30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
بسم الله الرحمن الرحیم ط
الحمد اﷲ! اعلٰیحضرت امام المسلمین مولانا شاہ احمد رضاخاں بریلوی رحمۃ الله تعالٰی علیہ كے خزائن علمیہ اور ذخائر فقہیہ كو جدید انداز میں عصر حاضر كے تقاضوں كے عین مطابق منظر عام پر لانے كے لئے دارالعلوم جامعہ نظامیہ رضویہ لاہور میں رضافاؤنڈیشن كے نام سے جو ادارہ مارچ ۱۹۸۸ء میں قائم ہوا تھا وہ انتہائی كامیابی اور برق رفتاری سے مجوزہ منصوبہ كے ارتقائی مراحل كو طے كرتے ہوئے اپنے ہدف كی طرف بڑھ رہا ہے۔ اب تك یہ ادارہ امام احمد رضا كی متعدد تصانیف شائع كرچكا ہے جن میں بین الاقوامی معیار كے مطابق شائع ہونے والی مندرجہ ذیل عربی تصانیف خاص اہمیت كی حامل ہیں :
(۱) الدولۃ المكیۃ بالمادۃ الغیبیۃ (۱۳۲۳ھ)
مع الفیوضات الملكیۃ لمحب الدولۃ المكیۃ (۱۳۲۶ھ)
(۲) انباء الحی ان كلامہ المصون تبیانا لكل شیئ (۱۳۲۶ھ)
مع التعلیقات حاسم المفتری علی السید البری (۱۳۲۸ھ)
(۳) كفل الفقیہ الفاھم فی احكام قرطاس الداراھم (۱۳۲۴ھ)
(۴) صیقل الرین عن احكام مجاورۃ الحرمین (۱۳۰۵ھ)
(۵) ھادی الاضحیۃ بالشاۃ الھندیۃ (۱۳۱۴ھ)
(۶) الصافیۃ الموحیۃ الموحیۃ لحكم جلود الاضحیۃ (۱۳۰۷ھ)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع