزن الادویہ فضل الزاء مع الجیم مطبوعہ منشی نولکشور کانپور ص۳۱۶
[7] مخزن الادویہ فصل الزاء مع الجیم مطبوعہ منشی نولکشورلکھنؤ ص۳۲۰
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع