دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 3 | فتاوی رضویہ جلد ۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۳

(۱۱۶ و ۱۱۷) سخت تڑاقے عـــہ کی دھوپ پڑ رہی ہے یا شدّت کی ٹھٹھر ہے پالا گررہا ہے ان عذروں کے سبب پانی لینے کو جانا واقعی سخت دشوار اور ناقابلِ برداشت تکلیف کا باعث ہے اور انتظار میں وقت جاتاہے تیمم سے پڑھ کر وضو سے اعادہ کرلے کما سیأتی۔

(۱۱۸ تا ۱۱۲) اقول : یونہی اگر ہولناك آندھی چل رہی ہے خصوصًا رات میں یا معاذالله زلزلہ ہے یا عیاذًا بالله بجلی تڑپ تڑپ کر گررہی ہے یا کثرت سے اولے پڑ رہے ہیں یا کیچڑ اندھن بشدت ہے کہ یہ سب۱  جماعت تو جماعت خود فرض جمعہ میں عذر ہیں تو اسی طرح تیمم کیلئے بھی اور حکم اعادہ بدستور۔ درمختار باب الامامۃ میں ہے :

لاتجب علی من حال بینہ وبینھا مطرو

اس شخص پر جماعت واجب نہیں جس کی حاضری جماعت

 

عـــہ البرد یذکر فی النمرۃ بعدھا والحرفی ۱۲۳ عن عدۃ کتب ۱۲ منہ غفرلہ (م)

برودت کا ذکر اس کے بعد والے نمبر میں آئے گا اور حرارت کا ذکر نمبر ۱۲۳ میں متعدد کتابوں سے آئے گا ۱۲ منہ غفرلہ (ت)

طین وبردشدید وظلمۃ کذلك وریح لیلا لانھارا [1] ۔

میں سخت بارش ، کیچڑ ، ٹھنڈك اور تاریکی حائل ہو یا رات کے وقت آندھی حائل ہو دن کو نہیں۔ (ت)

ردالمحتار میں ہے :

وانما کان عذرا لیلا فقط لعظم مشقتہ فیہ دون النھار [2] اھ۔

اقول :   وانت تعلم ان علی شدۃ الاذیۃ المدار فان ثبت نھارا ثبت الرخصۃ اولم تثبت لیلالم تثبت۔

یہ صرف رات کو عذر ہوا کیونکہ اس وقت اس کیلئے بڑی مشقّت ودشواری ہے دن میں یہ بات نہیں اھ (ت)

اقول : معلوم ہے کہ مدار تکلیف واذیت کی شدت پر ہے اگر یہ دن میں متحقق ہو تو دن میں بھی رخصت ہوگی اور اگر رات میں متحقق نہ ہو تو رات کو بھی رخصت نہ ہوگی۔ (ت)

اسی کے باب الجمعہ میں ہے :

شرط لافتراضھا عدم مطر شدید و وحل وثلج ونحوھما[3] ۔

فرضیت جمعہ کے لئے شرط ہے کہ سخت بارش ، کیچڑ ، برف اور ایسی ہی کوئی چیز حائل نہ ہو۔ (ت)

ردالمحتار میں ہے :

ای کبرد شدید کما قدمناہ فی باب الامامۃ[4]  اھ۔

اقول :  بل قدمہ ھو کمارأیت الاٰن وشمل قولہ نحوھما مازدت من زلزلۃ وصاعقۃ والعیاذ بالله تعالی بل بالاولی کمالایخفی۔

یعنی جیسے سخت ٹھنڈک ، جیسا کہ اسے ہم باب الامامۃ میں بیان کرچکے ہیں۔ (ت)

اقول : نہیں بلکہ خود صاحبِ دُرِمختار نے اسے پہلے بیان کیا ہے جیسا کہ ان کی عبارت ابھی نقل ہُوئی۔ اور ان کا قول نحوھما (ایسی ہی کوئی چیز) زلزلہ اور صاعقہ ، والعیاذ بالله تعالٰی ، جن کا میں نے اضافہ کیا انہیں بھی شامل ہے بلکہ یہ تو بدرجہ اولی شامل ہوں گے جیسا کہ ظاہر ہے۔ (ت)

(۱۲۳) جس طرح شدّت کامینہ جمعہ وجماعت میں عذر ہے کما تقدم عن الدر (جیسا کہ دُرِمختار کے حوالہ سے گزرا۔ ت) یوں ہی جمع العلوم ومبتغی ومجتبی وکفایہ وقنیہ وحلیہ وبحر وہندیہ وغیرہا میں اُسے تیمم کیلئے عذرگنا۔

کما قدمتہ فی ٨٨ ففی الحلیۃ والبحر عن المبتغی بالغین المعجمۃ من کان فی کلۃ جاز تیممہ لخوف البق اومطر اوحرشدیدا [5]  الخ۔

قلت و رأیتہ فی بعض الکتب بزیادۃ اوبرد وکانّ ترکھم من باب الاکتفاء کما قال فی جامع الرموز عند قولہ لبعدہ میلا اومرض اوبرد تخصیص البرد

من قبیل الاکتفاء فان الحر الشدید مبیح التیمم [6] اھ وعزاہ للزاھدی۔

جیسا کہ میں نے “ الظفر لقول زفر “ ۸۸ میں یہ نقل کیا ہے<

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن