30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(۷۱) اقول : کنواں رسّی ڈول سب کچھ موجود ہے مگر یہ ایسا مریض یا اتنا ضعیف ہے کہ بھرنے پر قادر نہیں اور نوکر غلام بیٹا کوئی پاس نہیں نہ کوئی ایسا کہ اس کے کہے سے بھر دے نہ اور تدبیروں سے کہ نمبر۲ میں گزریں پانی لے سکتا ہے ،
فقد تحقق عجزہ وھو ملاك الاباحۃ وکانہ دخل فیما ذکروا من فقد الاٰلۃ فان فیہ الفقد حکما وان لم یکن حساکما قال تعالی وَلَمْ تَجِدُوْا مَاءً فعم الفقد الحسی والحکمی۔
اس لئے کہ اس کا عاجز ہونا متحقق ہوگیا اور جو ازتیمم کی بنیاد یہی ہے۔ علماء نے پانی کھینچنے کا آلہ نہ پانے کا جو ذکر کیا ہے گویا یہ صورت بھی اس میں داخل ہے کیونکہ اس میں بھی حکمًا ذریعہ کا فقدان ہے اگرچہ حَسًّا فقدان نہیں جیسے باری تعالٰی کا ارشاد ہے : “ اور تم پانی نہ پاؤ “ یہ حسّی وحکمی دونوں فقدان کو شامل ہے۔ (ت)
(۷۲ تا ۷۴) اقول یوں ہی اگر دُوسرا پانی بھر دینے والا اُجرت مانگتا ہے اور یہ مفلس یا وہ ادھار پر راضی نہیں یا اُجرت مثل سے زائد مانگتا ہے۔
(۷۵ تا ۷۸) اقول انہی صورتوں کی مثل ہے کہ یہ مریض وضعیف بھی نہ ہو مگر(۱) کُنویں کا چرسہ اکیلے سے نہ کھینچ سکے گا اور دُوسرا چھوٹا ڈول یا پانی لینے کا اور طریقہ نہیں نہ اس کے پاس اتنے آدمی کہ مل کر کھینچ دیں یا کھِنچوانے (۲) کی اُجرت نہیں رکھتا یا کھنچنے(۳) والے اجرت مثل سے زیادہ مانگتے ہیں یا ادھار(۴) پر راضی نہیں اور یہ صورت اکیلے شخص پر محصور نہیں دو۲ یا زائد بھی ہوں مگر اس چرسہ کے کھینچنے کو زیادہ آدمی درکار ہیں جب بھی یہی احکام ہوں گے خصوصًا جبکہ یہ عورتیں ہوں کواقعۃ بنتی شعیب علیہ وعلیھما الصلاۃ والسلام (جیسے حضرت شعیب کی دونوں بیٹیوں کا واقعہ ہے۔ ان پر اور ان دونوں پر درود وسلام۔ ت)
(۷۹) اقول : پانی پر گزرا سامان سب حاضر ہے مگر یہ گھوڑے پر سوار ہے اور گھوڑا بدرکاب کہ اُترکر چڑھنے میں بہت دقّت کا سامنا ہوگاتیمم کرکے گھوڑے پر پڑھ لے جبکہ جنس ارض سے کوئی شے پاس ہو اگرچہ چلم ہو یا زین وغیرہ پر اتنا غبار ہو کہ ہاتھ پھیرنے سے انگلیوں کا نشان بن جائے۔
(۸۰ تا ۸۳) اقول : یونہی اگرچہ سواری شائستہ ہو مگر یہ مریض یا ایسا ضعیف ہے کہ بے مددگار چڑھ نہ سکے گا اور(۱) مددگار انہیں تفصیلوں پر نہیں یا(۲) اجرت مانگتا ہے اور یہ مفلس یا(۳) وہ ادھار پر $&'); container.innerHTML = innerHTML; }
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع