دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 3 | فتاوی رضویہ جلد ۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۳

اقول : جملہ ثانیہ بلکہ ایك جگہ اولی کے بیان میں بھی ذکراحتراق پراقتصار کایہ عذر واضح ہے کہ مطلق اسی مقید ترمُّد پرمحمول مگرثانیہ میں ترك ذکرانطباع معین کررہاہے کہ مجرد لین بھی جنس ارض سے اخراج کوبس ہے تویہاں بھی مثل عنایہ ذکر انطباع ضائع اور عبارت عبارتِ چہارم کی طرف راجع۔

عــہ :  وقال بعدہ کالذھب والفضۃ والحدیدد وغیرھا مما ینطبع ویلین بالنار اھ وذلك ماقدمنا عنہا عندبیان معنی الانطباع ۱۲ منہ غفرلہ (م)[1]

اس کے بعد فرمایا : جیسے سونا ، چاندی ، لوہا وغیرہ ایسی چیز جوآگ سے منطبع اور نرم ہو۱ھ یہ وہی ہے جوغنیہ کے حوالہ سے ہم نے انطباع کامعنی بیان کرتے ہوئے پہلے ذکرکیا۱۲ منہ غفرلہ(ت)

(۷ ، ۸) بہت اکابرنے لیے تویہی اوصاف ثلثہ مگرترمُّد کوایك شق کیااور لین وانطباع کوواو عاطفہ سے ملاکر دوسری شق۔ پھر بعض نے تولین وانطباع کہا۔ برجندی میں زادالفقہا سے ہے :

مایحترق بالنار ویصیر رمادااویلین و ینطبع فلیس من جنس الارض وما عداھما من جنسھا[2]۔

ہروہ چیز جوآگ سے جل جائے اور راکھ ہوجائے یانرم اور منطبع ہوجائے وہ جنسِ زمین سے نہیں اور ان دونوں کے ماسوا جنسِ زمین سے ہیں۔ (ت)

اور اکثرنے انطباع ولین۔ بدائع امام ملك العلمامیں ہے :

کل مایحترق فیصیر رمادا او ینطبع ویلین فلیس من جنس الارض وماکان بخلاف ذلك فہومن جنسہا[3]۔

ہروہ چیز جو جل کرراکھ ہوجائے یامنطبع اور نرم ہوجائے وہ جنسِ زمین سے نہیں اور جو اس کے برخلاف ہو وہ جنس زمین سے ہے۔ (ت)

یونہی ہندیہ میں بالفاظہٖ لے کرمقرر رکھا بعینہٖ یہی الفاظ البحرالرائق میں امام ابوالبرکات نسفی کی مستصفٰی سے ہیں غیران فی اٰخرھا وماعداذلك فہو من جنس الارض[4]۔ (فرق یہ ہے کہ اس کے آخر میں “ وماعداذلك فہومن جنس الارض “ ہے۔ معنی وہی ہے۔ ت) ایضاح علّامہ وزیر میں تحفۃ الفقہا امام اجل علاء الدین سمرقندی سے ہے :

لقانون الفارق بین جنس الارض وغیرھا ان کل مایحترق فیصیر رمادا او ینطبع ویلین فلیس من جنس الارض[5]۔

جنسِ زمین اور اس کے علاوہ میں فرق وامتیاز کاقاعدہ یہ ہے کہ جو بھی جل کرراکھ ہوجائے یامنطبع اور نرم ہوجائے تووہ جنسِ زمین سے نہیں۔ (ت)

جوہرہ نیّرہ میں ہے :

ھو مااذا طبع لاینطبع ولایلین واذا احرق لایصیر رمادا [6]۔

جنس زمین وہ ہے کہ ڈھالاجائے تونہ ڈھلے اور نہ نرم ہو اورجب جلایاجائے توراکھ نہ ہو۔ (ت)

قول : نطباع ولین میں حرف واو اور ان میں اور ترمُّد میں حرف اَو خصوصًا اس اطباق کے ساتھ بنگاہِ اوّلین يقين دلاتاہے کہ یا۱ تولین وانطباع شَے واحد ہیں یا۲ اس شوق میں دونوں کااجتماع مقصود یعنی جوراکھ ہو یاجس میں انطباع اولین دونوں جمع ہوں وہ جنسِ ارض نہیں اور۳  ایك ضعیف وبعید احتمال یہ بھی ہے کہ واو بمعنی اَوْ ہومگر اُن میں کوئی خالی ازاشکال نہیں۔

فاقول :  اوّل صراحۃً باطل ہم روشن آئے کہ لین وانطباع متحدنہیں معہذا بحال تقدیم لین یہ عطف تفسیری معکوس ہوگا بہرحال اب یہ عبارات بھی جانب چہارم عود کریں گی۔

دوم پرلین لغورہا کہ انطباع بے لین متصور نہیں بلکہ بحال تقدیم انطباع اس باطل کاایہام ہا کہ کبھی نطباع بے لین بھی ہوتا ہے لہٰذا اجتماع لین سے مشروط کیا اور بعدف تنقیح حاصل صرف اتنا ہوا کہ ترمّد ہویاانطباع اورعبارات کے لیے عبارت سوم کی طرف ارجاع۔

سوم پرذکرانطباع فضول رہا کہ مجردلین کافی اور وہ انطباع کولازم یہ پھرعبارت چہارم کی طرف عود کرگیا۔

(۹) علامہ شیخی نادہ رومی نے ان تین میں لین کی جگہ ذوبان لیا اور وہی ایك شق ترمّد اور دوسری شق ذوبان وانطباع۔

قدم منھما الانطباع وفی کل شمس عــہالائمۃ السرخسی یذوب وینطبع [7]  کمامرعن المغرب۔

اقول : ولایختلفان ھھنا                          انہوں نے ان دونوں سے انطباع کوپہلے رکھا ہے اور شمس الائمہ سرخسی کے کلام میں “ یذوب وینطبع “ (پگھلے اور منطبع ہو) ہے ، جیسا کہ مغرب کے حوالہ سے گزرا۔ (ت)

اقول : یہ دونوں یہاں مختلف ہیں کیونکہ

 

عــہ :   ومثلہ فی الخانیۃ وفی خزانۃ المفتین عن الظھیریۃ لایجوز التیمم بکل مایذوب وینطبع [8]اھ ۱۲منہ غفرلہ (م)

اس کے مثل خانیہ میں ہے ، اور خزانہ المفتین میں ظہیریہ کے حوالے سے یہ الفاظ ہیں کہ تیمم ہراس چیز سے جائز نہیں جوپگھلے اور منطبع ہو ۱۲منہ غفرلہ (ت)

لان بینھما عموما من وجہ۔

 



 

[2]   شرح النقایۃ للبرجندی فصل التیمم مطبوعہ نولکشورلکھنؤ ۱ / ۴۷

[3]   بدائع الصنائع فصل مایتیمم بہ ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ۱ / ۵۳

[4]   البحرالرائق باب التیمم ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ۱ / ۱۴۷

[5]   ردالمحتار  باب التیمم مصطفی البابی مصر ۱ / ۱۷۵   

[6]   الجوہرۃ النیّرہ باب التیمم مکتبہ امدادہ ملتان ۱ / ۲۵

[7]   المغرب

[8]   خزانۃ المفتین فصل فی التیمم قلمی نسخہ ۱ / ۱۲

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن