دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 3 | فتاوی رضویہ جلد ۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۳

اقول : ۔ یہاں بھی بدستور تین احتمال اور تینوں پراشکال۔ اوّل : ذوبان وانطباع ایك ہوں توحاصل ترمّد وذوبان ہوگا۔
اقول : مگر اتحاد باطل کماعلمت (جیسا کہ معلوم ہوا۔ ت)

دوم : دونوں کااجتماع شرط ہوتو حاصل یہ کہ غیرجنسِ ارض وہ ہے جوراکھ ہوسکے یاانطباع وذوبان دونوں کی صالح ہو۔
سوم : ضعیف واجید اعنی جس میں ترمّد یاذوبان یاانطباع ہوجنس ارض نہیں۔

اقول : ان دونوں پرنصوص توآگے آتے ہیں ان شاء الله تعالٰی اور ثالث کاضعف وبعد یوں روشن کہ غیر جنس ارض کے لیے دو قانون بنائے ایك میں ترمّد رکھا ، دوسرے میں انطباع وذوبان کوبحرف واو جمع کیا تومتبادریہی ہے کہ یہ دونوں قانون واحد میں ہیں۔

(۱۰) امام فخرالملۃ والدین زیلعی نے بالکل مثل نہم فرمایا ، صرف غیرجنس کاایك اور قانون بڑھایا کہ جسے زمین کھالے یعنی ایك مدت پرکہ ہرشے کہ مناسب مختلف ہوتی ہے اس میں اثرکرتے ہوئے خاك کردے۔ تبیین الحقائق میں ہے :

الفاصل بینھما کل شیئ یحترق بالنار ویصیر رماد الیس من جنس الارض وکذا کل شیئ ینطبع ویذوب بالنار وکل شیئ تاکلہ الارض لیس من جنسہا[1] ۱ھ واثرہ الفاضل اخی چلپی بلفظۃ قیل مقر اوقال فی اٰخرہ ھذازبدۃ کلام الزیلعی[2] اھ فقد(۱) یوھم من لم یراجع التبیین انہ

دونوں کے درمیان فرق وامتیازیوں ہوتاہے کہ ہروہ چیز جو آگ سے جل جائے اور راکھ ہوجائے وہ جنسِ زمین سے نہیں ، ایسے ہی ہروہ چیز جوآگ سے منطبع ہو اور پگھل جائے اور ہروہ چیز جسے زمین کھاجائے وہ جنسِ زمین سے نہیں۱ھ۔

یہ عبارت لفظ “ قیل “ سے فاضل اخی چلپی نقل کرکے بر قراررکھی اور اس کے آخر میں لکھا کہ یہ کلام زیلعی کاخلاصہ ہے ۱ھ اس سے تبیین زیلعی کی طرف مراجعت کرنے والے

فیہ بلفظۃ قیل ولیس کذلك۔

کویہ وہم ہوتاہے کہ اس میں بھی یہ کلام لفظ قیل کے ساتھ ہوگا حالانکہ ایسا نہیں۔ (ت)

اقول : یہ قانون تازہ بجائے خود صحیح ہے مگر معرفت جنس وغیرجنس کوکافی نہیں کہ اس کا عکس کلّی نہیں کہ جو غیرجنس ارض ہو اسے زمین کھالے ، زمین سونے چاندی کو بھی نہیں کھاتی بہرحال اس ہمارے مبحث پراثرنہیں اس کے حاصلات اور اُن پراشکالات بعینہا مانند نہم ہیں۔

(۱۱) فاضل چلپی نے بالکل دہم کااتباع کیا مگرلین بجائے انطباع لیا کہ وکل شیئ یلین ویذوب بھا [3]الخ اور ہروہ چیز جوآگ سے نرم ہو اور پگھل جائے الخ۔ ت) اور اسی کو حاصل کلام تبیین ٹھہرایا کما مر(جیسا کہ گذرا۔ ت)

اقول : یہ ہرگز۱  اس کاحاصل نہیں لین وانطباع میں فرقِ عظیم ہے کما تقدم (جیسا کہ پہلے بیان ہوا۔ ت) ان کو یہ شبہ اتباع دُرر سے لگا اگرچہ دونوں فاضل ہمعصراعیان قرن تاسع سے ہیں مگر ان کی کتاب دُررسے اٹھارہ برس بعد ہے تصنیف۲ دُرر ۸۸۳ھ میں ختم ہوئی اور ذخیرۃ العقبٰی  ۹۰۱ھ   میں ہے اور اس کے خاتمہ میں سطریں کی سطریں خاتمہ دُررسے ماخوذ ہیں۔ ہاں لین وانطباع کی تبدیل نے اسے کلام تبیین سے یوں بھی جدا کردیا کہ اس میں تین احتمال تھے ، اس میں احتمال اتحاد کی گنجائش نہیں کہ لین وذوبان میں فرق بدیہی ہے۔

رہے وہ اول جمع اقول : توذکر لین لغوکہ لازم ذوبان ہے اور حاصل حاصل اول عبارت نہم ہوگا دوم تردید۔ اقول : توذکرذوبان لغو کہ مجردلین کافی ہے اور اب حاصل عبارت چہارم کی طرف عود کرے گا۔

(۱۲) امام جلیل ابوالبرکات نسفی نے ایك شق احتراق لی اور دوسری انطباع ولین کافی میں ہے :

بطاھر من جنس الارض لابما ینطبع ویلین اویحترق[4]۔

جنس زمین کی کسی پاك چیز سے۔ ایسی چیز سے نہیں جومنطبع اور نرم ہوجائے یاجل جائے۔ (ت)

اقول : بدستورتین احتمال ہیں اور تینوں پراشکال۔ اتحاد خود باطل ہے اور اس پرحاصل لین واحتراق اور جمع یعنی احتراق ہویا انطباع ولین کااجتماع اس میں لین لغو اور حاصل احتراق یاانطباع اور تردید پرانطباع بے کار اور حاصل مثل احتمال اول۔

(۱۳) فاضل معین ہروی نے جانب جنس احتراق وانطباع لیا اور جانب غیرمیں لین بواو عاطفہ اضافہ کیا ، شرح کنزمیں کہا :

جنس الارض ما لایحترق ولاینطبع وجلمالیس من جنس الارض ما یحترق او ینطبع و یلین[5]۔

جنس زمین وہ ہے جو نہ جلے اور نہ منطبع ہو اور جو جنسِ زمین سے نہیں یہ وہ ہے جوجل جائے یامنطبع اورنرم ہوجائے۔ (ت)

اقول :  یہ حقیقت امرپرصریح متناقض ہے جملہ اولٰی کامفاد کہ مجردلین منافی ارضیت نہیں اور ثانیہ کی تصریح کہ منافی ہے لاجرم یہاں عطف تفسیری متعین جوخود باطل اور احتمال اول عبارت ۱۲ کی طرف مائل۔

(۱۴) اقول :  یہ سب باوصف اس قدر اختلافات کے ایك امر پر متفق تھے کہ یہ اوصاف جنس وغیر جنس میں فارق ہیں علاّمہ مولٰی خسرو نے غرر ودُرر متن وشرح دونوں میں وہ روش اختیار فرماء کہ انہیں فارق ہی نہ مانابلکہ جواز تیمم کے لئے ان کو جنس ارض کی قید جانا یعنی جنس ارض میں خاص اس شے سے تیمم جائز ہے جوآگ سے جل کر نہ نرم پڑے نہ راکھ ہو یہ حاصلِ متن ہے شرح میں فرمایا جوچیز جنسِ ارض سے نہیں یاانطباع خواہ ترمّد رکھتی ہے اس سے تیمم روا نہیں تومتن وشرح نے صاف بتایا کہ خود جنس ارض دونوں قسم کی ہوتی ہے ایك وہ کہ آگ سے نرم یاراکھ ہوتی ہے دوسری نہیں۔ متن کی عبارت یہ ہے :

 



[1]   تبیین الحقائق   باب التیمم   مطبعۃ امیریہ بولاق مصر ۱ / ۳۹

[2]   ذخیرۃ العقبٰی   باب التیمم مطبع اسلامیہ لاہور ۱ / ۱۷۴

[3]   ذخیرۃ العقبٰی باب التیمم مطبع اسلامیہ لاہور ۱ / ۱۷۴

[4]   کافی

[5]   شرح کنزمع فتح المعین باب التیمم ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ۱ / ۹۱

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن