دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 3 | فتاوی رضویہ جلد ۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۳

اور حلیہ باب الوضوء والغسل میں اصل (مبسوط) کے حوالے سے ہے : “ جب غسلِ جنابت کرے اور اپنے ہاتھ پر بندھی ہُوئی پٹّیوں پر پانی سے مسح کرلے یا بصورتِ مسح اپنی ذات پر خطرے کی وجہ سے مسح بھی نہ کرے تو جائز ہے “ ۔ حلیہ میں فرمایا ہے : “ مبسوط میں یہ مسئلہ کسی کی طرف انتساب کے بغیر مطلقًا مذکور ہے “ اھ یعنی اس طرح یہ افادہ فرمایا ہے کہ یہ سبھی حضرات کا قول ہے تو ثابت ہوا کہ ضرورت کی وجہ سے مقررہ عمل کا جز ساقط ہوجانا کوئی حیرت انگیز اور غریب امر نہیں ، والله تعالٰی اعلم (ت)

غرض ثابت ہُوا کہ مذہب یہی ہے کہ اس صورت میں غسل ووضو کرے اور مسح معاف ہے اُس روایت تیمم پرعمل جائز نہیں ولہذا ہم نے اسے شمار میں نہ لیا وبالله التوفیق وللہ الحمد۔

(۱۵۶) نمبر۸۸ میں دُرمختار سے گزرا کہ اگر آنکھ قدح کرائی اور طبیب نے چِت لیٹے رہنے کو کہا ہے نماز اشاروں سے پڑھے اقول : تو اگر غسل کی حاجت ہوتیمم خود ظاہر ہے اور یہ نمبر۴۱ ہے یوں ہی وضو میں جبکہ کوئی کرادینے والا نہ ہو یا وہ اُجرت زیادہ مانگے یا یہ قادر نہ ہُوا اور یہ نمبر ۴۲ تا ۴۵ ہے مگر ایك صورت دقیق یہاں اور نکلے گی کہ وضو کرانے والا موجود ہے لیکن پلنگ ناپاك اور بچھونا پاك ہے وضو کرنے سے بچھونا کہ اس کے اعضاء کے نیچے ہے ناپاك ہوجائے گا تو اب بھی تیمم کرے والله تعالٰی اعلم۔

(۱۵۷) پانی ہے مگر طہارت مطلوبہ کیلئے کافی نہیں تیمم کرے مثلًا نہانا ہے اور صرف وضو کے قابل پانی ہے تو فقط تیمم کرے کہ وضو کرنے یعنی اعضائے وضو دھونے سے غُسل نہ اُترے گا اورتیمم سارے بدن کو پاك کردیگا تو وضو کرنا اس پانی کا ضائع کرنا ہے یہاں کفایت سے مراد قدر فرض کو کافی ہے مثلًا اتنا پانی ہے کہ غسل میں ایك بار کُلّی ایك بار ناك میں پانی ڈالنے ایك بار سارے بدن پر بہانے یا وضو میں ایك ایك بار کیلئے کافی ہے تیمم نہیں ہوسکتا اسی واسطے ہم نے فرض طہارت کیلئے کافی پانی کہا۔ امام ملك العلماء فرماتے ہیں :

الجنب اذاوجد من الماء قدر مایتوضوء بہ لاغیر اجزأہ التیمم عندنا لان المأمور بہ الغسل المبیح للصلاۃ والذی لایبیح وجودہ عدم کمالوکان الماء نجسا ولان الغسل اذا لم یفد الجواز کان الاشتغال بہ سفھا مع(۱) ان فیہ تضییع الماء وانہ حرام [1]۔                                

جنب کو جب اتنا ہی پانی ملے جس سے صرف وضو کرسکتا ہو تو ہمارے نزدیك اس کیلئے تیمم کرلینا کافی ہے اس لئے کہ اسے حکم تو اس غسل کا ہے جس سے نماز ہوجائے اور جس پانی کا وجود نماز کا جواز نہیں لاسکتا وہ عدم کے درجہ میں ہے جیسے اس صورت میں جب کہ پانی ہو مگر نجس ہو ، دُوسری وجہ یہ بھی ہے کہ جب غسل سے جواز نماز کا فائدہ حاصل نہیں ہوتا تو اس میں مشغولیت بیوقوفی ہے ساتھ ہی پانی کی بربادی بھی جو حرام ہے “ ۔ اھ (ت)

درمختار میں ہے :

ناقضہ قدرۃ ماء کاف لطھرہ ولومرۃ مرۃ[2]

تیمم توڑنے والی چیز ایسے پانی پر قدرت ہے جو طہارت کیلئے کفایت کرسکے اگرچہ ایك ایك بار۔ (ت)

ولہذا اگر پانی نہ پانے پرتیمم کیا تھا اور اب پانی اتنا ملا کہ ایك ایك بار مُنہ ہاتھ اور ایك پاؤں دھویا اور پانی ختم ہوگیاتیمم نہ ٹوٹا کہ یہ پانی وضو کو کافی نہ تھا اور اگر اس نے دو دو بار اعضا دھوئے اور وضو پورا ہونے سے پہلے پانی ختم ہوگیا لیکن اگر ایك ایك بار دھونا تو کافی ہوتا توتیمم ٹوٹ گیا۔ خلاصہ وبحر وشامی میں ہے :

لوغسل بہ کل عضو مرتین اوثلاثا فنقص عن احدی رجلیہ انتقض تیممہ ھو المختار عــہ لانہ لواقتصر علی المرۃ کفاہ[3]۔

اگر اس پانی سے ہر عضو دو یا تین بار دھویا کہ ایك پاؤں دھونے کیلئے پانی گھٹ گیا تو اس کاتیمم ٹوٹ گیا۔ یہی مختار ہے۔ اس لئے کہ اگر ایك بار دھونے پر اکتفا کرتا تو پانی کفایت کرجاتا۔ (ت)

(۱۵۸) جو آبادی سے دُور ہے مسافر خواہ غیر مسافر مثل شکاری وغیرہ اُس نے پانی سے میل دو میل فاصلہ پر خیمہ لگایا اور پانی اُس کے خیمہ کے دوسرے حصّے میں جس میں یہ خود نہیں کسی نے رکھا یا اس نے رکھوایا یا خود اسی نے رکھا تھا یا یہ مثلًا اُونٹ پر سوار ہے اگرچہ کسی کام ہی کیلئے شہر سے میل دو میل دُور ہوگیا ہو اور پانی کی پکھال اپنی ہی لٹکائی ہوئی دُم کی طرف ہے یا یہ اُونٹ کو پیچھے سے ہانك رہا ہے اور پکھال آگے کی جانب ہے یا نکیل پکڑے آگے چل رہا ہے اب چاہے پانی اونٹ کی گردن کی طرف ہو خواہ دُم کی جانب۔ یونہی اگر یہ گاڑی میں سوار ہے اور پانی ماچی میں ہے یا گاڑی ہانك رہا ہے اور پانی گاڑی کے کھٹولے میں ہے غرض پانی ایسی جگہ نہیں کہ اس کے پیشِ نظر ہو یا جس کا بھُولنا عادت سے بعید ہو ان سب صورتوں میں جب نماز کا وقت

عــہ علماء نے حکم لگایا کہ ایك ایك بار کو پانی کافی تھا لہذاتیمم ٹوٹ گیا اور فقیر نے بطور شرط کہا کہ اگر ایك ایك بار دھونے کو کافی ہوتا توتیمم ٹوٹ گیا اقول : اس کی وجہ یہ ہے کہ علماء نے دو دو بار دھونے اور ایك پاؤں باقی رہ جانے کی صورت ذکر فرمائی اس صورت میں یقینًا اگر ایك ایك بار دھوتا پانی کافی ہوتا بلکہ بچ رہتا ، اور فقیر نے استیعاب صور کیلئے یہ مطلق صورت رکھی کہ وضو تمام ہونے سے پہلے ختم ہوگیا ، اس میں وہ صورت بھی نکلے گی کہ ایك ایك بار دھونے کو بھی پانی کفایت نہ کرتا مثلًا دوبار منہ دھویا اور دوبار داہنا ہاتھ اور پانی نہ رہا تو یہ پانی ایك ایك بار میں بھی کفایت نہ کرتا کہ ایك ہاتھ کا تو دوبار دونوں ہاتھوں کو کافی ہوجاتا اور منہ کا ایك بار دونوں پاؤں کو کفایت نہ کرتا لہذا اس تقیّد کی حاجت ہوئی ۱۲ منہ غفرلہ۔ (ت)

آیا اسے پانی یاد نہ رہا یہ خیال کیا کہ میں پانی سے میل بھر یا زیادہ دُور ہوں تیمم کیا اور نماز پڑھ لی نماز ہوگئی۔ یہ صورت بھی شریعت مطہرہ کی رحمت نے پانی سے عجز کی رکھی ہے یہاں تك کہ اگر سلام پھیرتے ہی یاد آیا کہ پانی تو یہاں رکھا ہوا ہے یا میں نے خود ہی تو رکھا تھا جب بھی نماز پھیرنے کی حاجت نہیں ، ہاں اگر نماز میں یاد آئے تو لازم ہے کہ نیت توڑے اور وضو کرکے نماز پڑھے یوں ہی پانی اگر اس کے پیشِ نظر یا ایسی جگہ ہے جہاں کا رکھا ہوا آدمی عادۃً نہیں بھُولتا مثلًا اپنی پیٹھ پر مشك یا سواری کی حالت میں آگے رکھا ہُوا پانی یا پیچھے سے ہانکنے کی صورت میں اونٹ کے پیچھے لٹکایا ہُوا تو بیشك ایسی بھُول معتبر نہیں نماز وضو کرکے پھر پڑھنی لازم درمختار میں ہے :

(صلی) من لیس فی العمران بالتیمم (ونسی الماء فی رحلہ) وھو مماینسی عادۃ (لااعادۃ علیہ) ولو(۱) ظن فناء الماء اعاد اتفاقا کمالونسیہ فی عنقہ اوظھرہ اوفی مقدمہ راکبا اومؤخرہ سائقا[4]۔

ایسا شخص جو آبادی میں نہیں اس نے تیمم سے نماز پڑھ لی اور پانی اپنے خیمہ میں بھُول گیا اور یہ ایسی جگہ ہے کہ عادۃً آدمی بھُول جاتا ہے تو اس پر نماز کا اعادہ نہیں اور اگر یہ گمان تھا کہ پانی ختم ہوگیا ہے تو بالاتفاق نماز کا اعادہ ہے جیسے اس صورت میں کہ پانی اس کی گردن یا پشت پر (سے لٹکی ہوئی مشك میں) ہو یا سوار ہونے کی حالت میں اس کے آگے حصّے میں ہو یا ہانکتے وقت سواری کے پچھلے حصے میں ہو اور بھول جائے تو اعادہ ہے۔ (ت)

 ردالمحتار میں ہے :

قولہ من لیس فی العمران ای سواء کان مسافرا اومقیما منح ونوح افندی عن شرح الجامع لفخر الاسلام اما من فی العمران فتجب علیہ الاعادۃ لان العمران یغلب فیہ وجود الماء فکان علیہ طلبہ فیہ وکذا فیما قرب منہ کماقدمناہ والظاھر ان الاخبیۃ بمنزلۃ العمران لان اقامۃ الاعراب         

ان کا قول “ جو آبادی میں نہیں “ یعنی خواہ مسافر ہو یا مقیم منح ونوح آفندی بحوالہ شرح جامع از فخرالاسلام _ لیکن جو آبادی میں ہے تو اس پر اعادہ واجب ہے اس لئے کہ آبادی میں اکثر پانی موجود رہتا ہے تو اسے تلاش کرلینا لازم تھا اسی طرح آبادی سے قریب مقام کا بھی حکم ہے جیسا کہ اسے ہم نے پہلے بیان کیا اور ظاہر یہ ہے کہ خیمے بھی آبادی ہی کے درجہ میں ہیں اس لئے کہ ان

$&'); container.innerHTML = innerHTML; }

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن