30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
من احفظ الناس [1]وقال الامام ابن معین اللیث بن سعد اثبت فی یزید بن ابی حبیب من محمد بن اسحق [2]۔ قلت و یز ید ھذاكماقال ابن یونس روی عنہ الاكابر من اھل مصر قلت كعمرو بن الحار ث وحیوۃ بن شریح وسعید بن ابی ایو ب واللیث بن سعد نفسہ كلھم ثقات،اثبات،اجلا،و یحیی بن ایو ب الغافقی صد وق خمستھم من رجال الشیخین و عبدالله بن لھیعۃ صدو ق حسن الحدیث علی مااستقر الامر علیہ و عبد الله بن عیاش كلاھمامن رجال مسلم و من غیر ھم سلیمن التیمی البصری و زید بن ابی انیسۃ ثقتان من رجال الصحیحین و عبد الحمید بن جعفرالمد نی الصدوق من رجال مسلم واٰ خرون كثیرون ففی ھذاتفضیل لابن اسحق علیھما جمیعا۔ وقال الامام شعبۃ لو كان لی سلطان لامرت ابن اسحق علی المحدثین[3] وقال ایضامحمد بن اسحاق امیر المومنین فی |
لوگوں سے زیادہ یادركھنے والے تھے"اورامام ابن معین نے فر مایا"یزید بن ابی حبیب سے روایت كرنے والوں میں لیث بن سعد ابن اسحق سے زیادہ ثبت ہے" ابن یونس فر ماتے ہیں كہ ان یزید بن حبیب سے اكابرعلمائے مصر نے روایت كی جیسے عمرو بن حار ث،حیوۃ ابن شریح سعید بن ابی ایو ب اور خو د لیث بن سعد،یہ سب كے سب ثقہ اور ثبت ہیں اور پانچو یں یحیی ابن ایو ب غافقی صدو ق ہیں اوریہ پانچوں رجال شیخین میں سے ہیں عبد الله ابن لہیعہ صدو ق اورحسن الحدیث ہے ان كے بار ے میں اسی امر پرائمہ رجال كی رائے مستقرہو ئی اورعبد الله بن عیاش یہ دونوں مسلم كے روایوں میں سے ہیں انكے علاوہ سلیمان تیمی بصری،زید بن ابی انیسہ دونوں حضرات ثقہ اور رواۃ صحیحین میں سے ہیں اورعبد الحمید بن جعفر مد نی صدو ق ر جال مسلم سے ہیں ان كے علاوہ اور بھی بہت سے افراد ہیں تواس سے ثابت ہواكہ ابن اسحاق ان سب سے افضل ہیں۔ امام شعبہ نے فر مایا"میری حكو مت ہوتی تو میں ابن اسحق كو محد ثین پر حاكم بناتایہ توامیرالمو منین فی الحدیث ہیں"ایك روایت میں ہے كہ |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع