30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
فاقول : ھو فیہ مصیب لان الدرر ذکر ھذہ الافعال فی جانب الجواز فکان مثارا للتوھم ان الجواز مشروط بکون مایمسح بہ منہ ثائرا بفعلہ بخلاف عبارۃ کتاب الصلاۃ ففیھا ذکرھا فی جانب المنع فافادات تلک الفائدۃ العائدۃ
حرکت نہ دے تو گیہوں وغیرہ ناپنے ، دیوار گرنے ، جھاڑو دینے کا معتبر ہونا کس قدر بعید ہے- اور خدا ہی توفیق دینے والا ہے۔
کتاب الصلوٰۃ میں امام مذہب کی عبارت کیا ہی جامع کیا ہی خوب ہے انہوں نے جھاڑو دینا ، دیوار گرانا ، گیہوں ناپنا ذکر کیا جس میں خود تیمم کرنے والے کا فعل پایا جاتا ہے پھر مطلق طور پر ذکر فرمادیا کہ تیمم نہ ہوگا جب تک اس پر ہاتھ نہ گزارے تاکہ اس بات کی جانب رہنمائی ہو کہ جب تک ہاتھ پھیرنا نہ پایا جائے یہ افعال کافی نہیں اگرچہ بہ نیت تیمم ہوں۔ فاضل خادمی نے دُرر کی عبارت پر لکھا کہ “ یہ افعال اس بات کا وہم پیدا کرتے ہیں کہ غبار کو تیمم کرنے والے کے کسی فعل کا نتیجہ واثر ہونا ضروری ہے۔ جبکہ ایسا نہیں “ اھ۔ کیونکہ آندھی کے غبار ڈالنے کا جزئیہ اور دیوار گرنے سے متعلق پانچواں جزئیہ گزر چکا۔
فاقول : فاضل موصوف کا یہ کلام درست ہے اس لئے کہ درر میں یہ افعال جواز کے تحت مذکور ہیں جن سے وہم پیدا ہوتا ہے کہ جواز اس شرط کے ساتھ مشروط ہے کہ جس غبار سے مسح ہو وہ اس کے فعل سے اُڑا ہو مگر کتاب الصّلٰوۃ کی عبارت میں اس وہم کا موقع نہیں کیونکہ اس میں یہ افعال ممانعت کے تحت مذکور ہیں۔ اس لئے واللّٰہ تعالی اعلم۔
ومنھا۹ فی (۱) المحیط ثم الھندیۃ صورۃ التیمم بالغبار ان یضرب بیدیہ ثوبا اولبدا او وسادۃ اومااشبھھا (۲) من الاعیان الطاھرۃعــہ التی علیھا غبار فاذا وقع الغبار علی یدیہ تیمّم۔ [1]
ومنھا۱۰ فیھما قالا بعدما مر او ینفض ثوبہ حتی یرتفع غبارہ فيرفع یدیہ فی الغبار فی الھواء فاذا وقع الغبار علی یدیہ تیمّم [2] اھ
وہ عبارت ، مذکورہ عظیم فائدہ کی حامل ہے واللہ تعالٰی اعلم۔
جزئیہ۹ : محیط پھر ہندیہ میں ہے : “ غبار سے تیمم کا ایک طریقہ یہ ہے کہ کوئی کپڑا یا گدّا یا تکیہ یا اسی طرح کی کوئی پاک چیز جس پر غبار پڑا ہوا ہو اس پر ہاتھ مارے جب ہاتھوں پر غبار آجائے تو اس سے تیمم کرلے “ ۔
جزئیہ ۱۰ : محیط وہندیہ ہی میں ، مذکورہ عبارت کے بعد ہے : “ یا اپنے کپڑے کو اس طرح جھاڑے کہ غبار بلالند ہو پھر اپنے ہاتھوں کو ہوا میں بلالند کرے جب اس کے ہاتھوں پر غبار پڑ جائے تو تیمّم کرلے “ ۔ اھ
عــہ اقول : انما یشترط طھارۃ الغبار دون مایقع علیہ غیر ان الغبار یتنجس بوقوعہ علی نجس رطب اما اذا وقع بعد جفافہ فلاباس کما ذکر بعد اسطرعن النھایۃ اذاتیمم بغبار الثوب[3] النجس لایجوز الا اذا وقع التراب بعدماجف الثوب اھ وذکرہ فی الحلیۃ وقال اشار الیہ فی التجنیس [4] اھ ۱۲ منہ غفرلہ (م)
اقول : صرف غبار کا پاک ہونا شرط ہے۔ جس چیز پر غبار پڑا ہو اس کا پاک ہونا شرط نہیں مگر یہ ہے کہ غبار کسی تر نجس چیز پر پڑنے سے نجس ہوجاتا ہے لیکن اس کے خشک ہونے کے بعد اس پر غبار پڑے تو کوئی حرج نہیں۔ جیسا کہ چند سطروں کے بعد نہایہ کے حوالے سے ذکر کیا ہے کہ : “ اگر نجس کپڑے کے غبار سے تیمم کرے تو نہ ہوگا مگر جب کپڑا خشک ہونے کے بعد گرد پڑی تو ہوجائے گا “ ۔ اھ اسے حلیہ میں بھی ذکر کیا ہے اور کہا ہے کہ اس طرف تجنیس میں اشارہ موجود ہے اھ (ت)
اقول : وماذکر اولا من الضرب بیدیہ علی الثوب لیست الضربۃ المطلوبۃ وانما ھی لاثارۃ الغبار والا لما احتاج الی وقوع الغبار علی یدیہ فان الید اذا ضربت علی الصعید اکسبھا صفۃ التطھیر فیمسح بھا وان لم یلتزق بھا شیئ منہ وقد اوضح ذلک بالصورۃ الاخیرۃ المقتصرۃ علی نفض الثوب۔
ومنھا۱۱ (۱)فی الذخیرۃ ثم الھندیۃ لوشلت یداہ یمسح یدہ علی الارض و وجہہ علی الحائط ویجزیہ [5] اھ
اقول : وھذا ربما یعتل فیہ بالضرورۃ فتکون الضربۃ رکنا محتمل السقوط کالقراء ۃ عن الاخرس فتلک عشرۃ کاملۃ لاضرب فیہا مع صحۃ التیمم۔ فالمحقق حیث اطلق سلک فیہا مسلکین اذقال بعد ذکر الفرع الاوّل یلزم فیہا اماکونہ قول
اقول : پہلے جو ذکر کیا کہ کپڑے پر اپنے ہاتھوں کو مارے یہ تیمم کی ضربِ مطلوب نہیں یہ تو صرف اس لئے ہے کہ کپڑے سے غبار اُٹھے ورنہ ہاتھوں پر غبار پڑنے کی ضرورت ہی نہ تھی ، کیونکہ صعید پر جب بھی ہاتھ مارے تو وہ اس میں تطہیر کی صفت پیدا کردے گی پھر اس سے وہ مسح کرے گا اگرچہ ہاتھ پر کچھ بھی گردوغبار نہ لگا ہو اس مقصد کو انہوں نے بعد والی صورت سے واضح کردیا ہے جس میں صرف کپڑے کو جھاڑنے کا ذکر ہے۔
جزئیہ۱۱ : ذخیرہ پھر ہندیہ میں ہے : “ اگر دونوں ہاتھ شل ہوگئے ہوں تو زمین پر ہاتھ اور دیوار پر چہرہ پھیرے اسی سے اس کا تیمم ہوجائےگا “ ۔ اھ
اقول : اس جزئیہ میں یہ کہا جاسکتا ہے کہ ضرورت کی وجہ سے بغیر ضرب کے تیمم ہوگیا تو ضرب ایک ایسا رکن ہے جو ساقط ہوسکتا ہے جیسے نماز کا رکنِ قرأت گونگے سے ساقط ہے۔ تو اس جزئیہ کو چھوڑ کر وہ پُورے دس جزئیے ہوئے جن میں ضرب نہ ہونے کے باوجود تیمم صحیح ہونے کا حکم ہے۔ اِن سے متعلق محقق علی الاطلاق نے دو۲ طریقے اختیار کئے ہیں اس طرح کہ انہوں نے پہلے جزئیہ کو ذکر کرنے کے بعد فرمایا ہے کہ : “ اس میں لازم ہے کہ
من اخرج الضربۃ (ای عن مسمّی التیمّم) لاقول الکل واما اعتبار الضربۃ اعم من کونھا علی الارض اوعلی العضو مسحا[6] اھ اقرہ فی الحلیۃ وخالفہ فی البحر فقال بعد نقل کلامہ اعلم ان الشرط وجود الفعل منہ اعم من ان یکون مسحا اوضربا اوغیرہ فقد قال فی الخلاصۃ (فاثر کلامہ فی الفرع الرابع والخامس) قال وھذا یعین ان ھذا الفروع مبنیۃ علی قول من اخرج الضربۃ من مسمّی التیمم اما من ادخلھا فلایمکنہ القول بھا فيما نقلنا عن الخلاصۃ اذ لیس فیہا ضرب اصلا لا علی الارض ولا علی العضو الا ان یقال مرادہ بالضرب الفعل منہ اعم من کونہ ضربا اوغیرہ وھو بعید کمالایخفی [7] اھ
وتبعہ اخوہ المحقق فی النھر والمدقق فی الدر فقالا المراد الضرب او ما یقوم مقامہ ونظم الدر بضربتین ولومن غیرہ اومایقوم مقامھا لما فی الخلاصۃ وغیرھا
یہ صرف ان حضرات کا قول ہو جو ضرب کو حقیقتِ تیمم سے خارج مانتے ہیں ، سب کا قول نہ ہو۔ یا یہ مانا جائے کہ ضرب اس سے عام ہے کہ زمین پر ہو یا بطور مسح کے عضو پر ہو اھ “ حلیہ میں اسے برقرار رکھا ہے اور بحر نے اس کی مخالفت کی ہے۔ حضرت محقق کی عبارت نقل کرنے کے بعد یہ لکھا : “ جاننا چاہیے کہ شرط یہ ہے کہ اس سے فعل پایا جائے چاہے مسح ہو یا ضرب ہو یا کچھ اور ہو ، کیونکہ خلاصہ میں یہ کہا ہے : (اس کے بعد جزئیہ۴ وجزئیہ۵ نقل کیا اور کہا) اس سے یہ بات متعین ہوجاتی ہے کہ یہ جزئیات ان حضرات کے قول پر مبنی ہیں جو ضرب کو حقیقتِ تیمم سے خارج مانتے ہیں ، لیکن جو لوگ اسے داخلِ تیمم مانتے ہیں وہ اس میں اس کے قائل نہیں ہوسکتے جسے ہم نے خلاصہ سے نقل کیا کیونکہ اس میں سرے سے ضرب کا وجود ہی نہیں نہ زمین پر نہ عضو پر۔ مگر یہ کہا جائے کہ ضرب سے ان کی مراد تیمم کا عمل ہے خواہ ضرب ہویا اور کچھ ، تو ہوسکتا ہے۔ لیکن ظاہر ہے کہ یہ بعید ہے “ اھ۔ ان کے
[1] فتاوٰی ہندیۃ ، الباب الرابع فی التیمم ، پشاور ، ۱ / ۲۷
[2] فتاوٰی ہندیۃ الباب الرابع فی التیمم پشاور ۱ / ۲۷
[3] فتاوٰی ہندیۃ الباب الرابع فی التیمم ، پشاور ، ۱ / ۲۷
[4] حلیہ
[5] فتاوٰی ہندیۃ الباب الرابع فی التیمم نورانی کتب خانہ پشاور ۱ / ۲۶
[6] فتح القدیر باب التیمم نوریہ رضویہ سکّھر ۱ / ۱۱۰
[7] البحرالرائق باب التیمم ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ۱ / ۱۴۵
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع