30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
وفی الاختیار شرح المختار ثم الشلبیۃ نام فی المسجد فاجنب قیل لایباح لہ الخروج حتی یتیمّم وقیل یباح[1] اھ وفی تیمّم البحر عن المحیط عـــہ اصابتہ الجنابۃ فی المسجد قیل لایباح لہ الخروج من غیر تیمم اعتبارا بالدخول وقیل یباح لان فی الخروج تنزیہ المسجد عن النجاسۃ وفی الدخول تلویثہ بھا [2] اھ۔ واحال تمامہ علی الحیض وقال ثمہ وفی منیۃ المصلی ان احتلم فی المسجد تیمّم للخروج اذالم یخف وان خاف یجلس مع التیمم ولایصلی ولایقرأ اھ وصرح فی الذخیرۃ ان ھذا التیمم مستحب وظاھر ما قدمناہ فی التیمم عن المحیط انہ واجب ثم الظاھر ان المراد بالخوف الخوف من لحوق ضرربہ بدنا اوما کأن
یکون لیلا [3] اھ کلامہ وھو برمتہ
جائز ہے اھ۔
اختیار شرح مختار پھر شلبیہ میں ہے : “ مسجد میں سوگیا پھر اسے جنابت لاحق ہوئی ، کہا گیا جب تك تیمم نہ کرے اس کیلئے نکلنا جائز نہیں۔ اور کہا گیا کہ جائز ہے “ اھ۔ البحرالرائق کے باب تیمم میں محیط کے حوالہ سے ہے : “ کسی کو مسجد میں جنابت لاحق ہُوئی تو کہا گیا کہ بغیرتیمم اس کیلئے نکلنا جائز نہیں جیسے جنبی کیلئے بغیرتیمم مسجد میں داخل ہونا جائز نہیں۔ دوسرا قول یہ ہے کہ نکلنا بغیرتیمم کے بھی جائز ہے اس لئے کہ نکلنے میں مسجد کو نجاست سے خالی اور منزہ کرنا ہوگا جب کہ داخل ہونے میں اسے نجاست سے آلودہ کرنا ہوگا اس لئے حکم خروج کا دخول پر قیاس درست نہیں اھ (ت)
بحر نے حوالہ دیا کہ اس کا پُورا بیان باب الحیض میں ہے۔ وہاں یہ لکھا ہے منیۃ المصلی میں ہے : اگر مسجد میں احتلام ہُوا تو نکلنے کیلئے تیمم کرے اگر کوئی خوف نہ ہو ، اور خوف کی صورت ہو توتیمم کرکے بیٹھا رہے اس سے نہ نماز پڑھے نہ تلاوت کرے اھ اور ذخیرہ میں تصریح ہے کہ یہ تیمم مستحب ہے اور محیط کے حوالہ سے باب التیمم میں ہم جو ذکر کرچکے ہیں اس کا ظاہر یہ ہے کہ واجب ہے۔ پھر ظاہر یہ ہے کہ خوف سے مراد بدن یا مال کو کوئی ضرر پہنچنے کا خوف ہے مثلا رات کا
عـــہ یعنی الرضوی کمایظھر بمراجعۃ الحلیۃ منہ غفرلہ (م)
یعنی محیط رضوی جیسا کہ حلیہ دیکھنے سے پتا چلتا ہے ۱۲ منہ غفرلہ (ت)
ماخوذ عن الحلیۃ الالفظ الظاھر فانہ اوردکلام المحیط وعزامثلہ للخانیۃ ثم قال وھذا صریح فی ان الخلاف فی الاباحۃ [4] اھ۔
اقول : وھو(۱) کما تری لاشبھۃ فیہ فلاادری لم بدل الصریح بالظاھر وان تبعہ فیہ اخوہ المدقق فی النھر ثم ابو السعود علی مسکین ثم ط علی الدر ھذا۔ وقال فی الحلیہ تحت قول المتن المذکور ھذا قول بعض المشائخ والتیمم عند ھذا القائل مستحب فی الفصلین کماصرح بہ فی الذخیرۃ اھ ثم ذکر مافی المحیط والخانیۃ وانہ صریح فی ان الخلاف فی الاباحۃ قال ثم الظاھر انھا (ای الاباحۃ) الاشبہ کما ھو غیر خاف عن المتأمل ان شاء الله تعالٰی فان قلت بل یتعین لما فی الصحیحین عن ابی ھریرۃ رضی الله تعالٰی عنہ قال اقیمت الصلاۃ وعدلت الصفوف فخرج الینا رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم فلما قام فی مصلاہ ذکر انہ
وقت ہو “ اھ بحر کی عبارت ختم ہوئی۔ سوائے لفظ “ ظاہر “ کے یہ سارا کلام حلیہ سے ماخوذ ہے اس لئے کہ اس میں محیط کی عبارت نقل کی ہے اور یہ بھی حوالہ دیا ہے کہ اسی کے مثل خانیہ میں ہے پھر لکھا ہے کہ “ یہ اس بارے میں صریح ہے کہ اختلاف جواز میں ہے “ اھ (ت)
اقول : اور واقعۃً اس میں کوئی شُبہ نہیں جیسا کہ عبارتوں سے عیاں ہے۔ پھر نہ معلوم کیوں صاحبِ بحر نے لفظ صریح کی جگہ لفظ ظاہر استعمال کیا اگرچہ اس میں ان کے برادر مدقق نے النہرالفائق میں پھر ابو السعود نے حاشیہ ملّا مسکین میں پھر طحطاوی نے حاشیہ درمختار میں ان کی پیروی کی ہے۔ (ت)
حلیہ میں متن کی مذکورہ عبارت کے تحت ہے : “ یہ مشائخ میں سے بعض کا قول ہے اور اس قائل کے نزدیك تیمم دونوں ہی صورتوں میں مستحب ہے جیسا کہ ذخیرہ میں اس کی تصریح ہے “ اھ پھر محیط اور خانیہ کی بات بیان کی ہے اور یہ کہ یہ اس بارے میں صریح ہے کہ اختلاف جواز میں ہے۔ لکھا ہے : “ پھر ظاہر یہ ہے کہ وہ (یعنی اباحت) ہی زیادہ مناسب ہے جیسا کہ غور کرنے والے پر مخفی نہ ہوگا ان شاء الله تعالٰی۔ اگر یہ کہو کہ جواز واباحت ہی متعین ہے ، اس لئے کہ صحیحین میں حضرت ابوھریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُسے مروی ہے۔ فرماتے ہیں : “ نماز کی اقامت ہوئی اور صفیں برابر کی گئیں پھر رسول الله صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمتشریف لائے جب جائے نماز پر کھڑے
جنب فقال لنا مکانکم ثم رجع فاغتسل ثم خرج الینا ورأسہ یقطر فکبر فصلینا معہ فان الظاھر انہ صلی الله تعالی علیہ وسلم لم یتیمّم لخروجہ من المسجد والالحکاہ اباھریرۃ رضی الله تعالٰی عنہ واذالم یتیمّم لہ کان الخروج منہ بلاتیمم مباحا وھو المطلوب قلت انہ صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کان مباحالہ دخول المسجد والمکث فیہ جنبا[5] اھ ھذا تمام کلامہ رحمہ الله تعالٰی ملخصا۔
اقول : سبحٰن(۱) الله کیف یباح للجنب المکث فی المسجد بلاتیمّم وھو حرام اجماعا والخائف ان عجز عن الخروج والاغتسال فھو بسبیل من التیمم والتیمم طھارۃ صحیحۃ عند العجز عن الماء فاباحۃ اللبث فی المسجد جنبا مع القدرۃ علی الطھارۃ مما تنبو عنہ القواعد الشرعیۃ وان جزم بہ فی التاترخانیۃ ایضا فعنھا فی الھندیۃ اذاخاف الجنب اوالحائض سبعا اولصا اوبردا فلاباس بالمقام فیہ والاولٰی ان یتیمم تعظیما للمسجد[6] اھ بل وفی
ہوگئے تو حضور کو یاد آیا کہ وہ جنابت کی حالت میں ہیں ، فرمایا : تم لوگ اپنی جگہ رہو۔ پھر واپس تشریف لے گئے ، غسل فرمایا پھر تشریف لائے اور سر سے پانی ٹپك رہا تھا پھر تکبیر کہی اور ہم نے حضور کے ساتھ نماز ادا کی “ ۔ اس لئے کہ ظاہر یہ ہے کہ حضور اقدس صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمنے مسجد سے نکلنے کیلئے تیمم نہ فرمایا ورنہ حضرت ابوھریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُاسے بیان کرتے۔ اور جب اس کام کیلئے تیمم نہ فرمایا تو حضور کا بلاتیمم نکلنا جائز ومباح ہوا اور ہم بھی یہی ثابت کرنا چاہتے ہیں۔ اس کا جواب یہ ہے کہ حضور صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمکیلئے بحالتِ جنابت مسجد میں داخل ہونا اور ٹھہرنا مباح تھا “ اھ۔ یہ سب محقق حلبی رحمۃ الله تعالٰی کے کلام کی تلخیص ہے۔ (ت)
اقول : سبحان اللہ۔ صاحبِ جنابت کیلئے بلاتیمم مسجد میں ٹھہرنا کیوں کر جائز ہوگا جبکہ یہ بالاجماع حرام ہے۔ خوف والا اگر نکلنے اور غسل کرنے سے عاجز ہو تو اس کیلئے تیمم کی اجازت ہے۔ اور پانی سے عجز کے وقت تیمم طہارت صحیحہ ہے تو طہارت پر قدرت کے باوجود مسجد میں بحالتِ جنابت ٹھہرنے کو جائز قرار دینا ایسی بات ہے جس سے شرعی اصول وقواعد ہم آہنگ نہیں اگرچہ اس پر تاتارخانیہ میں بھی جزم کیا ہے۔ اس کے حوالہ سے ہندیہ میں ہے : “ جنبی یا حائض کو جب کسی درندہ یا چور یا ٹھنڈك کا خطرہ ہو تو مسجد کے اندر ٹھہرنے میں حرج نہیں ، اور تعظیمِ مسجد کے
الخانیۃ من موجبات الغسل ثم فی خزانۃ المفتین حیث قالا من احتلم فی المسجد ینبغی ان یخرج من ساعتہ فان کان فی اللیل وخاف الخروج یستحب لہ ان یتیمّم[7] اھ۔ نعم الخروج مسرعا بلاتیمّم لہ وجہ کمااشار الیہ فی المحیط الرضوی ولھذا مشی غیر واحد علی وجوب التیمم فی المکث وندبہ فی الخروج وان کان ظاھر ما مر عن خزانۃ المفتین ندب ترکہ فی الخروج ففی الدر من احکام الجنب لو احتلم فیہ ان خرج مسرعا تیمم ندبا وان مکث لخوف فوجوبا[8] اھ قال ش افاد ذلك فی النھر توفیقا بین اطلاق مایفید الوجوب ومایفید الندب [9] اھ۔
[1] حاشیۃ شلبیۃ مع التبیین باب الحیض بولاق مصر ۱ / ۵۶
[2] البحرالرائق باب التیمم عند قولہ ولوجنبًا اوحائضًا ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ۱ / ۱۴۷
[3] البحرالرائق باب الحیض ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ۱ / ۱۹۶
[4] حلیہ
[5] حلیہ
[6] فتاوٰی ہندیہ الفصل الرابع فی احکام الحیض الخ نورانی کتب خانہ پشاور ۱ / ۳۸
[7] فتاوٰی قاضی خان فصل فیما یوجب الغسل مطبوعہ نولکشور لکھنؤ ۱ / ۲۲
[8] الدرالمختار مع الشامی موجبات الغسل مصطفی البابی مصر ۱ / ۱۲۶
[9] ردالمحتار موجبات الغسل مصطفی البابی مصر ۱$&'); container.innerHTML = innerHTML; }
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع