30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کیونکہ گزشتہ عبارت کے بعد ان کے الفاظ یہ ہیں :
اگرچہ اسے کوئی وضو کرانے والا مل جائے (یہ امام صاحب کے یہاں ہے) بخلاف صاحبین کے۔ (ت)
مگر معتمد یہ ہے کہ اس حالت میں تیمم نہیں البحرالرائق میں ہے :
فی القنیۃ والمبتغی بیدہ قروح یضرہ الماء دون سائر جسدہ یتیمم اذا لم یجد من یغسل وجھہ وقیل یتیمّم مطلقًا[1] اھ اقول وقولہ وجھہ من باب
قنیہ اور مبتغی میں ہے : اس کے ہاتھ پر ایسا زخم ہو کہ پانی اسے ضرر رساں ہو ، باقی جسم میں زخم نہ ہو تو وہ بھی تیمم کرے گا بشرطیکہ اسے کوئی چہرہ دھونے والا نہ ملے ، اور کہا گیا کہ مطلقًاتیمم کرے گا اھ
الاکتفاء ای ورجلیہ ویمسح رأسہ۔
اقول : صرف چہرہ کا نام لیا (چہرہ دھونے والا نہ ملے) پر اکتفا کے باب سے ہے ، مراد یہ ہے کہ ایسا کوئی شخص نہ ملے جو چہرہ اور پیروں کو دھودے اور سر پر مسح کردے۔ (ت)
ردالمحتار میں ہے :
وھو الموافق لمامر فی المریض العاجز من انہ لو وجد من یعینہ لایتیمم فی ظاھر الروایۃ فتنبہ ذلك [2]۔
اور یہ اس حکم کے مطابق ہے جو عاجز مریض سے متعلق گزرا کہ اسے اگر کوئی مدد دینے والا ملے تو ظاہر روایت میں وہ تیمم نہیں کرسکتا ، تو اس پر متنبّہ رہنا چاہئے۔ (ت)
اقول : تو اب یہاں بدستور وہ تینوں صُورتیں نکلیں گی کہ وضو کرادینے والا اجرت زیادہ مانگتا ہے یا یہ مفلس ہے یا مال غائب اور وہ اُدھار پر راضی نہیں۔
تنبیہ : امام اجل فقیہ ابُو جعفر ہندوانی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِنے کتاب غریب الروایۃ میں ایك صُورت تیمم کی یہ ارشاد فرمائی ہے کہ اگر وضو میں سب اعضا بے تکلف دھو سکتا ہے مگر کسی مرض کے باعث سر کا مسح ضرر کرتا ہے توتیمم کرے یوں ہی اگر غسل میں سارے بدن پر پانی بہا سکتا ہو مگر سر دھونا درکنار مسح بھی نہ کرسکے تو غسل کی جگہ بھی تیمم کرے مگر صحیح ومعتمد ومشہور ومنصوریہ ہے کہ ان دونوں صورتوں میں تیمم کی اجازت نہیں بلکہ وضو میں تینوں اعضا اور غسل میں سر کے سوا سارا بدن دھوئے اور۱ سر پر کوئی پٹّی باندھ کر اُس پر مسح کرے اور اس سے بھی نقصان ہو تو بالکل چھوڑ دے اس قدر معاف رہے گا۔ تنویر الابصار آخرتیمم میں ہے :
من بہ وجع رأس لایستطیع معہ مسحہ یسقط فرض مسحہ[3] ۔
جس کا سر میں کوئی ایسا مرض ہو جس کے باعث سر کا مسح نہ کرسکے تو مسح سر کا فریضہ ساقط ہوجاتا ہے۔ (ت)
درمختار میں ہے :
لایستطیع مسحہ محدثا ولاغسلہ جنبا ففی الفیض عن غریب الروایۃ
حالتِ حدث میں مسح نہ کرسکے اور حالتِ جنابت میں سر نہ دھو سکے تو فیض میں غریب الروایۃ سے یہ ہے
یتیمّم وافتی قارئ الھدایۃ انہ یسقط عنہ فرض مسحہ ولو علی جبیرۃ ففی مسحھا قولان وکذا یسقط غسلہ فیمسحہ ولو علی جبیرۃ ان لم یضرہ والاسقط اصلا وجعل عادما لذلك العضو حکما کما فی المعدوم حقیقۃ [4]۔
کہ تیمم کرے اور قارئ ہدایہ کا فتوٰی یہ ہے کہ اس سے فرضِ مسح ساقط ہے۔ اور اگر سر پرپٹی ہو تو اس کے مسح سے متعلق دو۲ قول ہیں اسی طرح (غسل میں) سر کا دھونا بھی ساقط ہے ایسی صورت میں دھونے کی بجائے سر پر مسح کرے اگرچہ کسی پٹّی پر جب کہ یہ مضر نہ ہو ، اگر یہ بھی مضر ہو تو (دھونا اور مسح دونوں) بالکل ہی ساقط ہے ، اور حکمًا وہ اس کی طرح قرار دیا جائے گا جس کا یہ عضو ہی نہ ہو ، جیسا کہ حقیقۃً عضو نہ رکھنے والے سے متعلق حکم ہے(کہ اس سے دھونا اور مسح کرنا سبھی ساقط ہے)۔ (ت)
ردالمحتار میں ہے :
قولہ قولان ذکر فی النھر عن البدائع مایفیدہ ترجیح الوجوب وقال وھو الذی ینبغی التعویل علیہ اھ بل قال فی البحر والصواب الوجوب [5]۔
دُرمختار کی عبارت قولان (دو قول ہیں) کو النہرالفائق میں بدائع کے حوالے سے ذکر کیا ہے جس سے وجوبِ مسح کی ترجیح مستفاد ہوتی ہے اور لکھا ہے کہ اسی پر اعتماد ہوناچاہئے اھ۔ بلکہ البحرالرائق میں یہ ہے کہ صحیح وجوب ہی ہے۔ (ت)
البحرالرائق میں ہے :
ذکر الجلابی فی کتاب الصلاۃ لہ ان من بہ وجع فی رأسہ لایستطیع معہ مسحہ یسقط فرض المسح فی حقّہ[6] ۔ وھذہ مسألۃ مھمۃ اجبت ذکرھا لغرابتھاوعدم وجودھا ففی غالب الکتب وقد افتی بھا الشیخ سراج الدین
جلابی نے اپنی کتاب الصلوٰۃ میں ذکر کیاہے کہ “ جس کے سر میں ایسا مرض ہو جس کی وجہ سے سر کا مسح نہ کرسکے تو اس کے حق میں فرض ساقط ہے“ اھ۔ اور یہ ایك اہم مسئلہ ہے جس کی ندرت وغرابت اور عامہ کتب میں مذکور نہ ہونے کی وجہ سے میں نے اسے بیان کردینا بہتر سمجھا اور محقق کمال الدین
قارئ الھدایۃ استاذ المحقق کمال الدین بن الھمام وبہ اندفع ماکان قدتوھم قبل الوقوف علی ھذا النقل انہ یتیمم لعجزہ عن استعمال الماء ولیس بعد النقل الاالرجوع الیہ ولعل الوجہ فیہ ان یجعل عاد مالذلك العضو حکما فتسقط وظیفتہ کمافی المعدوم حقیقۃ بخلاف مااذا کان بعض الاعضاء المغسولۃ جراحۃ فانہ یغسل الصحیح ویمسح علی الجریح لان المسح علیہ کالغسل لماتحتہ ولان التیمم مسح فلایکون بدلاعن مسح وانما ھو بدل عن غسل والرأس ممسوح ولھذا لم یکن التیمّم فی الرأس [7] اھ
ابن الہمام کے استاذ شیخ سراج الدین قارئ ہدایہ نے یہی فتوٰی دیا ہے۔ اس سے وہ وہم بھی دفع ہوجاتا ہے جو اس نقل پر اطلاع سے پہلے کیا گیا تھا ، کہ اس کیلئے حکم یہ ہوگا کہ پانی استعمال کرنے سے عاجز ہونے کی وجہ سے وہ تیمم کرے نقل مل جانے کے بعد اسی کی طرف رجوع لازم ہے شاید اس کی وجہ یہ ہے کہ ایسا شخص حکمًا وہ عضو نہ رکھنے والا قرار دیا جائے تو اس عضو سے متعلق عمل ساقط ہوجائیگا جیسے حقیقۃً وہ عضو نہ رکھنے والے کے بارے میں حکم ہے اس
[1] البحرالرائق باب التیمم ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ۱ / ۱۶۳
[2] ردالمحتار باب التیمم مطبع مصطفی البابی مصر ۱ / ۱۸۹
[3] الدرالمختار مع الشامی باب التیمم مطبع مصطفی البابی مصر ۱ / ۱۹۰
[4] الدرالمختار مع الشامی ، باب التیمم ، مطبع مصطفی البابی مصر ، ۱ / ۱۹۰
[5] ردالمحتار باب التیمم مطبع مصطفی البابی مصر ۱ / ۱۹۱
[6] البحرالرائق باب التیمم ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ۱ / ۱۶۴
[7] البحرالرائق ، باب التیمم ، ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ، ۱ / ۱۶۴
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع